وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

عجائب گھروں، ثقافتی مقامات اور نمائشوں کا قیام اور جدید کاری

प्रविष्टि तिथि: 15 DEC 2025 4:11PM by PIB Delhi

ہندوستان کے آثارِ قدیمہ کے سروے (اے ایس آئی) کے انتظامی دائرۂ اختیار میں ملک بھر میں باون (52) آثارِ قدیمہ کے مقامی عجائب گھر قائم ہیں۔ ریاست وار فہرست ضمیمہ – 1 میں منسلک ہے۔

اے ایس آئی کی جانب سے قائم کیے گئے نئے عجائب گھروں، گیلریوں اور تجرباتی مقامات کی فہرست ضمیمہ – 2 میں شامل ہے۔

ہندوستان کے آثارِ قدیمہ کا سروے ہر سال ملک بھر میں موجود آثارِ قدیمہ کے مقامی عجائب گھروں کی دیکھ بھال کرتا ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے سالانہ بجٹ میں مختص رقوم کے مطابق وقتاً فوقتاً ان کی درجہ بندی میں بہتری اور تجدید کاری بھی کرتا ہے۔

مزید برآں، وزارتِ ثقافت میوزیم گرانٹ اسکیم چلاتی ہے، جس کے تحت نئے عجائب گھروں کے قیام، موجودہ عجائب گھروں کی ترقی، عجائب گھروں کی ڈیجیٹلائزیشن اور عجائب گھر کے ماہرین کی تربیت کے لیے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ یہ امداد مرکزی و ریاستی حکومتوں، سوسائٹیوں، خود مختار اداروں، مقامی اداروں، تعلیمی اداروں اور سوسائٹیز ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ٹرسٹوں کے زیرِ انتظام عجائب گھروں کو دی جاتی ہے۔

ہندوستان کے آثارِ قدیمہ کے سروے  (اے ایس آئی) نے بڑے پیمانے پر نمائشوں کے انعقاد، عالمی یومِ ورثہ، عالمی ہفتۂ ورثہ، آئی کام (آئی سی او ایم)کے عالمی یومِ عجائب گھر اور دیگر قومی تقاریب کے ذریعے ثقافتی اداروں کے ساتھ عوامی وابستگی میں اضافہ کیا ہے۔ ان اقدامات سے عجائب گھروں کی نمایاں حیثیت بہتر ہوتی ہے، عوامی رسائی کی سرگرمیوں کو تقویت ملتی ہے اور ملک کے شاندار ورثے کو اجاگر کرتے ہوئے عوامی دلچسپی میں اضافہ ہوتا ہے۔

آثارِ قدیمہ کے عجائب گھر مقامات کی تشریح اور نوادرات کی محفوظ نمائش کے مراکز کے طور پر کام کرتے ہیں، اس طرح یہ ثقافتی سیاحت کے اہم مراکز بن جاتے ہیں۔ یہ مقامی تخلیقی معیشتوں کی بھی حمایت کرتے ہیں، جن میں علاقائی دستکاریوں اور مقامی پکوانوں کا فروغ شامل ہے، اور یوں متعلقہ معاشی سرگرمیوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ جانکاری ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

ضمیمہ-1

آثارِ قدیمہ کے سروۓ ہند (اے ایس آئی) کے دائرۂ اختیار میں آنے والے آثارِ قدیمہ کے مقامی عجائب گھروں کی فہرست

 

ریاست

نمبر شمار

میوزیم کا نام

آندھراپردیش

1.

امراوتی

2.

چندراگیری۔

3.

ناگارجوناکونڈا

آسام

4.

سری سوریا پہاڑ

بہار

5.

بودھگیا

6.

نالندہ

7.

ویشالی

8.

وکرم شیلا

دہلی

9.

پرانا قلعہ

10.

ضبط شدہ اور بازیافت شدہ نوادرات کی گیلری، پرانا قلعہ

11.

1857 - ہندوستان کی پہلی جنگ آزادی

12.

یاد جلیاں

13.

نیتا جی سبھاس چندر بوس اور انڈین نیشنل آرمی

14.

آزادی کے دیوانے

15.

ہمایوں کا مقبرہ عالمی ثقافتی ورثہ سائٹ میوزیم

16.

آرکیالوجیکل سائٹ میوزیم، لال قلعہ

17.

انڈین وار میموریل میوزیم، لال قلعہ

گوا

18.

ویلہا گوا

گجرات

19.

دھولاویرا

ہریانہ

20.

شیخ چلی کا مقبرہ، تھانیشور

ہماچل پردیش

21.

کانگڑا قلعہ، کانگڑا

کرناٹک

22.

ہیلیبیڈو

23.

ٹیپو سلطان میوزیم، سری رنگا پٹنم

24.

ہمپی، کملاپور

25.

ایہول

26.

بادامی

27.

بیجاپور

کیرالہ

28.

متانچیری محل

مدھیہ پردیش

29.

چندری

30.

گوالیار

31.

سانچی

32.

شیو پوری

33.

کھجوراہو

مہاراشٹر

34.

آغا خان پیلس، پونے میں مہاتما گاندھی پر میوزیم

اڈیشہ

35.

کونارک

36.

رتناگیری۔

37.

للیتاگیری۔

پنجاب

38.

روپڑ

راجستھان

39.

کالی بنگن

40.

ڈیگ پیلس میوزیم

تمل ناڈو

41.

فورٹ سینٹ جارج میوزیم

تلنگانہ

42.

کونڈا پور

اترپردیش

43.

تاج

44.

فتح پور سیکری۔

45.

سارناتھ

46.

ورچوئل ایکسپیریئنشل میوزیم (VEM)، مان محل، وارانسی

47.

1857 ریذیڈنسی میوزیم

48.

پپراہوا

اتراکھنڈ

49.

جگیشور

مغربی بنگال

50.

کوچ بہار پیلس میوزیم

51.

ہزاردواری پیلس میوزیم

52.

تملوک

 

 

ضمیمہ 2

 

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے نئے عجائب گھروں اور گیلریوں کی فہرست:

نمبر شمار

آثار قدیمہ کے میوزیم کا نام

ریاست

افتتاحی سال

1

آثار قدیمہ کی سائٹ میوزیم، پپراہوا (کپل وستو)

اترپردیش

2016

2

آثار قدیمہ کی سائٹ میوزیم، شیو پوری

مدھیہ پردیش

2017

3

آثار قدیمہ کی سائٹ میوزیم، للیتاگیری۔

اڈیشہ

2019

4

سال'1857- ہندوستان کی پہلی جنگ آزادی'، لال قلعہ، دہلی

دہلی

2019

5

’یادِ جلیاں‘، بی ٹو کالونیل بلڈنگ، لال قلعہ، دہلی

دہلی

2019

6

'نیتا جی سبھاش چندر بوس اور آئی این اے، لال قلعہ، دہلی

دہلی

2019

7

ورچوئل تجرباتی میوزیم، مان محل، وارانسی

اترپردیش

2019

8

’آزادی کے دیوانے‘، لال قلعہ، دہلی

دہلی

2019

9

'ضبط شدہ اور بازیافت شدہ نوادرات کی گیلری'، پرانا قلعہ

دہلی

2019

10

'مہاتما گاندھی پر میوزیم'، آغا خان پیلس، پونے

مہاراشٹر

2019

11

ہمایوں کا مقبرہ عالمی ثقافتی ورثہ سائٹ میوزیم

دہلی

2024

.

 

************

 

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 3201    )


(रिलीज़ आईडी: 2204309) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil