وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

قومی ثقافتی تبادلہ پروگرام کے تحت تہوار

प्रविष्टि तिथि: 15 DEC 2025 4:12PM by PIB Delhi

سال 25-2024 کے دوران قومی ثقافتی تبادلہ پروگرام کے تحت وزارتِ ثقافت کے ماتحت خود مختار اداروں یعنی تمام زونل ثقافتی مراکز (زیڈ سی سیز) کی جانب سے 362 ثقافتی تہوار منعقد کیے گئے۔

قومی ثقافتی تبادلہ پروگرام کے تحت، تمام زیڈ سی سیز اپنی رکن ریاستوں میں منعقد ہونے والی مختلف ثقافتی سرگرمیوں/ پروگراموں/ تہواروں میں دیگر زونز اور ریاستوں کے فنکاروں کو شرکت کی دعوت دیتے ہیں، جس سے ملک کے تمام خطے احاطے میں آتے ہیں۔ ان زیڈ سی سیز نے مہا کمبھ 2025، کاشی تمل سنگمم، راشٹریہ ایکتا دیوس اور وندے بھارتم پروگرام وغیرہ میں بھی شرکت کی۔

ان تہواروں کے دوران ناظرین کو دیگر خطوں کے فنونِ لطیفہ سے لطف اندوز ہونے اور انہیں سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔ یہ تہوار ملک کی مختلف ثقافتوں کو جاننے اور ان سے آشنائی کا بھی موقع فراہم کرتے ہیں۔

سال 2024-25 کے دوران ملک میں مختلف ثقافتی تہواروں کے انعقاد کے لیے تمام زیڈ سی سیز کو 11,121.65 لاکھ روپے مختص/جاری کیے گئے۔

تمام زیڈ سی سیز کی جانب سے اپنی رکن ریاستوں میں منعقدہ مختلف ثقافتی سرگرمیوں/ پروگراموں/ تہواروں میں 55,519 فنکاروں/ پرفارمرز نے شرکت کی، جن میں سے 2,323 فنکار/ پرفارمرز اڈیشہ سے تعلق رکھتے تھے۔

 

یہ جانکاری ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

************

 

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :  3200   )


(रिलीज़ आईडी: 2204303) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी