وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

پروجیکٹ موسم پر قومی ورکشاپ

प्रविष्टि तिथि: 15 DEC 2025 4:14PM by PIB Delhi

ہندوستان کے آثارِ قدیمہ کے سروے (اے ایس آئی) نے پروجیکٹ موسم کے تحت ایک قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس کا عنوان تھا:’’بحرِ ہند کے خطے میں بحری نیٹ ورکس کے سنگم پر جزائر‘‘۔

یہ قومی ورکشاپ نومبر 2025 میں نئی دہلی میں منعقد ہوئی، جس کا مقصد پروجیکٹ موسم کے موضوعاتی طریقہء کار دستاویز کو حتمی شکل دینے کے لیے مختلف شعبوں سے آرا اور تجاویز حاصل کرنا تھا۔ اس دستاویز میں پروجیکٹ کے مقاصد، اہداف، دائرۂ کار، سرگرمیوں اور مستقبل کے لیے لائحۂ عمل کی تفصیل شامل ہے۔

اے ایس آئی کے مختص بجٹ سے 30 لاکھ روپےجناب کی رقم منظور کی گئی، جبکہ ورکشاپ کے انعقاد پر تقریباً 25,70,182 روپے کے اخراجات آئے۔

پروجیکٹ موسم کے تحت شراکت دار ممالک کے درمیان مشترکہ سرحد پار نامزدگیاں، تحقیق و دستاویز سازی اور صلاحیت سازی کے اقدامات شامل ہیں۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں مرکزی وزیر برائے ثقافت و سیاحت  گجیندر سنگھ شیخاوت نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

******

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :   3198  )


(रिलीज़ आईडी: 2204296) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी