|
جل شکتی وزارت
جے جے ایم کی زمینی سطح کی تصدیق کے نتائج
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
15 DEC 2025 4:15PM by PIB Delhi
بتیس ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سے، 6 ریاستوں (تامل ناڈو، تریپورہ، گجرات، آسام، مہاراشٹر، اور راجستھان) نے مالی بے ضابطگیوں اور جل جیون مشن (جے جے ایم) کے تحت کاموں کے خراب معیار کے معاملات میں جرمانے اور وصولی کے عمل میں اہم کارروائی کی اطلاع دی ہے۔ اس کے علاوہ، 2 ریاستوں (اتر پردیش اور تریپورہ) نے ٹھیکیداروں سے نقصانات کی وجہ سے اور 2 ریاستوں (کرناٹک اور تریپورہ) نے ای ڈی ایم/ ایف ڈی آرکی ضبطی کی وجہ سے وصولی کی اطلاع دی ہے۔ لگائے گئے جرمانے اور وصولیوں کی ریاست وار تفصیلات منسلک ہیں۔
جیسا کہ اتر پردیش کی ریاستی حکومت نے مطلع کیا ہے، مرکزی اور ریاستی سطح کے افسران کے ذریعہ ریاست میں جے جے ایم اسکیموں کی زمینی تصدیق کی گئی ہے۔ ان میں مرکزی نوڈل افسران، تکنیکی افسران، قومی واش ماہرین، ریاستی نوڈل افسران، تکنیکی آڈٹ سیل (ایس ڈبلیو ایس ایم)، اور ایس ڈبلیو ایس ایم ، اتر پردیش کے نوڈل افسران کے معائنہ/دورے شامل تھے۔ اس کے علاوہ کاموں کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے، ریاست کی طرف سے یہ اطلاع دی گئی ہے کہ تمام کاموں کی تھرڈ پارٹی انسپیکشن ایجنسیوں سے تصدیق کی گئی ہے۔
اتر پردیش نے اطلاع دی ہے کہ اس نے از خود نوٹس لینے کے علاوہ مختلف ذرائع سے موصول ہونے والی تمام 14,264 شکایات کی انکوائری شروع کی ہے اور 14,212 معاملات میں رپورٹ پیش کی گئی ہے جبکہ 52 معاملات میں انکوائری جاری ہے۔ ریاست نے مزید اطلاع دی ہے کہ ان شکایات کے خلاف 434 معاملات میں کارروائی کی گئی جس میں محکمہ کی سطح کے 171 اہلکار، 120 ٹھیکیدار اور 143 ٹی پی آئی اے شامل ہیں، جب کہ بقیہ شکایات کو یا تو دور کیا گیا یا غیر متعلقہ پایا گیا۔
یہ معلومات وزیر مملکت برائے جل شکتی شری وی سومننا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
(1678راجیہ سبھا یو ایس کیو)
ضمیمہ
|
ریاست
|
جرمانہ/ ریکوری لگائی گئی
|
جرمانہ/ ریکوری کی گئ
|
ختم شدہ نقصانات کی وصولی
|
ای ایم ڈی/ ایف ڈی آر
کی ضبطی
|
|
1
|
2
|
3
|
4
|
5
|
|
تمل ناڈو
|
3,00,000
|
3,00,000
|
-
|
-
|
|
تریپورہ
|
1,22,96,739
|
1,22,96,739
|
7,09,903
|
2,83,065
|
|
گجرات
|
1,20,65,00,000
|
6,65,00,000
|
-
|
-
|
|
آسام
|
5,08,089
|
5,08,089
|
-
|
-
|
|
مہاراشٹر
|
2,02,04,200
|
10,37,000
|
-
|
-
|
|
کرناٹک
|
-
|
|
-
|
1,01,71,600
|
|
راجستھان
|
5,34,47,000
|
3,77,29,000
|
-
|
-
|
|
اتر پردیش
|
-
|
-
|
340,00,00,000
|
|
|
کل
|
129,32,56,028
|
11,83,70,828
|
340,07,00,000
|
1,04,54,665
|
****
(ش ح ۔ ع و۔ اش ق)
U. No. 3210
(ریلیز آئی ڈی: 2204275)
|