شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نظرثانی شدہ مسودہ ‘‘انڈین ا سٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ بل، 2025’’ پر مزید تبصرے/مشورے جمع کرانے کے لیے ٹائم لائن میں توسیع

प्रविष्टि तिथि: 15 DEC 2025 5:46PM by PIB Delhi

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت(ایم او ایس پی آئی)، حکومت ہند نے 25ستمبر2025 کو عوامی مشاورت کے لیے انڈین ا سٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ بل، 2025 کا مسودہ جاری کیا ہے۔ 3نومبر2025 تک قانون سازی سے پہلے کے مشاورتی عمل کے حصے کے طور پر تمام متعلقہ فریقین اور عام لوگوں سے تبصرے اور تجاویز طلب کی گئیں۔

اس طرح موصول ہونے والے عوامی تبصروں / تجاویز کا وزارت میں جائزہ لیا گیا۔  مسودہ بل میں مزید نظر ثانی کی گئی اور نظرثانی شدہ مسودہ ’ انڈین اسٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ بل، 2025‘ وزارت کی ویب سائٹ پر 28نومبر2025 کو عوامی تبصرے کے نوٹس کے ساتھ رکھا گیا۔

وزارت کے پہلے نوٹس مورخہ 28نومبر2025 کو آگے بڑھاتے ہوئے اور بڑے پیمانے پر سرکولیشن کو آسان بنانے اور قانون سازی سے پہلے کے مشاورتی عمل کو جاری رکھنے کے لیے،یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ نظرثانی شدہ مسودہ ’انڈین اسٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ بل، 2025‘ پر عوام سے مزید تبصرے/مشورے اب5جنوری2020  تک موصول کیے جائیں گے۔

تمام تر دلچسپی رکھنے والے متعلقہ فریقین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ 5جنوری2026 کو یا اس سے پہلے اپنے تاثرات/مشورے شماریات اور پروگرام کے نفاذکی وزارت، حکومت ہند کو بھیج دیں۔

ترمیم شدہ مسودہ بل اور تبصرے جمع کرانے کے لیے مقررہ فارمیٹ وزارت کی ویب سائٹ (https://new.mospi.gov.in) پر عوامی طور پر دستیاب ہے۔ ای میل کے ذریعے تجاویز ایم ایس ورڈ یا پی ڈی ایف فارمیٹ میںcapisi-mospi[at]gov[dot]in پر بھیجی جاسکتی ہیں۔

****

 (ش ح ۔ ع و۔ اش ق)

U. No. 3206


(रिलीज़ आईडी: 2204258) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Malayalam