وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

ہوم اسٹے کی ترقی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 15 DEC 2025 4:18PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی کہ مالی سال26-2025کے دوران وزارت سیاحت نے قبائلی علاقوں میں ہوم اسٹے کی ترقی کے لیے پردھان منتری جن جاتیہ اننت گرام ابھیان (پی ایم-جیو گا) کے تحت سودیش درشن کی ذیلی اسکیم کے طور پر’قبائلی علاقوں میں ہوم اسٹے کی ترقی‘ کا آغاز کیا ہے ۔

اس اسکیم میں قبائلی علاقوں کی سیاحتی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے ہوم اسٹے کی ترقی اور قبائلی برادریوں کو متبادل روزی روٹی فراہم کرنے کے لیے دیہی برادری کی ضروریات کے لیے 5 لاکھ روپے تک ، ہر گھر کے لیے دو نئے کمروں کی تعمیر کے لیے 5 لاکھ روپے تک اور ہر گھر کے لیے موجودہ کمروں کی تزئین و آرائش کے لیے 3 لاکھ روپے تک کی مالی مدد فراہم کرنے کا تصور کیا گیا ہے ۔

اسکیم کے تحت 17 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تجاویز موصول ہوئی تھیں۔ جن میں سے 5 تجاویز یعنی ریاست آندھرا پردیش، مدھیہ پردیش، میزورم، اتراکھنڈ اور لداخ کے مر کز کے زیر انتظام علاقوں سے  منظور کی گئی ہیں جن کی کل لاگت 17.52 کروڑ روپے ہے۔ تاہم ابھی تک اس مد میں فنڈز جاری نہیں کیے گئے۔

*****

ش ح۔ م ح ۔ ع د

U. No-3205


(ریلیز آئی ڈی: 2204234) وزیٹر کاؤنٹر : 25
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी