ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مہارت کے پانچ قومی مراکزکا قیام

प्रविष्टि तिथि: 15 DEC 2025 4:45PM by PIB Delhi

بجٹ 26-2025 میں سیریل نمبر 44 کے تحت ہنر مندی کے لیے  مہارت کے پانچ قومی مراکزکے قیام کا اعلان کیا گیا تھا، جنہیں07 مئی2025 کو کابینہ نے پردھان منتری اسکلنگ اینڈ ایمپلائبلٹی تھرو اپ گریڈڈ آئی ٹی آئیز (پی ایم -سیتو) اسکیم کے جزو دوم کے تحت منظوری دی ہے۔کابینہ کی منظوری کے مطابق عالمی شراکت داری کے ساتھ شعبہ جاتی مہارت کے قومی مراکز درج ذیل مقامات پر قائم کیے جائیں گے:بھونیشور (اڈیشہ)،چنئی (تمل ناڈو)،حیدرآباد (تلنگانہ)،کانپور (اتر پردیش)،لدھیانہ (پنجاب)۔ان قومی اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس (این ایس ٹی آئیز) کا انتخاب مختلف معیارات کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جن میں ادارے کا رقبہ، تجارتی تنوع کی دستیابی، موجودہ  صلاحیت ، توسیع کے امکانات اور تدریسی عملے کی دستیابی شامل ہیں۔

اسکیم کی رہنما ہدایات کو قومی اسٹیئرنگ کمیٹی نے منظور کر لیا ہے اور ایڈوانسڈ مینوفیکچرنگ شعبے میں قومی اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ( این ایس ٹی آئی) ، چنئی میں ہنر مندی کی تربیت  کےقومی مرکز (این سی او ای) کے قیام کے لیے سنگاپور کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے جا چکے ہیں۔مزید برآں، ان پانچوں اینایس ٹی آئیز کے لیے لیڈ انڈسٹری پارٹنر کے انتخاب/شمولیت کے لیے ایکسپریشن آف انٹرسٹ (ای او ایل) جاری کر دیا گیا ہے۔

منتخب قومی اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس (این ایس ٹی آئیز) کے لیے ایک انسٹی ٹیوٹ مینجمنٹ کمیٹی (آئی ایم سی)  تشکیل دی جائے گی، جس کے چیئرپرسن کا تقرر لیڈ انڈسٹری پارٹنر کی جانب سے کیا جائے گا۔ منظور شدہ اسکیم کی رہنما ہدایات کے مطابق آئی ایم سی کی مجوزہ تشکیل کو ضمیمہ میں واضح  کیا گیا ہے۔

مزید برآں صنعت کی ضروریات کے مطابق ان  این ایس ٹی آئیز  کے ذریعہ آئی ایم سی  پر تربیتی پروگراموں کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کی ذمہ دار ہوگی۔

پی ایم - سیتو اسکیم کے جزو اول (جزو -1) کے تحت، 1,000 سرکاری آئی ٹی آئیز کو صنعت  کاروں کے تعاون سے ہب اینڈ اسپوک ماڈل کے تحت اپ گریڈ کرنے کی تجویز ہے۔ اس طریقہ کار کے تحت ریاستوں کو مقامی ضروریات کے مطابق ہنرمندی سے متعلق اقدامات تجویز کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ لہٰذا، ریاستیں زرعی، فوڈ پروسیسنگ، ڈیری یا کسی بھی مقامی ضرورت کے مطابق خصوصی  ہنر مندی کے مراکز کی تجویز پیش کر سکتی ہیں، جن میں بہار کے سیمانچل–کوسی خطہ جیسے علاقے بھی شامل ہیں، بشرطیکہ یہ تجاویز اسکیم کی رہنما ہدایات کے مطابق ہوں۔

 

ضمیمہ

انسٹی ٹیوٹ مینجمنٹ کمیٹی (IMC) کی مجوزہ تشکیل

نمبر شمار

زمرہ

تفصیلات

1

چیئرپرسن

لیڈ انڈسٹری پارٹنر کے ذریعہ نامزد

2

دو یا دو سے زیادہ مرکزی حکومت کے نومینی

 ڈی جی ٹی/ ایم ایس ڈی ای کی طرف سے نامزد کیا جانا۔

3

ایک یا زیادہ ریاستی حکومت کے نومینی

ریاستی حکومت کا نمائندہ جہاں این ایس ٹی آئی واقع ہے۔

4

متعلقہ تکنیکی مہارت کے ساتھ دو یا دو سے زیادہ صنعتی افراد

صنعتی شراکت داروں کے نمائندے جو صنعت اور تکنیکی تعلیم سے متعلق معاملات پر خصوصی معلومات اور تجربہ رکھتے ہیں اور اسکیم میں مالی تعاون فراہم کرتے ہیں۔

5

انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر

گورننگ باڈی کے سابق ممبر سکریٹری

6

انڈسٹری ایسوسی ایشنز کے ایک یا زیادہ نمائندے

نامور صنعتی انجمنوں جیسے سی آئی آئی ، فکی، یا ریاستی سطح کے اداروں، سیکٹر اسکل کونسلز وغیرہ یا علاقائی مقامی صنعتی انجمنوں سے

7

تعلیم سے متعلق شعبے کے ایک یا زیادہ نمائندے

تعلیمی شعبے سے وابستہ نمائندہ

یہ تعداد اشارے ہیں اور ہر قومی اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (این ایس ٹی آئی)  کی مخصوص ضروریات کے مطابق 9 سے 15 اراکین کے درمیان مختلف ہو سکتی ہیں۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) وزارتِ  ہنرمندی و صنعت کاری (ایم ایس ڈی ای) جناب جناب  جینت چودھری نے فراہم کیں۔

 

****

ش ح۔اع خ۔ش ت

U NO: 3192


(रिलीज़ आईडी: 2204221) आगंतुक पटल : 21
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी