ٹیکسٹائلز کی وزارت
پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ راجیو سیٹھی کے ذریعے ’ہینڈ میڈ فارجین -نیکسٹ‘کے موضوع پرپہلے کملا دیوی چٹوپادھیائے کرافٹ لیکچر سیریز کے ساتھ قومی دستکاری ہفتہ 2025 کی تقریبات کا اختتام
प्रविष्टि तिथि:
14 DEC 2025 9:01PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کی وزارت کےدفتر برائے ترقیاتی کمشنر (دستکاری)نے ایکسپورٹ پروموشن کونسل برائے دستکاری کے تعاون سے آج کملا دیوی چٹوپادھیائے کرافٹ لیکچر سیریز کے افتتاحی ایڈیشن کا آغاز انٹرنیشنل کرافٹ کمپلیکس (دی کنج)، نئی دہلی میں کیا، جس میں پدم بھوشن ایوارڈیافتہ جناب راجیوسیٹھی نے ہینڈ میڈ فار جین- نیکسٹ کے موضوع پر کلیدی لیکچر پیش کیا۔ اس لیکچر میں محترمہ امرت راج، ترقیاتی کمشنر (دستکاریاں)، ڈاکٹر ایم بینا، ترقیاتی کمشنر (ہینڈلوم)،جناب روی کے پاسی، سابق چیئرمین ای پی سی ایچ، جناب راجیش راوت، ایڈیشنل ایگزیکٹو ڈائریکٹرای پی سی ایچ کی موجودگی رہی، جبکہ 100 سے زائد شرکاء میں معروف ڈیزائنر،اسکالر، شلپ گرو، قومی ایوارڈ یافتگان اور آرکیٹیکٹ شامل تھے۔
یہ لیکچر سیریز کملا دیوی چٹوپادھیائے کی بصیرت افروز میراث کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، جنہیں عام طور پر ہندوستان کی دستکاری کےنشاۃ ثانیہ کی ماں کے طور پر جانا جاتا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی دستکاری اور ہینڈلوم روایات کو دوبارہ زندہ کرنے اور انہیں ادارہ جاتی شکل دینے میں قائدانہ کردار ادا کیا۔ ان کی عمر بھر کی محنت نے ہنرمندوں کو بااختیار بنانے، مقامی دستکاریوں کو فروغ دینے اور ہندوستانی دستکاری کو عالمی سطح پر متعارف کرانے میں مدد دی۔
افتتاحی لیکچر میں جناب راجیو سیٹھی نے ایسے اہم سوالات اٹھائے جو آج کے دور میں ہینڈ میڈ کی بقا اور معنویت کو متعین کرتے ہیں، جیسے کہ کیا یہ تیز رفتار تکنیکی تبدیلی کے دور میں قائم رہ سکتی ہے اور اس کی قدیم صلاحیتیں جدید چیلنجز جیسے نقل مکانی اور ثقافتی یکسانیت کا کس طرح جواب دے سکتی ہیں۔ جناب سیٹھی نے انسانی ہاتھ کی دائمی طاقت، اس کی فطری بصیرت، مہارت اور حساسیت کو بطور تخلیقی قوت اجاگر کیا، جس کی مشینیں مکمل طور پر نقل نہیں کر سکتیں اور اس بات پر زور دیا کہ کم مشینی پیداوار، مقامی روزگار کے مواقع اور ملک بھر میں خواتین اور پسماندہ کمیونیٹیز کو بااختیار بنانے کی بدولت ہینڈ میڈ دستکاری پائیداری کے ساتھ کس طرح گہرا تعلق رکھتی ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محترمہ امرت راج، ترقیاتی کمشنر (دستکاری) نے کہا کہ یہ لیکچر اس بات کی یاد دہانی ہے کہ بھارت کے لاکھوں ہنرمند ہماری جامع، پائیدار ترقی اور ہینڈ میڈ کی عالمی برتری کے وژن کے لیے مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سلسلہ دستکاری کو تعلیم، روزگار اور قومی تعمیر کے ساتھ مربوط کرنے کی کملا دیوی کی پیہم کوششوں کو خراج تحسین ہے۔
دفترِ ترقیاتی کمشنر (دستکاری) حکومت ہند میں دستکاری اور ہنرمندوں سے متعلق سرگرمیوں کے لیے مرکزی ادارہ ہے۔ یہ دستکاری کی ترقی، مارکیٹنگ اور برآمد میں معاونت کرتا ہے اور مختلف دستکاری کے شعبوں اور مہارتوں کے فروغ کے لیے اقدامات کرتا ہے۔
********
ش ح۔ م م –ص ج
U-3156
(रिलीज़ आईडी: 2203889)
आगंतुक पटल : 10