بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
سربانند سونووال نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ کھاد پروجیکٹ کے آغاز کی تیاری کا جائزہ لینے کے لیے نام روپ کا دورہ کیا
’’نام روپ کھاد پروجیکٹ پر وزیر اعظم مودی کا خصوصی زور آسام کے لیے نئے صنعتی مرحلے کا اشارہ دیتا ہے‘‘: سربانند سونووال
प्रविष्टि तिथि:
14 DEC 2025 7:29PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 14 دسمبر، 2025- بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کے مرکزی وزیر (ایم او پی ایس ڈبلیو) سربانند سونووال نے 21 دسمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے طے شدہ دورے سے قبل زمینی سطح پر تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے آج ڈبرو گڑھ ضلع میں نام روپ فرٹیلائزر کمپلیکس کا دورہ کیا۔ واضح ہو کہ وزیر اعظم یہاں نام روپ میں چوتھے فرٹیلائزر پلانٹ کے لیے سنگ بنیاد رکھیں گے۔
نیا براؤن فیلڈ امونیا – یوریا کمپلیکس 10000 کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کے ساتھ، برہم پتر ویلی فرٹیلائزر کارپوریشن لمیٹڈ (بی وی ایف سی ایل) کی موجودہ عمارت پر قائم کیا جائے گا۔ اس پروجیکٹ کو آسام کی صنعت بنیاد کو مضبوط بنانے اور شمال مشرق اور مشرقی بھارت میں کھادوں کی دستیابی میں بہتری لانے کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جاتا ہے ۔
سائٹ کے دورے کے دوران، سونووال نے لاجسٹک انتظامات، سیکورٹی تیاریوں اور وزیر اعظم کے پروگرام کے لیے مجموعی تیاری کا جائزہ لیا۔ سونووال نے ابتدائی کاموں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور افسران کے ساتھ تال میل قائم کیا تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ سنگ بنیاد کی تقریب کے لیے تمام تر تیاریاں آسانی کے ساتھ بروقت مکمل ہوجائیں۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ نام روپ میں چوتھے پلانٹ کا مطالبہ کئی دہائیوں سے کیا جا رہا تھا، جناب سونووال نے کہا،’’یہ پروجیکٹ آسام کے عوام کی دیرینہ آرزو کی تکمیل کی نمائندگی کرتا ہے۔‘‘ مرکزی وزیر نے کہا کہ اس پروجیکٹ پر کام کرنے کا وزیر اعظم کا فیصلہ شمال مشرق اور بھارت کے زرعی اور صنعتی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کی مرکز کی عہدبستگی کو اجاگر کرتا ہے۔
سربانند سونووال نے پروگرام کے مقام کا جائزہ لینے کے بعد کہا، ’’ وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیشی اور فیصلہ کن قیادت میں آسام کے عوام کا دہائیوں پرانا مطالبہ بالآخر پورا ہو گیا ہے۔ نام روپ میں چوتھا کھاد پلانٹ شمال مشرق سے وزیر اعظم کی گہری وابستگی اور ہندوستان کی زرعی اور صنعتی خود انحصاری کو مضبوط کرنے کے ان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔‘‘
مصروف عمل ہو جانے کے بعد، نئی فرٹیلائزر یونٹ سے شمال مشرق میں یوریا اور متعلقہ مصنوعات کے لیے سپلائی چین کو نمایاں طور پر وسعت دینے، دور دراز کے پیداواری مراکز پر انحصار کم کرنے اور کسانوں کے لیے بروقت دستیابی کو بہتر بنانے کی توقع ہے۔ حکام نے بتایا کہ پلانٹ کی سالانہ پیداواری صلاحیت تقریباً 1.25 ملین میٹرک ٹن ہوگی اور اس سے کافی براہ راست اور بالواسطہ روزگار پیدا ہونے کی امید ہے۔
سربانند سونووال نے وزیر اعظم کی قیادت میں آسام اور شمال مشرق میں وسیع تر ترقیاتی کوشش پر بھی روشنی ڈالی، اور کنیکٹیویٹی، بنیادی ڈھانچہ صلاحیت اور صنعتی صلاحیت میں بڑی سرمایہ کاری کا حوالہ دیا جس نے پورے خطے میں نوجوانوں، کاشتکاروں اور کارکنوں کے لیے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔
سینئر ریاستی وزراء، مقامی قانون ساز، ضلع انتظامیہ کے افسران اور شہری اور ترقیاتی اداروں کے نمائندے معائنہ کے دوران مرکزی وزیر کے ساتھ تھے۔ عہدیداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ قریبی تال میل سے کام کریں تاکہ وزیر اعظم کے دورہ اور سنگ بنیاد کی تقریب کو کامیابی سے انجام دیا جاسکے۔
افسران کے ساتھ مقام کا جائزہ لینے کے بعد مرکزی وزیر نے کہا، ’’ وزیر اعظم کا 21 دسمبر کو نام روپ کا دورہ آسام کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ ہم سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کو کامیابی کے ساتھ یقینی بنانے کے لیے پوری لگن کے ساتھ کام کر رہے ہیں جو وزیر اعظم نریندر مودی کے تبدیلی کے ترقیاتی ایجنڈے اور شمال مشرق پر ان کی خصوصی توجہ کی عکاسی کرتی ہے۔‘‘
نام روپ پروجیکٹ سے توقع کی جاتی ہے کہ یہ آسام کی صنعتی نمو میں ایک نیا باب کھولے گا، شمال مشرق کے لیے کھاد سلامتی کے نظام کو مضبوطی فراہم کرے گا اور زرعی پیداواریت کو تقویت بہم پہنچانے اور کاشتکاروں کی آمدنی میں اضافے کے قومی ہدف میں تعاون دے گا۔
اس موقع پر مرکزی وزیر سربانند سونوال کے ساتھ آسام حکومت کے وزراء پرشانت فوکن اور جگن موہن؛ اراکین اسمبلی ترن گوگوئی، بنود ہزاریکا، چکردھر گوگوئی، تریش گوالا، بھاسکر شرما اور دھرمیش کنور؛ آسام سیاحتی ترقی کارپوریشن (اے ٹی ڈی سی) کے چیئرمین، ریتوپرن برواہ؛ ڈبروگڑھ میونسپل کارپوریشن (ڈی ایم سی) کے میئر سیکت پتر اور ڈپٹی میئر اُجّل فوکن؛ ڈبروگڑھ ترقیاتی اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کے چیئرمین اسیم ہزاریکا؛ سونووال کچری خودمختار کونسل (ایس کے اے سی)، تنکیشور سونووال؛ اور ڈپٹی کمشنر بکرم کیری سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔




******
(ش ح –ا ب ن)
U.No:3133
(रिलीज़ आईडी: 2203790)
आगंतुक पटल : 6