محنت اور روزگار کی وزارت
پی ایف کے مرکزی کمشنر جناب رمیش کرشنا مورتی نے پی ڈی یو این اے ایس ایس میں حال ہی میں ترقی پانے والے اے پی ایف سی (بیچ‑II) کے لیے تعارفی پروگرام کی اختتامی تقریب میں شرکت کی
प्रविष्टि तिथि:
13 DEC 2025 7:24PM by PIB Delhi
ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے حال ہی میں ترقی پانے والے اسسٹنٹ پروویڈنٹ فنڈ کمشنرز (اے پی ایف سیز) کے لیے تین ہفتے پر محیط تعارفی پروگرام 12 دسمبر 2025 کو پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل اکیڈمی آف سوشل سیکیورٹی (پی ڈی یو این اے ایس ایس)، نئی دہلی میں اختتام پذیر ہوا۔ اختتامی سیشن میں سنٹرل پروویڈنٹ فنڈ کمشنر (سی پی ایف سی) جناب رمیش کرشنا مورتی نے شرکت کی اور اس موقع پر افسروں سے خطاب کیا۔

مرکزی پی ایف کمشنر نے ، پی ڈی یو این اے ایس ایس کے ڈائریکٹر جناب کمار روہت کو اس تربیتی پروگرام کے تصور پر مبارکباد دی، جو نئے ترقی پانے والے اے پی ایف سیز کو ان کے فرائض میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے ضروری مہارت اور علم سے آراستہ کرنے کے لیے نہایت ہی محتاط انداز میں ترتیب دیا گیا تھا۔ انہوں نے فراہم کردہ تربیت کے معیار اور پی ڈی یو این اے ایس ایس میں افسروں کی ٹیم کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔
جناب کرشنا مورتی نے تربیت حاصل کرنے والے افسروں کو مشورہ دیا کہ وہ ای پی ایف او کے جذبے کو آگے بڑھائیں اور معیار کی خدمت فراہم کرنے میں سہولت کار کا کردار ادا کریں تاکہ ای پی ایف کے ممبران کی توقعات پوری ہوں۔ انہوں نے کہا، ’’جب آپ اپنے نئے عہدوں پر قدم رکھیں، تو یاد رکھیں کہ آپ کی ذمہ داری صرف پالیسیوں کو نافذ کرنا نہیں بلکہ ای پی ایف او کے مشن کے سفیر بننا بھی ہے تاکہ ہمارے ممبران کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔‘‘
اپنے تجربات کا اشتراک کرتے ہوئے، تربیت حاصل کرنے والے افسروں نے ڈائریکٹر، پی ڈی یو این اے ایس ایس اور فیکلٹی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ٹیم ورک، مواصلاتی مہارت، اہداف کے ذریعے حوصلہ افزائی، ذاتی فلاح و بہبود اور مالی منصوبہ بندی کے علاوہ ای پی ایف اور ایم پی او ایکٹ 1952 اور ای پی ایف او کی خدمات کے دیگر عملی اور شعبہ جاتی پہلوؤں کے بارے میں قیمتی بصیرت فراہم کی۔
مہمانِ خصوصی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، پی ڈی یو این اے ایس ایس کے ڈائریکٹر،جناب کمار روہت نے افسروں کو اس سخت مگر سوچ سمجھ کر ترتیب دیے گئے تعارفی پروگرام کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا، ’’یہ پروگرام آپ اوّلین صف کے گروپ ‘اے’ افسران کے طور پر بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے ضروری علم، مہارت اور صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ آپ نے نمایاں توانائی، خلوص اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ آپ اس تربیت کو ای پی ایف او میں عمدگی کو فروغ دینے کے لیے بروئے کار لائیں گے۔‘‘
انہوں نے پروگرام کی منفرد خصوصیات جیسے کہ ’’پُر ذائقہ پہل‘‘ اور ’’کتاب کا تجزیہ‘‘ کو اجاگر کیا، جنہوں نے شرکاء میں تخلیقی صلاحیت، ٹیم ورک اور غیر رسمی تعلقات کو فروغ دیا۔ انہوں نے ‘کمپیشن ان گورننس’ کے نئے متعارف کرائے گئے ماڈیول کی اہمیت پر بھی زور دیا، جس نے عوامی خدمت میں ہمدردی اور جامع فیصلہ سازی کی اہمیت کو مضبوط کیا۔
جناب روہت نے کورس ڈائریکٹر منیش نائر، آر پی ایف سی-II، رضوان الدین، آر پی ایف سی-I، اتم پرکاش، آر پی ایف سی-I، وجے، آر پی ایف سی-I، رویندر بابڑا، آر پی ایف سی-I، انکور گپتا، آر پی ایف سی-I، سنجے رائے، آر پی ایف سی-I، ہریش یادو، آر پی ایف سی-I اور دیگر فیکلٹی کے ارکان کی محنت اور قیمتی خدمات کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بیرونی فیکلٹی اور پی ڈی یو این اے ایس ایس کی مکمل معاون ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہر قدم پر تعاون فراہم کیا۔ ابھیلاش، اے پی ایف سی، سنیتا مدھوسدن، منجوناتھ، وِمل ٹھاکر اور سیما نے ایک پروگرام پیش کیا۔ ان کے تعاون اور مددگار رویے کو تربیت حاصل کرنے والے دیگر افسروں نے سراہا۔
*****
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U :3127 )
(रिलीज़ आईडी: 2203611)
आगंतुक पटल : 4