بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نارائنی دریا کا گھاٹ

प्रविष्टि तिथि: 13 DEC 2025 5:41PM by PIB Delhi

نمامی گنگے پروگرام کے تحت، جولائی 2021 میں گوپال گنج ضلع، بہار میں نارائنی  ندی پر دو گھاٹ مکمل کیے گئے جن کی لاگت 8.25 کروڑ روپے رہی اور انہیں متعلقہ شہری مقامی اداروں کے سپرد کر دیا گیا۔

اندرونِ ملک آبی گزرگاہوں کی آمدورفت کو آسان بنانے کے لیے، ایم ڈبلیو-37 (گنڈک ندی) پر منگلپور (نوتن) اور بیٹیاہ میں اس کے مخالف کنارے پر پہلے ہی دو جیٹیز 3 کروڑ روپے کی لاگت سے قائم کی جا چکی ہیں۔

این ڈبلیو-37 (گنڈک ندی) پر فیئر وے کی ترقی کے کام بشمول ہائیڈروگرافک سروے مالی سال 18-2017، 19-2018، 20-2019 میں کیے گئے جن کی مجموعی لاگت بالترتیب 5.32 کروڑ روپے، 7.59 کروڑ روپے اور 8.49 کروڑ روپے رہی۔

یہ معلومات بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال جی نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :3117     )


(रिलीज़ आईडी: 2203562) आगंतुक पटल : 40
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil