وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

گزشتہ 11 برسوں میں انقلابی بنیادی ڈھانچے کی ترقی نے بھارت کے سیاحت کے شعبے میں بے مثال توسیع کو تقویت دی: جناب گجیندر سنگھ شیخاوت


سیاحوں کی آمد، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور عالمی سطح پر بھارت کی پوزیشن میں تاریخی اضافہ

بھارت کے قومی شاہراہ نیٹ ورک میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو 2014 میں 91,287 کلومیٹر سے بڑھ کر آج 1,46,195 کلومیٹر تک پہنچ گیا ہے، جس سے بڑے اور ابھرتے ہوئے سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی رسائی میں نمایاں بہتری آئی ہے

تدریجی پیش رفت سے تاریخی تبدیلی تک: بھارت کا بنیادی ڈھانچہ انقلاب سیاحت میں ریکارڈ اضافہ کا محرک

بھارت کی سڑک، ریل اور آبی راستوں کی انقلاب انگیز ترقی نے سیاحت میں بے مثال تیزی پیدا کر دی ہے

بنیادی ڈھانچہ کی تبدیلی کی ایک دہائی، بھارت کو عالمی سیاحتی منزل کی حیثیت سے نئی بلندیوں تک پہنچا رہی ہے

प्रविष्टि तिथि: 12 DEC 2025 4:57PM by PIB Delhi

سیاحت  کے مرکزی وزیر   ، جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج کہا کہ اگرچہ آزادی کے بعد کے عشروں میں بھارت میں سڑک اور ریل کے بنیادی ڈھانچے میں بتدریج ترقی ہوئی، لیکن گزشتہ 11 برسوں میں سڑکوں، ریلوے اور آبی راستوں کے شعبوں میں ایک انقلابی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ بنیادی ڈھانچہ میں اس غیرمعمولی پیش رفت نے نہ صرف قومی معیشت کو مضبوط کیا ہے بلکہ سیاحت کے شعبے میں بھی بے مثال اضافہ کو جنم دیا ہے۔

نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب شیخاوت نے کہا کہ گزشتہ دہائی میں بھارت کے سیاحتی شعبے نے تاریخی وسعت حاصل کی ہے، جسے ہدف بند پالیسی اقدامات، وسیع بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور عالمی سطح پر مسلسل برانڈنگ کوششوں نے مضبوط بنایا ہے۔ ان کامیابیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت بین الاقوامی اور ملکی دونوں طرح کے مسافروں کے لیے ایک ترجیحی سیاحتی منزل کے طور پر ابھر رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HZF6.png

 

سیاحوں کی آمد میں تیز اضافہ

  • ہندوستان میں 20142024 کے دوران 161.16 ملین بین الاقوامی سیاحوں کی آمد  ریکارڈ کی گئی۔
  • غیر ملکی سیاحوں کی آمد 20142024 کے دوران 86.22 ملین تک بڑھ گئی، جو 20042013 میں 52.99 ملین تھی۔
  • غیر ملکی زرمبادلہ آمدنی 20142024 کے دوران 18.85 لاکھ کروڑ روپے رہی—جو 20042013 میں حاصل ہونے والے 6.01 لاکھ کروڑ روپے سے تین گنا سے زائد ہے۔
  • گھریلو سیاحتی دورے  20142024 کے دوران 18,639.35 ملین تک پہنچ گئے، جبکہ 20042013 میں یہ 6,779.10 ملین تھے۔

وسیع پیمانے پر سیاحتی بنیادی ڈھانچے کی توسیع

سوودیش درشن اسکیم (2015 سے)

  • 76 منصوبے 5,290.33 کروڑ روپے کی لاگت سے منظور ہوئے؛ 75 منصوبے عملی طور پر مکمل کیے گئے۔

سوودیش درشن 2.0 – پائیدار اور منزل مرکوز سیاحت

  • 53 منصوبے 2,208.27 کروڑ روپے کی لاگت سے ذمہ دار اور سیاح مرکوز ترقی کے لیے منظور کیے گئے۔

چیلنج بیسڈ ڈیسٹینیشن ڈیولپمنٹ (

  • 36 منصوبے 648.11 کروڑ روپے کی لاگت سے منظور کیے گئے، جن میں شامل ہیں:
    • روحانی سیاحت
    • ثقافت اور ورثہ
    • وائبرینٹ ولیج پروگرام
    • ایکو سیاحت اور امرت دھروہر سائٹس

یہ اقدامات پوری سیاحتی اقدار کے سلسے کو بہتر بناتے ہیں، سیاحتی تجربہ اور رسائی کو بڑھاتے ہیں۔

علامتی سیاحتی مراکز کی ترقی (ایس اے ایس سی آئی – 2024-25)

  • 23 ریاستوں میں 40 منصوبے 3,295.76 کروڑ روپے کی طویل مدتی (50 سالہ) بغیر سود قرضوں کے تحت منظور کیے گئے تاکہ سیاحتی مقامات کو عالمی معیار تک پہنچایا جا سکے۔

مرکزی ایجنسیوں کو معاونت اسکیم

  • اے ایس آئی، پورٹ ٹرسٹ، آئی ٹی ڈی سی، ریلوے وغیرہ کے لیے 57 منصوبے 845.51 کروڑ روپے کی لاگت سے منظور کیے گئے۔
  • 34 منصوبے مکمل، 9 منسوخ کیے گئے۔

کنیکٹیوٹی میں اضافہ: قومی شاہراہوں کی توسیع

  • بھارت کے قومی شاہراہوں کا جال 2014 میں 91,287 کلومیٹر سے بڑھ کر موجودہ وقت میں 1,46,195 کلومیٹر تک پہنچ گیا، جس سے اہم سیاحتی مراکز تک رسائی میں نمایاں بہتری آئی۔
  • موازنہ کے لیے، 2004 میں بھارت کی قومی شاہراہیں 65,569 کلومیٹر تھیں۔

(ماخذ: وزارت سڑک ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز، سالانہ رپورٹ 202425)

بھارت کا مربوط نقطہ نظر، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، پائیدار سیاحت، اور بہتر کنیکٹیوٹی نے معاشرتی و اقتصادی فوائد کو فروغ دیا، روزگار کو مضبوط بنایا، اور بھارت کو ایک ابھرتی ہوئی عالمی سیاحتی طاقت کے طور پر قائم کیا۔ پچھلے دہائی کی یہ کامیابیاں حکومت کی اس عزم کی عکاسی کرتی ہیں کہ سیاحت کو قومی ترقی کا ایک اہم محرک بنایا جائے۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 3076    )


(रिलीज़ आईडी: 2203398) आगंतुक पटल : 32
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी