سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی ایس ٹی نے غیر ملکی میڈیا وفد کی میزبانی کی، انہیں بھارت کی سائنسی و تکنیکی ترقیوں سے روشناس کرایا

प्रविष्टि तिथि: 12 DEC 2025 4:52PM by PIB Delhi

بھارت کی وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمۂ سائنس و ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) نے وسطی ایشیا، یورپ اور شمالی امریکہ سے تعلق رکھنے والے 40 سے زائد غیر ملکی صحافیوں کے ایک وفد کے ساتھ ایک تعارفی و تبادلہ خیال اجلاس کا انعقاد کیا۔ یہ وفد وزارتِ خارجہ کے زیرِ اہتمام 9 تا 18 دسمبر 2025 کے بھارت کے تعارفی دورے پر ہے۔

اس نشست کا مقصد سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع کے شعبوں میں بھارت کی تیز رفتار پیش رفت، ابھرتی ہوئی قیادت اور عالمی تعاون کو اُجاگر کرنا تھا۔

محکمۂ سائنس و ٹیکنالوجی کے سیکریٹری پروفیسر ابھیہے کرنڈیکر نے وفد کو بھارت کے بدلتے ہوئے سائنسی و تکنیکی ڈھانچے، قومی مشنوں اور ’’وکست بھارت @2047‘‘ کے وژن پر مشتمل ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔

سیکریٹری نے بھارت کے مربوط اور مشن پر مبنی سائنسی و تکنیکی طریقۂ کار پر زور دیتے ہوئے اسے ’’پورے حکومتی نظام کی وہ قوت قرار دیا جو بھارت کی اختراعی ترقی کو آگے بڑھا رہی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا سائنس و ٹیکنالوجی کا نظام ایک تاریخی تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہا ہے، جس میں مشن پر مبنی پروگرام، مضبوط تحقیقی بنیادیں اور عالمی تعاون کا پھیلتا ہوا دائرہ بھارت کو مستقبل کا اختراع پسند رہنما بنا رہا ہے۔

اس کے بعد ڈی ایس ٹی کی قیادت کے ساتھ ایک آزاد گفتگو ہوئی، جس میں بھارت کی نئی ٹیکنالوجیوں جیسے مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی اور بیرونِ ملک بھارتی محققین کی وطن واپسی کے اقدامات سے متعلق مختلف سوالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران وفد کو درج ذیل امور پر گہری معلومات فراہم کی گئیں:

  • سائنس و ٹیکنالوجی کے مستقبل کو تشکیل دینے والی بھارتی پالیسی اصلاحات
  • عالمی شراکت داری کے مواقع
  • پائیدار اور شمولیتی ٹیکنالوجیوں میں بھارت کی قیادت
  • قومی ترقی کے اہداف کے حصول میں اختراع کا کردار

اضافی سیکریٹری ڈی ایس ٹی شری سنیل کمار اور ڈی ایس ٹی و وزارتِ خارجہ کے دیگر سینئر افسران بھی اس تبادلہ خیال کا حصہ تھے۔

اس دورے کا مقصد بین الاقوامی میڈیا کو بھارت کی سائنسی صلاحیتوں سے بہتر طور پر آگاہ کرنا اور بھارت کے تکنیکی منظرنامے سے متعلق زیادہ جامع و درست عالمی رپورٹنگ کے لئے راہیں ہموار کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010UDA.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KWYT.jpg

 

 

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :   3074  )


(रिलीज़ आईडी: 2203339) आगंतुक पटल : 2
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी