بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر کی توسیع

प्रविष्टि तिथि: 12 DEC 2025 4:07PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) برقی گاڑیوں (ای وی) کی بیٹریوں کے معیارات کو نوٹیفائی کرتی ہے اور وقتاً فوقتاً ان معیارات میں ترمیم کرتی رہتی ہے، جو اس کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ ایم او آر ٹی ایچ نے ایل زمرہ کی برقی گاڑیوں کے لیے AIS-156 اور ایم اور این زمرہ کی برقی گاڑیوں کے لیے AIS-038 (ترمیم دوم) میں ترمیم کی ہے تاکہ ٹریکشن بیٹریوں کے لیے تکنیکی تقاضوں کی وضاحت کی جا سکے۔ یہ معیارات دسمبر 2022 سے نافذ العمل ہیں۔ برقی گاڑیوں کے پروٹو ٹائپ اور اجزاء کو حد سے زیادہ چارج/ ڈسچارج کے خلاف حفاظتی نظام، حد سے زیادہ کرنٹ/شارٹ سرکٹ کے خلاف حفاظتی نظام، حد سے زیادہ درجہ حرارت کے خلاف حفاظتی نظام، وولٹیج کٹ آف، اور بیٹری مینجمنٹ سسٹم کے لیے جانچا جاتا ہے۔

بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) نے درج ذیل حفاظتی معیارات شائع کیے ہیں، جو لیتھیئم آئن بیٹریوں کے لیے حفاظتی تقاضوں اور ٹیسٹ پروٹوکول کی وضاحت کرتے ہیں:

 

  1. IS 18237: 2023: نقل و حمل کے دوران بنیادی اور ثانوی لیتھیئم سیل اور بیٹریوں کی حفاظت۔
  2. IS 16893 (حصہ 2): 2018: سڑکوں پر برقی گاڑیوں کی حرکت کے لیے استعمال ہونے والے ثانوی لیتھیئم آئن سیل: حصہ 2 — بھروسہ مندی اور دباؤ/استحصال سے متعلق ٹیسٹنگ۔
  3. IS 16893: 2018 (حصہ 3): سڑکوں پر برقی گاڑیوں کی حرکت کے لیے استعمال ہونے والے ثانوی لیتھیئم آئن سیل: حصہ 3 — حفاظتی تقاضے۔
  4. IS 16805: 2018: الکلائن یا دیگر غیر تیزابی الیکٹرولائٹ پر مشتمل ثانوی سیل اور بیٹریاں — صنعتی استعمال کے لیے ثانوی لیتھیئم سیل اور بیٹریوں کے حفاظتی تقاضے۔
  5. IS 16046 (حصہ 2): 2018: الکلائن یا دیگر غیر تیزابی الیکٹرولائٹ پر مشتمل ثانوی سیل اور بیٹریاں — قابل حمل سیل شدہ ثانوی سیل اور ان سے بنی بیٹریوں کے لیے حفاظتی تقاضے، جو پورٹیبل آلات میں استعمال ہوتے ہیں، حصہ 2 — لیتھیئم نظام۔

 

فیم۔II (ایف اے ایم ای-II) اسکیم کے تحت برقی گاڑیوں کے عوامی چارجنگ اسٹیشن (ای وی پی سی ایس) قائم کرنے کے لیے 912.50 کروڑ روپے کی رقم منظور کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، پورے بھارت میں برقی گاڑیوں کے چارجنگ انفراسٹرکچر کی تنصیب کے لیے پی ایم ای۔ڈرائیو اسکیم کے تحت 2,000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بجلی کی وزارت نے جنوری 2025 میں ایک منسلک اور باہمی طور پر قابل ربط  برقی گاڑی چارجنگ نظام کو تیز رفتار بنانے کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔

بی ایچ ای ایل سے موصولہ معلومات کے مطابق، ملک میں نصب شدہ برقی گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنوں کی کل تعداد 29,151 ہے، جن میں سے 12,033 فاسٹ چارجر پر مشتمل ہیں۔

بھاری صنعتوں کی وزارت کے تحت پی ایل آئی اے سی سی اسکیم میں 18,100 کروڑ روپے کی رقم جدید کیمسٹری سیل کی گھریلو تیاری کو فروغ دینے کے لیے مختص کی گئی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد سات برس کی مدت میں بھارت میں 50 گیگا واٹ کی اے سی سی مینوفیکچرنگ صلاحیت قائم کرنا ہے۔

بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سری نواس ورما نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

*****

ش ح۔ ف ش ع

U: 3080


(रिलीज़ आईडी: 2203301) आगंतुक पटल : 3
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी