قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

عزت مآب مرکزی وزیر مملکت قانون  و انصاف (آزادانہ چارج)  جناب ارجن رام میگھوال نے لا کمیشن آف انڈیا میں ’’مانوادھیکار، بھارتیہ پرمپرا کی نرنترتا(انسانی حقوق، بھارتیہ روایات کا تسلسل)‘‘ کے موضوع پر خصوصی اجلاس سے خطاب کیا


اس خصوصی تقریب کے دوران افسران کے ساتھ بات چیت کا اہتمام کیا گیا اور مضمون نویسی کے فاتحین کی عزت افزائی کی گئی

प्रविष्टि तिथि: 12 DEC 2025 6:39PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SXCC.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025QDJ.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035SOA.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004MEHI.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00599G0.jpg

 

لا کمیشن آف انڈیا (ایل سی آئی) نے عزت مآب وزیر مملکت  برائے قانون و انصاف (آزادانہ چارج) جناب ارجن رام میگھوال کے ساتھ، 12 دسمبر کی دوپہر ، ایک خصوصی پروگرام کے ذریعہ بین الاقوامی یوم حقوق انسانی منایا۔ اس تقریب کا مرکزی موضوع ’’مانوادیکھار، بھارتیہ پرمپرا کی نرنترتا(انسانی حقوق، بھارتی روایات کا تسلسل)‘‘ تھا، جس سے وقار اور حقوق کے تئیں بھارت کے تہذیبی نقطہ نظر کی عکاسی ہوتی ہے۔

پروگرام کا آغاز وندے ماترم گاکر ہوا، جس کے بعد جسٹس (ریٹائرڈ) دنیش مہیشوری، چیئرپرسن، ایل سی آئی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا، جنہوں نے انسانی حقوق کے عصری مباحث کی تشکیل میں ہندوستان کی ثقافتی اور قانونی روایات کی مطابقت پر روشنی ڈالی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، معزز وزیر نے اس بارے میں بتایا کہ کس طرح ہندوستان کے تہذیبی سفر میں انسانی وقار اور اخلاقی طرز عمل کے خیالات کو بیان کیا گیا ہے، جو مفکرین اور عظیم رہنماؤں جیسے مہاتما گاندھی، سوامی وویکانند اور ایشور چندر ودیا ساگر کی تعلیمات سے اخذ کیا گیا ہے۔ جناب میگھوال نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو ہندوستان میں انسانی حقوق کا علمبردار کہا۔

بات چیت نے اس خیال پر مزید توجہ مرکوز کی کہ ہندوستان میں انسانی حقوق طویل عرصے سے ملک کی فلسفیانہ اور ثقافتی روایت کا حصہ بن چکے ہیں۔ عالمی انسانی وقار، واسودھیو کٹمبکم، بھائی چارے اور فرض جیسے تصورات کو آئین میں موجود اقدار کے ساتھ واضح تسلسل کے لیے نوٹ کیا گیا۔

مشاہدے کے ایک حصے کے طور پر، لاء کمیشن نے 10 دسمبر کو اپنے تمام افسران اور اہلکاروں کے لیے "ہر روز کی ضروریات کو یقینی بنانا: عوامی خدمات اور وقار سب کے لیے" کے موضوع پر ایک مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کیا تھا۔ شری میگھوال نے جیتنے والوں کو مبارکباد پیش کی اور کمیشن سے وابستہ افسران، قانونی مشیروں اور انٹرنز کی جانب سے موصول ہونے والی فکر انگیز سجھاوؤں کی تعریف کی۔ انہوں نے کمیشن کے عہدیداروں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔

پروگرام کا اختتام ایل سی آئی کے رکن پروفیسر ڈی پی ورما کے ذریعہ شکریہ کے ووٹ کے ساتھ ہوا، بعد ازاں، وندے ماترم گایا گیا۔ لا کمیشن آف انڈیا نے عزت مآب جناب میگھوال کی مبارک موجودگی   کی ستائش کی اور اپنے توازن اور معلومات کے ساتھ تبادلہ خیال کو آگے بڑھانے کے لیے ان کی تعریف کی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3095


(रिलीज़ आईडी: 2203284) आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी