زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی مکھانا بورڈ کی پہلی میٹنگ؛ مکھانا شعبے کی جامع ترقی کے لیے 476 کروڑ روپے کی مرکزی شعبہ کی اسکیم کاآغاز


ہندوستان  کی مکھانا ویلیو چین کو جدید بنانے کے لیے تحقیق، معیاری بیج کی پیداوار، ویلیو ایڈیشن، برانڈنگ اور برآمدات کے فروغ کے لیے روڈ میپ کو منظوری

ریاستوں کے سالانہ عملی منصوبے منظور؛ روایتی اور غیر روایتی مکھانا علاقوں میں تربیت، بہتر کٹائی اور بعد از فصل کے طریقوں پر توجہ مرکوز

کسانوں کی آمدنی میں اضافے کے لیےقومی مکھانا بورڈ بیج کی ضروریات کو یکجا کرے گا اور گریڈنگ، خشک کرنے، پاپنگ اور پیکجنگ کے لیے بنیادی ڈھانچوں کو مضبوط کرے گا

प्रविष्टि तिथि: 12 DEC 2025 5:56PM by PIB Delhi

قومی مکھانا بورڈ کی پہلی بورڈ میٹنگ کی صدارت  محکمہ زراعت و کسانوں کی بہبود کے سکریٹری ڈاکٹر دیوش چترویدی نے آج نئی دہلی کے کرشی بھون میں کی۔ اس میٹنگ سے بورڈ اور مرکزی شعبہ کی اسکیم دونوں کے نفاذ کے عمل کا آغاز ہوا۔ بورڈ نے ریاستوں اور تحقیقی اداروں کی جانب سے پیش کیے گئے سالانہ عملی منصوبوں کا جائزہ لیا اور مجموعی شعبہ جاتی ترقی کے لیے مختلف اجزاء کے لیے بجٹ مختص کیا۔

بورڈ  میٹنگ میں زور دیا گیا کہ ریاستوں کی بیج کی ضروریات کو یکجا کیا جائے تاکہ موجودہ اور آئندہ برس کے لیےایس اے یو سبور اورسی اے یو سمستی پور، بہار کے ذریعہ فراہم کیا جا سکے۔ ریاستی زرعی یونیورسٹی، مرکزی زرعی یونیورسٹی، بہار اور این آر سی مکھانا دربھنگہ مختلف ریاستوں کے تربیت دہندگان کو مکھانا ویلیو چین کے جدید تکنیکی پہلوؤں پر تربیت دیں گے ،تاکہ روایتی اور غیر روایتی علاقوں میں مکھانا کی کاشت کو فروغ دیا جا سکے۔ بورڈ نے اس کے علاوہ ضرورت پر مبنی تحقیق، کاشت اور پروسیسنگ کے لیے ٹیکنالوجیز کی ترقی، گریڈنگ، خشک کرنے، پاپنگ اور پیکجنگ کے لیے بنیادی ڈھانچوں، جدید کاشت کے طریقوں کو فروغ دینے، ویلیو ایڈیشن، برانڈنگ، مارکیٹ روابط اور برآمدات کے لیے تیاری کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

یہ بنیادی  میٹنگ پورے ہندوستان میں مکھانا شعبے کی مربوط، سائنسی اور مارکیٹ پر مبنی ترقی کے لیے روڈ میپ طے کرنے والی ثابت ہوئی۔


پس منظر:

مرکزی حکومت نے مرکزی بجٹ 26-2025 میں کیے گئے اعلان کو پورا کرتے ہوئے قومی مکھانا بورڈ قائم کیا ہے ۔ بورڈ کا باضابطہ آغاز وزیر اعظم نے 15 ستمبر 2025 کو بہار میں کیا تھا ، جو ہندوستان کے مکھانا سیکٹر کو مضبوط اور جدید بنانے کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے ۔


اس اقدام کی حمایت کے لیے حکومت نے مکھانا کے فروغ کے لیے ایک مرکزی شعبہ اسکیم کو منظوری دی ہے ،جس کے لیے مالی سال 26-2025 تا 31-2030کے لیے 476.03 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔ یہ اسکیم تحقیق و جدت، معیاری بیج کی پیداوار، کسانوں کی صلاحیت سازی، بہتر کٹائی اور بعد از فصل کے طریقے، ویلیو ایڈیشن، برانڈنگ و مارکیٹنگ، برآمدات کے فروغ اور معیار کی نگرانی پر مرکوز ہے۔

******

 (ش ح ۔م ع ن ۔ن ع)

U. No. 3068


(रिलीज़ आईडी: 2203252) आगंतुक पटल : 3
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati