بھاری صنعتوں کی وزارت
الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کی تیاری کے لیے نایاب زمین کے میگنیٹس کی کمی پر قابو پانا
प्रविष्टि तिथि:
12 DEC 2025 4:06PM by PIB Delhi
بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سرینیواس ورما نے آج راجیہ سبھا میں تحریری جواب میں بتایا کہ بھارتی حکومت آٹوموٹیو سیکٹر، خاص طور پر الیکٹرک گاڑیوںاور ہائبرڈ گاڑیوں، کی نایاب زمین کے مستقل میگنیٹس پر درآمدی انحصار سے دراصل واقف ہے۔ اس انحصار کی وجہ سے وہ او ای ایمز ہیں، جو نایاب زمین کے میگنیٹس استعمال کرتے ہیں اور جو سپلائی چین میں خطرات کے شکار ہیں۔
حکومت نایاب زمین کے میگنیٹس کی متبادل فراہمی کے امکانات کا پتہ لگا رہی ہے۔ آٹوموبائلز اور آٹو کمپونینٹس (پی ایل آئی – آٹو اسکیم) کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیباتی اسکیم (پی ایل آئی) ایکس ای وی موٹرز کے لیے نایاب زمین کے میگنیٹس کو ایڈوانسڈ آٹوموٹیو ٹیکنالوجی کے جزو کے طور پر درج کر کے ملکی صلاحیت کو مضبوط بنا رہی ہے اور متبادل (نایاب زمین سے پاک) موٹر ٹیکنالوجیز اور ان کے اجزاء کی ملکی ترقی کو فروغ دے رہی ہے۔ مزید یہ کہ مرکزی کابینہ نے 26 نومبر 2025 کو نایاب زمین کے مستقل میگنیٹس کی تیاری کو فروغ سے متعلق اسکیم کو منظوری دی، جس کے لیے مالی اعانت 7,280 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے تاکہ بھارت میں 6,000 میٹرک ٹن فی سال ( ایم ٹی پی اے) کے حساب سے مربوط نایاب زمین کے مستقل میگنیٹ ( آر ای پی ایم) کی تیاری قائم کی جا سکے۔
*********
ش ح۔ش م۔م الف
U. No-3066
(रिलीज़ आईडी: 2203223)
आगंतुक पटल : 23