الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
بھارت کی منفرد شناخت سے متعلق اتھارٹی (یو آئی ڈی اے آئی )نے بایومیٹرکس ایس ڈی کے بینچ مارکنگ چیلنج 2025 کے فاتحین کا اعلان کیا
प्रविष्टि तिथि:
12 DEC 2025 4:18PM by PIB Delhi
بھارت کی منفرد شناخت سے متعلق اتھارٹی (یو آئی ڈی اے آئی) نے فنگر پرنٹ موڈیلیٹی کے لیے بایومیٹرکس ایس ڈی کے بینچ مارکنگ چیلنج 2025 کا اختتام کیا اور فاتحین کے لیے نئی دہلی میں اپنے صدر دفتر میں ایک شناختی تقریب کا انعقاد کیا۔
بھارت کی منفرد شناخت سے متعلق اتھارٹی (یو آئی ڈی اے آئی) کی جاری کوششوں کے حصے کے طور پر یہ چیلنج، جدت طرازی کو فروغ دینے اور بایومیٹرک تحقیق کو آگے لے جانے کے مقصد سے شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد عالمی سطح کے ٹیکنالوجی فراہم کنندگان اور تحقیقی اداروں کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی والے 1:1 فنگر پرنٹ میچنگ حل کی نشاندہی کرنا تھا۔
اس چیلنج کی ایک نمایاں خصوصیت یہ بھی تھی کہ اس میں 5 سے 10 سال کی عمر کے بچوں کے درمیان کے منفرد طویل مدتی فنگر پرنٹ ڈیٹا سیٹ کا استعمال کیا گیا، جس میں ہر نمونے کے لیے 5–10 سال کا وقفہ شامل تھا، تاکہ اس بات کا پتہ لگایا جا سکے کہ 1:1 موازنہ کی سیٹنگ میں فنگر پرنٹ تصدیقی نظام بچے کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ کس حد تک موثر رہتے ہیں۔ یہ ایک نایاب اور سائنسی طور پر قیمتی ڈیٹا سیٹ ہے جو یو آئی ڈی اے آئی کے شواہد پر مبنی جائزہ اور عالمی بہترین عملی طریقوں کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
اس مقابلے کیلئے 2,106 درخواستیں موصول ہوئیں، جو بھارت کی منفرد شناخت سے متعلق اتھارٹی (یو آئی ڈی اے آئی) کے بینچ مارکنگ اقدامات میں عالمی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہیں۔ سخت تکنیکی جانچ اور سخت حفاظتی پروٹوکولز پر عمل کئے جانے کے بعد، تین سبمیشنز کو حتمی جائزے کے لیے منتخب کیا گیا۔
جامع کارکردگی کے مختلف ٹیسٹ کے بعد، نیورو ٹیکنالوجی، لیتھوانیا نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ انوویٹریکس، سلوواکیہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
بھارت کی منفرد شناخت سے متعلق اتھارٹی (یو آئی ڈی اے آئی) نے فاتحین کو مبارکباد دی اور جوش و خروش کے ساتھ شامل ہونے کیلئے تمام شرکاء کی ستائش کی۔ متعلقہ اتھارٹی نے اس بات کی پھر سے یقین دہانی کرائی کہ ایسے اقدامات اس کے وسیع تر مشن کا حصہ ہیں، جس کا مقصد بایومیٹرکس میں تحقیق، ترقی اور جدت طرازی کو مسلسل مضبوط بنانا ہے، تاکہ آدھار محفوظ، قابل اعتماد اور جامع ڈیجیٹل شناختی خدمات میں سب سے آگے رہے۔
اس مشن کو مزید آگے بڑھانے کے لیے، بھارت کی منفرد شناخت سے متعلق اتھارٹی(یو آئی ڈی اے آئی) جلد ہی فیس اور آئرس موڈیلیٹیز کے لیے اسی طرح کے ایس ڈی کے بینچ مارکنگ مقابلے شروع کرے گا، جس میں شرکت اور تعاون کیلئے عالمی تحقیق و ترقی کی کمیونٹی کو مدعو کیا جائے گا ۔
مزید تفصیلات کیلئے دئے گئے لنک پر کلک کریں: https://biochallenge.uidai.gov.in
*********
ش ح۔ش م ۔م الف
U. No-3049
(रिलीज़ आईडी: 2203192)
आगंतुक पटल : 7