بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی وزارت (ایم ایس ایم ای) نے پی ایم وشوکرما دستکاروں  کے لیے بازار رسائی کو بہتر بنانے کے لیے ایمزون کے ساتھ مفاہمت  نامہ  پر دستخط کیے


ایمزون اہل وِشوکرما دستکاروں کو اپنے آن لائن مارکیٹ پلیس پر شامل کرنے میں سہولت فراہم کرے گا

روایتی دستکاروں  کی موجودگی کو ڈیجیٹل ای-کامرس پلیٹ فارم کے ذریعے مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم، جو وِکست بھارت اور آتم نربھر بھارت کے وژن کی حمایت کرتا ہے

प्रविष्टि तिथि: 12 DEC 2025 3:15PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی وزارتِ نے ایمزون سیلر سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے ہیں، تاکہ پی ایم وِشوکرما اسکیم کے تحت درج شدہ دستکار آن لائن مارکیٹوں تک رسائی حاصل کر سکیں، اپنی مصنوعات کی نمائش کو بہتر بنا سکیں اور پورے ہندوستان میں اپنے گاہکوں کے دائرے کو وسیع کر سکیں۔اس مفاہمت نامہ پر دفتربرائے  ترقیاتی کمشنر(ایم ایس ایم ای) اور ایمزون کی ٹیم کے درمیان نرمان  بھون، نئی دہلی میں دستخط کئے گئے۔

پی ایم وِشوکرما اسکیم، جو 17 ستمبر 2023 کو شروع کی گئی، اپنے تحت درج شدہ  دستکاروں کو مکمل اور ہمہ گیر معاونت فراہم کرتی ہے۔ یہ اسکیم ہنرمندی اور جدید ٹول کِٹ کے ذریعے مصنوعات کے معیار میں بہتری، مارکیٹ تک رسائی میں توسیع، آسان قرض دستیابی اور گرو-شِشیہ پرمپرا کے تحت نسل در نسل منتقل ہونے والی روایتی مہارتوں کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہے۔

اس مفاہمت نامے کے تحت ایمیزون، وزارتِ ایم ایس ایم ای کے ساتھ تعاون کرے گا تاکہ ان دستکاروں کی مدد کی جا سکے جو روایتی مصنوعات پر مبنی ہنروں جیسے کہ بڑھئی کا کام، کمہار کاری، لوہے اور دھات کا کام، سنار کاری، مجسمہ سازی، درزی، تالہ سازی، ٹوکری/چٹائی/ناریل ریشہ سازی، گڑیا اور کھلونوں کی تیاری، ہار بنانے کا کام، موچی کا کام وغیرہ سے وابستہ ہیں۔

ph-1.jpg

اس شراکت داری کے تحت:

  • ایمیزون اہل وشوکرما دستکاروں کو اپنے آن لائن مارکیٹ پلیس پر شامل ہونے میں سہولت فراہم کرے گا۔
  • وزارتِ ایم ایس ایم ای متعلقہ محکموں سے درکار منظوریوں، رجسٹریشن اور کلیئرنس حاصل کرنے میں، موجودہ قواعد کے مطابق، مدد فراہم کرے گی۔
  • یہ شراکت داری ایمیزون کی کاریگر پہل کے ذریعے دستکاری مصنوعات کی نمایاں موجودگی کو مزید مضبوط کرے گی، جو بھارت کی بھرپور دستکاری روایت کو اجاگر کرنے اور کاریگروں کی ڈیجیٹل شمولیت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

یہ اشتراک روایتی دستکاروں کی موجودگی کو ڈیجیٹل ای کامرس پلیٹ فارم کے ذریعے مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس کا مقصد ان کے مصنوعات کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر فروغ دینا اور وِکست بھارت اور آتم نربھر بھارت کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے نچلی سطح کے روایتی کاریگروں اور دستکاروں کو بااختیار بنانا ہے۔

پی ایم وِشوکرما کے مستفدین نے 10 دسمبر 2025 کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والے ایمزون سمبھو سمٹ 2025 میں قائم اسٹال میں بھی شرکت کی۔ اس سمٹ نے پی ایم وِشوکرما اسکیم میں دلچسپی رکھنے والے فروخت کنندگان کو اس پہل کے بارے میں جاننے اور وِشوکرما  دستکاروں  سے جڑنے اور ان کی معاونت کے طریقوں کو سمجھنے کا موقع فراہم کیا۔

****

ش ح۔ش ت۔ش ت

U NO: 3037


(रिलीज़ आईडी: 2203185) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Gujarati