بھاری صنعتوں کی وزارت
بھارت میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کا فروغ
प्रविष्टि तिथि:
12 DEC 2025 4:05PM by PIB Delhi
بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سرینیواس ورما نے آج راجیہ سبھا میں تحریری جواب میں بتایا کہ ایف اے ایم ای – II اسکیم کے تحت صارفین (خریدار/آخری استعمال کنندگان) کو ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کی قیمت میں فوری کمی کی صورت میں ڈیمانڈ انسینٹیو فراہم کیے گئے، جس نے وسیع پیمانے پر اسے اپنانے میں مدد دی۔ یہ انسینٹیوز اصل سازوسامان بنانے والوں کو(او ای ایمز یعنی ای وی بنانے والے) بھارتی حکومت کی جانب سے واپس کیے گئے۔ ایف اے ایم ای – II اسکیم کے تحت او ای ایمزکو 6,559 کروڑ روپے کے ڈیمانڈ انسینٹیو کی واپسی کی گئی، جو 31 مارچ 2024 کو ختم ہوئی۔
تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں (آئی او سی ایل، بی پی سی ایل اور ایچ پی سی ایل) کی معلومات کے مطابق، کرناٹک میں ایف اے ایم ای – II اسکیم کے تحت منظور شدہ اور نصب شدہ ای وی چارجنگ اسٹیشنز کی تعداد 751 ہے۔
ایف اے ایم ای – II اسکیم کے نتیجے میں مارکیٹ میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے اور ای وی اپنانے کی سطح 2019-20 مالی سال میں 0.71 فصد سے بڑھ کر 2024-25 مالی سال میں 7.50 فیصد ہو گئی۔ مذکورہ اسکیم سے 16,71,606 الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں معاونت فراہم ہوئی (31 مارچ 2025 تک) اور 6,862 ای-بسز کی تعیناتی کے لیے منظوری دی گئی۔ ایف اے ایم ای – II نے مقامی مینوفیکچرنگ کو بھی مضبوط کیا، جس کے لیے لازمی فیسڈ منیوفیکچرنگ پروگرام ( پی ایم پی) کے تحت اہم ای وی اجزاء کی تدریجی مقامی تیاری کی ضرورت تھی۔ اس کے نتیجے میں گھریلو ای وی ماحولیاتی نظام میں توسیع، مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری میں اضافہ اور مضبوط مقامی سپلائی چین کو فروغ حاصل ہوا۔ مجموعی طور پر، مذکورہ اقدامات نے بالواسطہ اور بلاواسطہ روزگار پیدا کرنے میں بھی اپنا رول ادا کیا۔
*********
ش ح۔ش م ۔م الف
U. No-3048
(रिलीज़ आईडी: 2203176)
आगंतुक पटल : 4