خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
ملک بھر میں سرکاری اسکولوں کے ساتھ 2,99,546 آنگن واڑی مراکز کا قیام
प्रविष्टि तिथि:
12 DEC 2025 4:40PM by PIB Delhi
خواتین و بچوں کی بہبود کی وزارت(ایم او ڈبلیو سی ڈی) اور اسکول ایجوکیشن و خواندگی کے محکمہ(ڈی او ایس ای ایل) کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط کر کے ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم(ای سی سی ای) کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ دونوں وزارتوں نے 2 اپریل 2025 کو ایک مشترکہ مشاورتی ہدایت نامہ جاری کیا، جس کا مقصد دونوں وزارتوں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا، جس میں آنگن باڑی مراکز (اے ڈبلیو سیز) کو سرکاری پرائمری اسکولوں کے ساتھ مشترکہ جگہ پر قائم کرنےکے تجویز بھی شامل ہے۔
سرکاری پرائمری اسکولوں کے ساتھ اے ڈبلیو سی کو مربوط کرنے کے لیے مزید تفصیلی رہنما خطوط دونوں وزارتوں کی طرف سے 3 ستمبر 2025 کو جاری کیے گئے تھے ۔
ہدایات میں دیگر کے علاوہ یہ شامل ہیں:
- اسکول کی تیاری اور ابتدائی سیکھنے کے تسلسل کی حمایت کے لیےآنگن باڑی مراکز(اے ڈبلیو سیز) کا قریب ترین اسکول کے ساتھ نقشہ سازی؛
- نئے اے ڈبلیو سیز کو اسکول کیمپس میں مشترکہ جگہ پر قائم کرنے کی حوصلہ افزائی، بشرطیکہ مطلوبہ انفراسٹرکچر دستیاب ہو؛ اور
- جہاں فیزیکل طور پر مشترکہ جگہ ممکن نہ ہو، وہاں اے ڈبلیو سیز کو قریب ترین پرائمری اسکول کے ساتھ نقشہ سازی کرنا۔
ان ہدایات کا مقصد بنیادی تعلیم کو بہتر بنانا اور ملک بھر میں بچوں کے لیے پری اسکول سے پرائمری اسکول تک بہتر رسائی اور ہموار منتقلی کو یقینی بنانا ہے۔
یونائیفائیڈ ڈسٹرکٹ انفارمیشن سسٹم برائے ایجوکیشن پلس(یو ڈی آئی ایس ای پلس) پورٹل کے مطابق ملک بھر میں 2,99,546 اے ڈبلیو سیز سرکاری اسکولوں کے ساتھ مشترکہ جگہ پر قائم کیے گئے ہیں۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں خواتین و بچوں کی ترقی کی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے ایک سوال کے جواب میں فراہم کی۔
********
(ش ح ۔م ع ن ۔ن ع)
U. No. 3056
(रिलीज़ आईडी: 2203121)
आगंतुक पटल : 4