وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

تعلیم کی وزارت نے نیشنل مینز -کم -میرٹ اسکالرشپ اسکیم کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے ورکشاپ منعقد کی


ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے بہتر بنائی گئی اسکیم کے نفاذ کے لیے حکمت عملی کی تشکیل میں شامل ہوئے

प्रविष्टि तिथि: 12 DEC 2025 2:54PM by PIB Delhi

تعلیم کی وزارت کے اسکولی تعلیم اور خواندگی کےمحکمے (ڈی او ایس ای ایل) نے 6 دسمبر 2025 کو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے افسران کے ساتھ ایک روزہ ورکشاپ منعقد کی تاکہ نیشنل -مینز -کم -میرٹ اسکالرشپ اسکیم (این ایم ایم ایس ایس) کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے اور اس کے مؤثر نفاذ کے لیے حکمت عملی کو حتمی شکل دی جا سکے۔

یہ اجلاس وزارت کی جانب سے نیشنل -مینز -کم -میرٹ اسکالرشپ اسکیم (این ایم ایم ایس ایس)کی خصوصیات پر روشنی ڈالنے سے شروع ہوا، جو مذکورہ وزارت کی مرکزی سیکٹر کی کلیدی اسکیموں میں سے ایک ہے اور ہر سال معاشرے کے اقتصادی طور پر کمزور طبقات (ای ڈبلیو ایس) سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت طلباء کو ایک لاکھ نئی اسکالرشپ فراہم کرتی ہے۔ یہ اسکیم کلاس آٹھ کے بعد طلباء کے اسکول چھوڑنے کی شرح کو کم کرنے اور طلباء کو کلاس بارہ تک تعلیم مکمل کرنے کی ترغیب دینے کے لیے تیار کی گئی ہے۔

education 1.jpg

مرکزی حکومت اور ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے درمیان قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے یہ تجویز پیش کی گئی کہ اسکیم کی رسائی کو بڑھایا جائے، فراہمی کو بہتر بنایا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اسکیم مؤثر طور پر مستحق افراد تک پہنچ رہی ہے۔

این ایم ایم ایس ایس پر ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی گئی، جس میں 2021-22سے 2024-25 تک کی کارکردگی کا جائزہ، کوٹا کے استعمال، این ایم ایم ایس ایس امتحان کا انعقاد اور اسکالرشپ کی تجدید میں درپیش چیلنجز شامل تھے۔ اس کے بعد ریاست اور مرکزکے زیر انتظام علاقے کے نوڈل افسران کے ساتھ ہائبرڈ موڈ میں متعلقہ فریقوں کی مشاورت کی گئی۔

نیشنل -مینز -کم -میرٹ اسکالرشپ اسکیم مرکزی سیکٹر کی ایک اسکیم ہے جس کا مقصد اقتصادی طور پر کمزور پس منظر کے حامل باصلاحیت طلباء کی مدد کرنا ہے۔ ہر سال کلاس نو کے طلباء کو ایک لاکھ اسکالرشپ دی جاتی ہے، جو دسویں کلاس سے بارہویں کلاس تک قابل تجدید ہیں۔ سرکاری، سرکار سےمعاونت حاصل کرنے والے اور مقامی اداروں کے اسکولوں میں پڑھنے والے طلباء اس اسکالرشپ کے اہل ہیں۔ اسکالرشپ کی رقم سالانہ 7,12,000 روپے ہے، اور وہ طلباء جن کے والدین کی سالانہ آمدنی 3,50,000 روپے سے زیادہ نہ ہو، درخواست دینے کے مجاز ہیں۔ انتخابی امتحان کے لیے طلباء کو کلاس سات میں کم از کم 55 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہے، جبکہ ایس سی اور ایس ٹی طلباء کے لیے 5 فیصد رعایت دی گئی ہے۔

*********

ش ح۔ش م ۔م الف

U. No-3034


(रिलीज़ आईडी: 2202944) आगंतुक पटल : 34
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी