خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کے لیے  کار کردگی پر مبنی ترغیبات( پی ایل آئی) اسکیم


پی ایل آئی اسکیم سے پورے ہندوستان میں خوراک کی ڈبہ بندی  کی صلاحیت اور روزگار میں اضافہ

پی ایل آئی ایس ایف پی آئی نے گھریلو مینوفیکچرنگ اور ڈبہ بند خوراک  کی برآمدات میں اضافہ کیا

प्रविष्टि तिथि: 12 DEC 2025 2:10PM by PIB Delhi

خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب رونیت سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کے لیے کار کردگی پر مبنی ترغیبات  (پی ایل آئی ایس ایف پی آئی) کے مختلف زمروں کے تحت ستمبر 2025 تک 170 درخواستیں منظور کی جا چکی ہیں ۔

اس اسکیم سے ملک میں خوراک کی ڈبہ بندی کی صلاحیت میں سالانہ 35.00 لاکھ میٹرک ٹن کا اضافہ ہوا ہے ۔

پی ایل آئی ایس ایف پی آئی کے تحت اب تک تقریبا 3.39 لاکھ براہ راست اور بالواسطہ روزگار پیدا ہوئے ہیں ۔  اسکیم کے تحت مستفید ہونے والے کسانوں کا ڈیٹا برقرار نہیں رکھا جاتا ہے ۔

پی ایل آئی ایس ایف پی آئی کے تحت ترغیبات  قابل قبول ہیں جہاں اسکیم کے تحت کوریج کے لیے درخواست کردہ کھانے کی مصنوعات کی بنیادی ڈبہ بندی  سمیت مینوفیکچرنگ کے عمل کا پورا سلسلہ ہندوستان میں ہوتا ہے ۔  پی ایل آئی ایس ایف پی آئی کے تحت منظور شدہ زرعی ڈبہ بند خوراک کی  مصنوعات کی کل برآمدات میں 20-2019 کے مقابلے  25-2024 تک 13.23 فیصد کی سی اے جی آر کے ساتھ اضافہ ہوا ہے ۔

***

ش ح۔ م ش۔ خ م

U.NO.3032


(रिलीज़ आईडी: 2202941) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी