ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم متر اسکیم کے تحت ٹیکسٹائل پارکس کا فروغ

प्रविष्टि तिथि: 12 DEC 2025 1:53PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر مملکت جناب پبِترا مارگریٹا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ پی ایم متراسکیم کا مقصد بڑے پیمانے پراور مربوط عالمی معیار کی صنعتی سہولیات کو فروغ دیناہے، جو مربوط ٹیکسٹائل پارکس کی شکل میں ہوں، تاکہ بھارتی ٹیکسٹائل صنعت کو پیمانے پر ترقی، لاجسٹک لاگت میں کمی اور مسابقتی صلاحیت بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔ ایف 5 وژن (فارم سے فائبر، فائبر سے فیکٹری، فیکٹری سے فیشن، فیشن سے فارن) پر مبنی یہ اسکیم بھارتی ٹیکسٹائل صنعت کو عالمی سطح پر حجم اور پیمانے تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ ایک ہی مقام پر جدید اور مربوط ٹیکسٹائل ویلیو چین کی تخلیق میں معاون ہے۔اس اسکیم کے تحت حکومت نے   ایک ایک کر کے کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، تمل ناڈو، تلنگانہ، اتر پردیش اور گجرات میں پی ایم مترپارکس قائم کرنے کے لیے 7 (سات) مقامات کی منظوری دی ہے۔ پی ایم مترپارکس کو جدید، بڑے پیمانے پر اور مربوط پارکس کے طور پر تصور کیا گیا ہے جو پوری ویلیو چین کا احاطہ کریں گے۔ اس لیے ویلیو چین کے تمام حصے، جن میں اسپننگ، بُنائی، پروسیسنگ، پرنٹنگ، ملبوسات اور لوازمات کی تیاری وغیرہ شامل ہیں، توقع ہے کہ اس اقدام کے تحت پیدا ہونے والے روزگار سے فائدہ حاصل ہوگا۔

تمل ناڈو اور مدھیہ پردیش کے پی ایم مترپارکس حکومت کے ایس پی وی ماڈل کے تحت نافذ کیے جا رہے ہیں۔ کرناٹک، اتر پردیش اور گجرات میں یہ پارکس سرکاری نجی شراکت داری (پی پی پی) کی بنیاد پر ماسٹر ڈیولپر (ایم ڈی) ماڈل کے تحت نافذ کیے جانے کی تجویز ہے۔ تلنگانہ اور مہاراشٹر میں یہ پارکس متعلقہ نفاذ سے متعلق ریاستی ایجنسیوں (ایس آئی اے)  کے ذریعے نافذ کیے جا رہے ہیں۔

پی ایم مترپارکس کی منصوبہ بندی اور قیام کے عمل کے حصے کے طور پر اب تک 76 سے زائد متعلقہ فریقوں کے اجلاس منعقد کیے جا چکے ہیں، جن میں ممکنہ سرمایہ کار، ریاستی حکومتیں، حکومت کے متعلقہ شعبے، ممکنہ پارک ڈیویلپرز، ای پی سی کنٹریکٹرز اور دیگر شامل ہیں۔

مذکورہ اسکیم کے تحت ترقیاتی سرمایہ معاونت (ڈی سی ایس) کا تصور کیا گیا ہے جو مجموعی پروجیکٹ لاگت کا 30 فیصد تک فراہم کی جائے گی، گرین فیلڈ پارک کے لیے یہ حد 500 کروڑ روپے تک اور براون فیلڈ پارک کے لیے 200 کروڑ روپے تک  ہے، بشرطیکہ اسکیم کی ہدایات کی تعمیل کی جائے۔ اسکیم کے تحت مسابقتی ترغیبی معاونت (سی آئی ایس) بھی فراہم کی جاتی ہے، جو ہر پارک کے لیے 300 کروڑ روپے تک ہو سکتی ہے، تاکہ مینوفیکچرنگ یونٹس کو پارک میں ابتدائی طور پر قائم ہونے کی ترغیب دی جا سکے۔ یہ ترغیب تفصیلی اسکیم ہدایات میں بیان کردہ شرائط کی تکمیل پر منحصر ہے۔

اس کے علاوہ، حکومت ایم ایم ایف اپیرل، ایم ایم ایف فیبرکس اور ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مصنوعات کی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیباتی اسکیم (پی ایل آئی)بھی نافذ کر رہی ہے، تاکہ ٹیکسٹائل صنعت کو حجم اور پیمانے تک پہنچایا جا سکے اور اسے مسابقتی بنایا جا سکے۔ اب تک، ٹیکسٹائل کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت کل 91 کمپنیوں کا انتخاب کیا جا چکا ہے۔ پی ایم آئی ٹیکسٹائل اسکیم کی 30 ستمبر 2025 تک مجموعی کارکردگی درج ذیل ہے:

  1. سرمایہ کاری:  7,731 کروڑ روپے
  2. روزگار: 30,838 ملازمتیں
  3. برآمدات: 733 کروڑ روپے
  4. ٹرن اوور: 7,290 کروڑ روپے

 

*********

ش ح۔ش م ۔م الف

U. No-3023


(रिलीज़ आईडी: 2202937) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी