مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سوَچھ بھارت مشن –شہری کا نفاذ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 DEC 2025 7:05PM by PIB Delhi

سوَچھ بھارت مشن – شہری (ایس بی ایم-یو 2.0) کے تحت، مرکزی حصے کا فنڈ  اس کے مختلف عناصر یعنی بیت الخلاء کی تعمیر (آئی ایچ ایچ/ سی ٹی/ پی ٹی)، استعمال شدہ پانی کی انتظام کاری، ٹھوس فضلہ انتظام کاری، اطلاعاتی تعلیمی مواصلات اور برتاؤ کی تبدیلی (آئی ای سی اینڈ بی سی) اور صلاحیت سازی اور ہنرمندی ترقیات (سی بی اینڈ ایس ڈی) کے تحت عملی منصوبوں کی وصولی کی بنیاد پر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے جاری کیا جاتا ہے، جسے ریاستی سطح کی تکنیکی کمیٹی (ایس ایل ٹی سی) کے ذریعہ منظوری دی جاتی ہے۔ ان عملی منصوبوں کو حتمی منظوری، مرکز کے حصے کے فنڈس ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جاری کیے جانے سے قبل قومی مشاورتی اور جائزہ کمیٹی کے ذریعہ دی جاتی ہے۔ مرکزی فنڈ کی اگلی قسط ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے ذریعہ دستیاب فنڈس کے استعمال اور ا س کے نتیجے میں ہوئی طبیعاتی پیشرفت کی بنیاد پر جاری کی جاتا ہے۔ ایس این اے- اسپرش جس کا نفاذ اکتوبر 2024 میں ہوا، کے تعارف کے ساتھ، سی ایس فنڈس مختلف سطحوں پر ریاست کے ذریعہ اٹھائے گئے حقیقی بلوں/ دعوؤں کی بنیاد پر پی ایم ایف ایم، ریاستی آئی ایف ایم آئی ایس اور ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے ای-کوبیر پلیٹ فارم  کے ایک مربوط فریم ورک کے ذریعہ فراہم کیے جاتے ہیں۔رواں سال کے دوران،  ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے استعمال اور ضرورت کے مطابق ایس بی ایم-یو 2.0 کے تحت ایس این اے – اسپرش کے توسط سے ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ اب تک 811.36 کروڑ روپے کے بقدر کے دعوے پیش کیے  گئے ہیں۔

ہندوستان کا کمپٹرولر اینڈ آڈٹ جنرل (سی اینڈ اے جی) ریاستوں سمیت تمام سرکاری کھاتوں کے لیے ذمہ دار آئینی اتھارٹی ہے۔ سی اے جی کی رپورٹیں https://cag.gov.in/en/audit-report  پر دستیاب ہیں۔ مشن کے تحت شہری صفائی کی سرگرمیوں کے لیے کوئی علیحدہ آڈٹ نہیں کیا جاتا ہے۔ SBM-U کے تحت مالی پیش رفت کی نگرانی یوٹیلائزیشن سرٹیفکیٹ (یو سی) کے ذریعے کی جاتی ہے جو دستیاب فنڈز کے استعمال پر ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پیش کی جاتی ہے۔ ایس بی ایم- یو 2.0 کے تحت جاری کردہ 6,876 کروڑ روپے میں سے، 2,029.09 کروڑ روپے کے استعمال کا سرٹیفکیٹ پہلے ہی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے موصول ہو چکے ہیں۔

ایس بی ایم – شہری 2.0 کے تحت، 152 چھوٹے شہروں(نیشنل کلین ایئر پروگرام (این سی اے پی) شہر +> 5 لاکھ آبادی والے یو ایل بی ) مکینائزڈ روڈ سویپرز (ایم آر ایس) کی خریداری کے لیے اضافی مرکزی امداد کے اہل ہیں۔ 113 این سی اے پی شہروں/ یو ایل بیز سے 580 مکینیکل روڈ سویپروں کی خریداری کے لیے ایکشن پلان موصول ہوئے ہیں جن کی کل پروجیکٹ لاگت 323 کروڑ روپے ہے جس کا مرکزی حصہ 96 کروڑ روپے ہے اور اسے اب تک منظور کر لیا گیا ہے۔

سوچھ بھارت مشن – شہری (ایس بی ایم - یو) 2.0 اکتوبر 2021 میں شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد کوڑے سے پاک شہر بنانے کے مقصد کے ساتھ، 100فیصد گھر گھر جاکر جمع کرنا، الگ کرنا اور کچرے کے تمام حصوں کو سائنسی انتظام کرنا ہے۔ مشن تمام پرانی ڈمپ سائٹس کے تدارک اور انہیں گرین زون میں تبدیل کرنے پر بھی زور دیتا ہے۔ یہ مشن میونسپل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ (ایس ڈبلیو ایم) رولز 2000 کی تعمیل کرنے میں ریاستوں/یو ایل بی کی کوششوں کو اضافی مرکزی مدد تکنیکی اور انتظامی معاونت فراہم کرتا ہے۔

جیسا کہ سوَچھتم پورٹل پر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ اطلاع دی گئی ہے، ملک کے شہری علاقوں میں مجموعی طور پر 1,62,468 ٹن یومیہ میونسپل سالڈ ویسٹ (ٹی پی ڈی) پیدا ہوتا ہے۔ جس میں سے 1,30,484 ٹی پی ڈی پر کارروائی کی جاتی ہے۔ یعنی 2014 میں 16فیصد فضلہ کی پروسیسنگ کے مقابلے میں، موجودہ پروسیسنگ کی صلاحیت 80.31فیصد  تک بڑھ کر فضلہ پروسیسنگ کی سہولیات جیسے میٹریل ریکوری فیسیلٹیز (ایم آر ایف)، ٹرانسفر سٹیشنز، کمپوسٹنگ پلانٹس، کنسٹرکشن اینڈ ڈیمالیشن (سی اینڈ ڈی) ویسٹ پلانٹس اور ویسٹ ٹو انرجی پلانٹس، بشمول بائیو میٹ پلانٹس کے توانائی کے پلانٹس میں شامل ہیں۔ 7783 سالڈ ویسٹ پروسیسنگ کی سہولیات قائم کی گئی ہیں۔ ریاست کے لحاظ سے فضلہ پروسیسنگ کی سہولیات ویب سائٹ https://sbmurban.org/swachh-bharat-mission-progess  پر دستیاب ہیں۔

2478 کوڑے کے مقامات پر (1000 ٹن سے زائد فضلے والے مقامات پر) کوڑے کو ٹھکانے لگانے کے لیے 25.04 کروڑ ایم ٹی کے بقدر فضلے کی نشاندہی کی گئی۔ اب تک 1096 ڈمپ سائٹس کو مکمل طور پر ٹھیک کیا جا چکا ہے اور 986 سائٹس پر کام جاری ہے۔ مجموعی طور پر 15.20 کروڑ ایم ٹی (61 فیصد) فضلے کا نپٹارہ کیا گیا ہے اور 7903.47 ایکڑ (52فیصد) اراضی کو دوبارہ حاصل کیا گیا ہے۔

یہ جانکاری ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب توکھن ساہو کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی گئی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:2994


(ریلیز آئی ڈی: 2202687) وزیٹر کاؤنٹر : 51
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी