خلا ء کا محکمہ
پارلیمانی سوال: اسرو کے آنے والے مشن اور کامیاب پروگرام
प्रविष्टि तिथि:
11 DEC 2025 5:48PM by PIB Delhi
چندریان۔4 مشن کا بنیادی مقصد چاند کی سطح پر کامیابی سے اترنا، روبوٹک بازو کے ذریعے چاند کے نمونے حاصل کرنا، چاند کی سطح سے دوبارہ اُڑان بھرنا اور جمع کیے گئے نمونے کو واپس زمین تک لانا ہے۔ خلائی جہاز کی ساخت کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور ایویونکس، مشن اور فلائٹ ڈائنامکس کے اہم ڈیزائن مکمل ہو چکے ہیں۔ چندریان۔4 مشن کیلئے سال 2027 مقرر کیا گیا ہے۔
چندریان ۔4 کا ہدفی لینڈنگ مقام چاند کے جنوبی قطبی علاقے میں ہے (تقریباً 84 سے 86 ڈگری جنوبی عرض البلد کے درمیان)۔ یہ خطہ زمین شناسی کے اعتبار سے متنوع سمجھا جاتا ہے، مستقل سائے والے علاقوں (پی ایس آر) کے قریب واقع ہے اور یہاں برفانی پانی ملنے کے امکانات بھی ہیں۔ مزید یہ کہ چاند کے قطبی علاقے اب تک زیادہ تر غیر دریافت شدہ رہے ہیں اور عالمی سائنسی برادری ان کی تفصیلی کھوج میں دلچسپی رکھتی ہے۔
چندریان ۔5، اِسرو اور جاکسا کا ایک مشترکہ تعاون پر مبنی مشن ہے۔ یہ خلائی جہاز ایک لینڈر اور ایک روور پر مشتمل ہے۔ لینڈر اسرو تیار کر رہا ہے جبکہ روور جاکسا کے ذریعے ڈیزائن اور تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ تعاون لینڈر اور روور کے درمیان انٹرفیس کو حتمی شکل دینے، خلائی جہاز اور جاکسا کی خلائی راکٹ چھوڑنے کی گاڑی کے درمیان انٹرفیس اور لانچ آپریشنز تک پھیلا ہوا ہے۔ البتہ چندریان ۔4 مشن کے لیے جاکسا کے ساتھ کوئی اشتراک نہیں ہے۔
***********
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 2979 )
(रिलीज़ आईडी: 2202592)
आगंतुक पटल : 5