عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پارلیمانی سوال: وہسل بلوورز(انکشاف کرنے والوں) کے تحفظ کا قانون، 2014
प्रविष्टि तिथि:
11 DEC 2025 5:35PM by PIB Delhi
وہسل بلوورز پروٹیکشن بل، 2011 پر 27 دسمبر 2011 کو لوک سبھا میں بحث ہوئی اور اسے منظور کیا گیا، جبکہ راجیہ سبھا نے 21 فروری 2014 کو اسے منظور کیا۔ اس بل کو 9 مئی 2014 کو صدر جمہوریہ نے منظوری دی۔ وہسل بلوورز پروٹیکشن ایکٹ، 2014 (قانون نمبر 17 برائے 2014) 12 مئی 2014 کو بھارت کے سرکاری گزٹ میں شائع کیا گیا۔
قانون کی دفعہ 1 کی ذیلی دفعہ (3) کے تحت یہ التزام ہے کہ قانون کی دفعات اُس تاریخ سے نافذ ہوں گی جسے مرکزی حکومت سرکاری گزٹ میں نوٹیفکیشن کے ذریعے مقرر کرے۔ تاہم اب تک حکومت نے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے کیونکہ اس قانون میں کچھ ترامیم درکار ہیں تاکہ ایسی اطلاعات کے انکشافات سے بچاؤ ہو سکے جو بھارت کی خودمختاری اور سالمیت، ریاست کی سلامتی وغیرہ کو متاثر کر سکتے ہوں۔
ان ترامیم کو شامل کرنے کے لیے حکومت نے 11 مئی 2015 کو وہسل بلوورز پروٹیکشن (ترمیمی) بل، 2015 لوک سبھا میں پیش کیا، جو 13 مئی 2015 کو لوک سبھا میں منظور ہوا اور پھر راجیہ سبھا کو بھیج دیا گیا۔ تاہم سولہویں لوک سبھا کی تحلیل کے ساتھ ہی یہ بل منسوخ (لَیپس) ہو گیا۔
سنٹرل ویجی لنس کمیشن کو پبلک انٹرسٹ ڈسکلوزر اینڈ پروٹیکشن آف انفارمرز ریزولوشن، 2004 کے تحت نامزد ادارہ قرار دیا گیا ہے، جو مرکزی حکومت کے کسی بھی ملازم یا کسی کارپوریشن/ سرکاری کمپنی/ سوسائٹی یا مرکزی حکومت کے زیرِ انتظام یا زیرِ ملکیت مقامی اتھارٹی کی جانب سے ہونے والی بدعنوانی یا اختیارات کے غلط استعمال سے متعلق تحریری شکایات یا انکشافات وصول کرتا ہے۔
سال 2020 سے 2024 تک کمیشن کو موصول ہونے والی تمام پی آئی ڈی پی آئی شکایات کا ڈیٹا ضمیمہ-اول کے طور پر منسلک ہے۔
یہ شکایات متعلقہ وزارتوں، محکموں اور اداروں کو بھیجی جاتی ہیں، اور ان سے موصول رپورٹوں کا کمیشن میں جائزہ لیا جاتا ہے، جس کے بعد مناسب فیصلہ کیا جاتا ہے۔
*****
ANNEXURE
Complaints received under PIDPI Resolution in the CVC (2020-2024)
|
Year
|
No. of Complaints received and brought forward
|
Action Taken
|
Total disposed of
|
Carried forward to next year
|
|
No. of complaints filed
|
Non-Vigilance/ Forwarded to Organisation for Necessary Action
|
Verifiable/sent for investigation
|
|
2020
|
555
|
207
|
252
|
61
|
520
|
35
|
|
2021
|
1057
|
429
|
446
|
177
|
1052
|
5
|
|
2022
|
1907
|
1339
|
291
|
257
|
1887
|
20
|
|
2023
|
2030
|
1359
|
360
|
248
|
1967
|
63
|
|
2024
|
2630
|
1655
|
611
|
255
|
2521
|
109
|
*****
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 2973 )
(रिलीज़ आईडी: 2202568)
आगंतुक पटल : 5