عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دامپارلیمانی سوال: اچھی طرز حکمرانی سے متعلق قومی اصلاحاتی اق

प्रविष्टि तिथि: 11 DEC 2025 5:36PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے نے اچھی  طرزِ حکمرانی کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، جن میں بالخصوص شامل ہیں -سی پی جی آر اے ایم ایس (ایک مرکزی عوامی شکایت ازالہ اور مانیٹرنگ نظام) جو مقررہ وقت میں شکایات کے ازالے اور ڈیش بورڈ کے ذریعے ان کی نگرانی کے لیے استعمال ہوتا ہے،ای-آفس کا سرکاری محکموں میں نفاذ جس کے ذریعے ڈیجیٹل نوٹنگ، فائل کی ٹریکنگ اور فائلوں کی برقی منتقلی ممکن ہوتی ہے، تاکہ کارروائی کا وقت کم ہو، شفافیت اور جوابدہی میں اضافہ ہو اور فیصلہ سازی کے عمل میں غیر ضروری فائل کے مراحل کم کیے جاسکیں، عوامی انتظامیہ میں بہترین کارکردگی کے لیے وزیر اعظم ایوارڈجو ریاستوں/وزارتوں میں اچھی طرز حکمرانی کے بہترین طور طریقوں کو تسلیم کرنے اور انہیں دیگر مقامات پر نافذ کرنے کے لیے فروغ دیتے ہیں، نیشنل گُڈ گورننس ویبینار سیریز، علاقائی کانفرنسیں اور ڈیش بورڈز کا وسیع استعمال تاکہ خدمات کے تجزیاتی مطالعے اور کال سینٹر کے ذریعے شہریوں کی رائے حاصل کی جاسکے اور شفافیت و جوابدہی کو یقینی بنایا جاسکے۔

حکومت نے ’’مرکزی عوامی شکایت ازالہ و مانیٹرنگ نظام(سی پی جی آر اے ایم ایس)‘‘ قائم کیا ہے، جو 24x7 آن لائن پلیٹ فارم ہے اور شہریوں کو عوامی اتھارٹیز کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات سے متعلق شکایات درج کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ مزید یہ کہ، محکمہ اپنی موجودہ پہل جیسےسی پی جی آر اے ایم ایس، نیشنل ای سروسز ڈلیوری اسیسمنٹ(این ای ایس ڈی اے) اور ماہانہ ’’نیسڈا وے فارورڈ‘‘ کے ذریعے مرکزی وزارتوں/محکموں اور ریاستی/مرکز کے زیر انتظام حکومتوں کو شکایات کے ازالے اور ای سروس ڈلیوری کی پیش رفت کی نگرانی میں مسلسل معاونت فراہم کرتا ہے۔

*****

 

ش ح۔ک ح۔ م ش

U. No-2960


(रिलीज़ आईडी: 2202524) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी