جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سوچھ بھارت مشن

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 DEC 2025 3:33PM by PIB Delhi

صفائی ستھرائی ریاست کا موضوع ہے۔ حکومت ہند نے 2 اکتوبر 2014 کو ایک مرکزی معاونت یافتہ اسکیم ’’سُوَچھ بھارت مشن (دیہی)‘‘ کا آغاز کیا تھا، جس کا مقصد تمام دیہی کنبوں کو بیت الخلا کی سہولت فراہم کرکے 2 اکتوبر 2019 تک ملک کو کھلے میں رفعِ حاجت سے پاک (او ڈی ایف) بنانا تھا۔ 2014-15 سے 2019-20 تک پانچ سال کی مدت کے دوران، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے ایس بی ایم (جی) کی آن لائن مربوط مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (آئی ایم آئی ایس) پر فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق، ملک بھر میں 10 کروڑ سے زیادہ انفرادی گھریلو بیت الخلاؤں (آئی ایچ ایچ ایل) کی تعمیر کی گئی۔ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے 2 اکتوبر 2019 کو خود کو او ڈی ایف قرار دیا۔

سُوَچھ بھارت مشن (دیہی) فیز II کا آغاز اپریل 2020 میں کیا گیا اور یہ 2020-21 سے 2025-26 تک نافذ العمل ہے۔ اس مرحلے میں او ڈی ایف کی پائیداری پر خاص توجہ دی گئی ہے اور گاؤں کو ٹھوس اور مائع فضلہ بندوبست کے دائرے میں لایا گیا ہے، نیز بصری صفائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، یعنی دیہاتوں کو او ڈی ایف سے او ڈی ایف پلس (ماڈل) دیہات میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ 15 نومبر 2025 تک، ریاستوں/مرکزکے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے ایس بی ایم (جی) کے آئی ایم آئی ایس پر درج کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق، 4,85,510 گاؤں خود کو او ڈی ایف پلس (ماڈل) قرار دے چکے ہیں۔ اس سلسلے میں ریاست/یو ٹی کے لحاظ سے تفصیل ضمیمہ میں دی گئی ہے۔

مزید یہ کہ، ایس بی ایم (جی) کے آئی ایم آئی ایس پر درج اعداد و شمار کے مطابق، (2014 سے 15 نومبر 2025 تک) بنائے گئے انفرادی گھریلو بیت الخلاؤں (آئی ایچ ایچ ایل) اور کمیونٹی صفائی کمپلیکسز(سی ایس سی) کی کل تعداد بالترتیب 11.98 کروڑ اور 2.65 لاکھ ہے۔ 15 نومبر 2025 تک، 5.25 لاکھ گاؤوں میں ٹھوس فضلہ بندوبست (ایس ڈبلیو ایم) اور 5.39 لاکھ گاؤوں میں مائع فضلہ بندوبست (ایل ڈبلیو ایم)نظام کے تحت کور کیے جانے کی اطلاع ہے۔

یہ معلومات وزیرِ مملکت برائے جل شکتی، جناب وی. سومنا نے لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں فراہم کی ہیں۔

ضمیمہ

نمبر شمار

ریاست/یو ٹی کا نام

کل گاؤوں

او ڈی ایف پلس (ماڈل) قرار دیے گئے کل گاؤوں

1

انڈمان و نکوبار جزائر

265

224

2

آندھرا پردیش

15,995

9,592

3

اروناچل پردیش

5,134

1,055

4

آسام

25,368

23,531

5

بہار

37,138

34,307

6

چھتیس گڑھ

19,643

18,383

7

دادرا اور نگر  حویلی اور دامن اور دیو

98

98

8

گوا

373

325

9

گجرات

17,973

13,737

10

ہریانہ

6,618

4,889

11

ہماچل پردیش

17,618

14,503

12

جموں و کشمیر

6,216

6,173

13

جھارکھنڈ

29,322

7,820

14

کرناٹک

26,484

9,261

15

کیرالہ

1,435

1,372

16

لداخ

240

238

17

لکشدیپ

10

10

18

مدھیہ پردیش

51,043

50,609

19

مہاراشٹر

40,247

33,979

20

منی پور

2,567

26

21

میگھالیہ

6,466

487

22

میزورم

646

619

23

ناگالینڈ

1,425

600

24

اڈیشہ

46,928

44,656

25

پڈوچیری

91

37

26

پنجاب

11,977

2,219

27

راجستھان

43,463

42,492

28

سکم

400

400

29

تمل ناڈو

11,739

11,567

30

تلنگانہ

9,773

9,542

31

تریپورہ

765

763

32

اتر پردیش

96,174

93,788

33

اتراکھنڈ

14,967

14,887

34

مغربی بنگال

38,343

33,321

 

 

5,86,944

4,85,510

*****

ش ح۔ک ح۔ م ش

U. No-2942             


(ریلیز آئی ڈی: 2202474) وزیٹر کاؤنٹر : 26
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Bengali-TR