جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان میں این آئی ایس ای- ٹویوٹا کے فیول سیل وہیکل پائلٹ کے آغاز کے ساتھ گرین ہائیڈروجن موبلٹی میں پیش رفت


ایم او یو، ہندوستان کے غیر ضرررساں نقل و حمل کے وژن کو تیز کرنے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے، جو فیول سیل ٹیکنالوجی کی حقیقی دنیا میں آزمائش کو ممکن بنائے گا: جناب پرہلاد جوشی

صنعت–تحقیق–حکومت کا تعاون، ہندوستان کے ہائیڈروجن مستقبل کو آگے بڑھا رہا ہے: جناب شری پد یسو نائک

प्रविष्टि तिथि: 11 DEC 2025 2:46PM by PIB Delhi

نئی اور قابلِ تجدید توانائی کے مرکزی وزیر، جناب پرہلاد جوشی نے آج نقل و حمل کے شعبے میں ہائیڈروجن کے استعمال پر فیلڈ ٹرائلز کے لیے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا اور اسے ہندوستان کی صاف توانائی کی ترقی میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

بھارت کے توانائی نظام کے لیے مستقبل کے ایندھن  کے طور پرگرین ہائیڈروجن کی اہمیت

وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ گرین ہائیڈروجن تیزی سے مستقبل کے عالمی توانائی نظام کی بنیاد بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹویوٹا کی میرائی ہائیڈروجن فیول سیل الیکٹرک گاڑی (ایف سی ای وی) کو حقیقی ماحول میں جانچ کے لیے نائس (این آئی ایس ای) کے حوالے کرنا اور اس طرح کا اشتراک، جدت، صنعتی مہارت اور سائنسی سنجیدگی کو یکجا کرتا ہے، جو بھارت کی صاف توانائی کی منتقلی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس نوعیت کے اشتراک سے‘‘ توانائی  میں آتم نربھرتا’’ مضبوط ہوتی ہے، کم اخراج والی جدید ٹرانسپورٹ حلوں کو فروغ ملتا ہے، اور یہ بھارت کے پنچ امرت ماحولیاتی عزائم کے عین مطابق ہے۔ حکومت کو پورا یقین ہے کہ آنے والی دہائیوں میں گرین ہائیڈروجن بھارت کی توانائی کی معیشت کا اہم محرک بنے گا۔

وزیر موصوف نے ٹویوٹا کی ‘‘میرائی’’ فیول سیل الیکٹرک گاڑی (ایف سی ای وی) کے تعارف کو “پائیدار نقل و حمل کے ایک نئے دور کا آغاز” قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرائی، جس کا مطلب جاپانی زبان میں “مستقبل” ہے، بھارت کی صاف، سبز اور پائیدار ٹرانسپورٹ ایکو سسٹم کی خواہشات کی علامت ہے۔

این آئی ایس ای (نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار سولر انرجی) ہندوستانی حالات میں جامع حقیقی دنیا کا جائزہ لے گا

ایم او یو کے تحت، نائس بھارت کے متنوع زمینی حالات،گرمی، دھول ،گرد و غبار، ٹریفک جام اور مختلف جغرافیائی خطوں میں میرائی ایف سی ای وی کی جامع اور عملی تجزیہ کرے گا۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ آئندہ دو سال تک جاری رہنے والی یہ ٹیسٹنگ قومی سطح پر ہائیڈروجن موبلٹی کو وسعت دینے کے لیے اہم معلومات فراہم کرے گی، ساتھ ہی صنعت، تعلیمی اداروں اور پالیسی سازوں میں آگاہی، اعتماد اور تکنیکی صلاحیت بھی بڑھائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہائیڈروجن فیول سیل گاڑیاں صاف، خاموش اورآلودگی سے پاک ہوتی ہیں اور صرف پانی خارج کرتی ہیں۔ دنیا بھر میں فیول سیل ٹیکنالوجی کاروں، بسوں، ٹرکوں، ٹرینوں، بحری جہازوں اور توانائی نظام میں تیزی سے استعمال ہو رہی ہے۔

جناب جوشی نے کہا کہ انہوں نے خود ہائیڈروجن گاڑی چلا کر یہ واضح پیغام دینا چاہا کہ ہائیڈروجن موبلٹی مکمل طور پر تیار ہے اور بھارتی حالات کے لیے موزوں بھی۔ انہوں نے ٹویوٹا کرلوسکر موٹر(ٹی کے ایم )کے کاربن نیوٹرلٹی کے عزم کی تعریف کی اور نائس کی بھارت کی صاف توانائی کی کوششوں میں قائدانہ کردار کی  بھی سراہنا کی۔وزیر موصوف نے کہا‘‘اس گاڑی کے ساتھ، ہم صرف ایک ایم او یو نہیں بلکہ اعتماد، تعاون اور پائیدار مستقبل کے عزم کا آغاز کر رہے ہیں۔’’

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نئی و قابلِ تجدید توانائی کے وزیر مملکت، جناب شری پد یسو نائک نے کہا کہ یہ اقدام بھارت کے صاف، سبز اور خودکفیل توانائی مستقبل کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نے توانائی کی تبدیلی میں بے مثال ترقی کی ہے، جن میں نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کا جنوری 2023 میں آغاز بھی شامل ہے۔

وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ ‘ٹویوٹا میرائی’’جیسی فیول سیل الیکٹرک گاڑیوں کی عملی جانچ اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت پالیسی سے تجربات اور پھر ہائیڈروجن پر مبنی نقل و حمل کے تجارتی حلوں کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

جناب نائیک نے نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کے تحت ہائیڈروجن ٹیکنالوجیز کو آگے بڑھانے میں صنعت، تحقیقی اداروں اور حکومت کے مضبوط اشتراک کی تعریف کی، اور اس بات پر زور دیا کہ بھارتی سڑکوں اور موسمی حالات میں نائس کی جانب سے میرائی گاڑی کا جائزہ مستقبل میں بڑے پیمانے پر اس ٹیکنالوجی کو وسعت دینے میں قیمتی رہنمائی فراہم کرے گا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ پائلٹ پروجیکٹ ہائیڈروجن پر مبنی صاف ٹرانسپورٹ کے وسیع تر استعمال، فضائی معیار کی بہتری اور ملک بھر میں پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔وزیر موصوف نے ٹویوٹا کرلوسکر موٹر کی جانب سے بھارت کے صاف توانائی ایکو سسٹم پر مسلسل اعتماد پر خوشی کا اظہار کیا، نائس کی اس اہم ذمہ داری کو قبول کرنے پر تعریف کی۔ انہوں نے اس منصوبے کی کامیاب عمل درآمد کے لیے نیک خواہشات بھی پیش کیں۔

ٹویوٹا کرلوسکر موٹر کے کنٹری ہیڈ اور کارپوریٹ  امور اور حکمرانی میں ایگزیکٹو نائب صدرجناب وکرم گلاٹی نے کہا
‘‘نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سولر انرجی (این آئی ایس ای)کے ساتھ یہ اشتراک، اور ‘ٹویوٹا میرائی’ کو ٹیسٹنگ اور ٹرائلز کے لیے حوالے کرنا، بھارت کے گرین ہائیڈروجن مشن کی حمایت اور مقامی و سبز توانائی ذرائع پر مبنی مستقبل کی نقل و حمل کی جانب ملک کی منتقلی کو تیز کرنے کے ہمارے عزم کی تجدید ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہائیڈروجن فیول سیل ٹیکنالوجی، دیگر پائیدار عوامی ٹیکنالوجیز کے ساتھ مل کر، بھارت کو اس کے نیٹ زیرو اہداف اور توانائی کی خود انحصاری کے مقاصد حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔’’

تقریب میںنئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت میں سیکریٹری (ایم این آر ای) جناب سنتوش کمار سارنگی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سولر انرجی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد ریحان،اورنیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کے مشن ڈائریکٹر جناب ابھے باکرےبھی موجود تھے۔

تقریب کے بعد جناب جوشی آج  گاڑی چلا کر پارلیمنٹ میں پہنچے  اور  بتایا کہ نیا پارلیمنٹ ہاؤس، جو کہ ایکگرین بلڈنگکے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جدید ہائیڈروجن موبلٹی کی نمائش کے لیے ایک موزوں مقام ہے۔

 

 

ٹویوٹا میرائی کے بارے میں

ٹویوٹا ‘میرائی’، دوسری نسل کی ہائیڈروجن فیول سیل الیکٹرک گاڑی (ایف سی ای وی)ہے، جو ہائیڈروجن اور آکسیجن کے درمیان کیمیائی ردعمل کے ذریعے بجلی پیدا کرتی ہے اور یہ صرف بائی پروڈکٹ کے طورپر پانی کے بھاپ کا اخراج کرتا ہے ۔ تقریباً 650کلومیٹر کی ڈرائیونگ رینج اورپانچ منٹ سے کم ری فیولنگ وقت کے ساتھ، یہ دنیا کے سب سے جدید اور مؤثر صرف اخراج  موبلٹی حل میں شمار ہوتی ہے۔

***

ش ح۔ع ح ۔ م ذ

U.N-2936


(रिलीज़ आईडी: 2202329) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Kannada