جل شکتی وزارت
جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل نے سوجلم بھارت ایپ کا افتتاح کیا
وِکست بھارت 2047 کے لیے ڈیجیٹل بنیاد کی تعمیر: سوجلم بھارت ایپ ہر دیہی پانی کی اسکیم کو ایک مربوط نظام میں یکجا کرے گا
دیہی علاقوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کے وسائل تک بروقت رسائی حاصل ہوگی
ریاستوں/مرکزکے زیر انتظام علاقوں کو نئے پلیٹ فارم کو پورے ملک میں فعال کرنے کے لیے تربیت دی گئی ہے
प्रविष्टि तिथि:
10 DEC 2025 6:14PM by PIB Delhi
جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل نے آج اہم ڈیجیٹل پہل سوجلم بھارت ایپ کا افتتاح کیا، جسے دیہی پینے کے پانی کے نظم کا کایہ پلٹ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں جامع اور حقیقی وقت کی معلومات شہریوں اور اداروں دونوں کے ہاتھ میں رکھی گئی ہیں۔یہ ایپ دیہی پانی کی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے کی جدید جیو - ریفرنسنگ، نگرانی اور نظم کو ممکن بنانے کیلئے بھاسکرآچاریہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فاراسپیس ایپلیکیشنز اور جیو انفارمیٹکس ( بی آئی ایس اے جی – این) کی معاونت سے تیار کیا گیا ہے ۔

مرکزی وزیر نے اپنے خطاب میں اس اقدام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئےکہا کہ: ‘‘یہ جل جیون مشن کے لیے نہایت اہم لانچ ہے، جو دیہی پینے کے پانی کے نظام میں شفافیت بڑھانے اور کمیونٹی کی ذمہ داری کو مضبوط کرنے کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔’’
ڈی ڈی ڈبلیو ایس کے سیکریٹری جناب اشوک کے کے مینا نے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے سوجلم بھارت پلیٹ فارم پربروقت ڈیٹا انضمام اور اس کے خاکہ بند استعمال کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
بی آئی ایس اے جی - این کے ڈائریکٹر جنرل جناب ٹی پی سنگھ نے سوجلم بھارت ایپ اور سوجلم بھارت ڈیٹا بیس کے تکنیکی ڈھانچے کا جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے اس بات کی تفصیل بھی بیان کی کہ یہ متحدہ نظام کس طرح ریاستوں اور اضلاع کو دیہی پانی کی فراہمی کی اسکیموں کے ڈیجیٹل آپریشن اور دیکھ ریکھ کے لیے منظم طریقہ اپنانے میں مدد فراہم کرے گا۔
اس افتتاحی تقریب میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندوں نے آن لائن شرکت کی، جس سے پانی کے مضبوط انتظام کے لیے قومی عزم کو تقویت ملی۔
یہ سوجلم بھارت ڈیٹا بیس کو عملی شکل دینے میں ایک اہم قدم ہے۔ ہر اسکیم اور اس کے خدماتی علاقے کو ایک منفرد سوجلم بھارت – سوجل گاؤں آئی ڈی تفویض کی جائے گی، جس سے یہ واضح طور پر شناخت ممکن ہوگی کہ کس اسکیم کے تحت کس گھرانے کو پانی فراہم ہورہا ہے۔


لانچ کے بعد بی آئی ایس اے جی - این کی تکنیکی ٹیم کی جانب سے تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے لیے ایک تفصیلی تربیتی اور تعارفی سیشن منعقد کیا گیا، جس میں سوجلم بھارت ایپ کے عملی استعمال، جیو - ریفرنسنگ کے طریقہ کار، اور دیہی پانی کی فراہمی کے وسائل کو سوجلم بھارت پلیٹ فارم پر مربوط کرنے پر توجہ دی گئی۔
اس سیشن سے اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ ریاستی اہلکار نئے نظام کو بغیر کسی رکاوٹ کے اپنانے کے لیے عملی رہنمائی حاصل کریں اور زمینی سطح پر نفاذ کو مضبوط بنائیں۔
ہر دیہی پانی کی اسکیم کا متحدہ، ڈیجیٹل منظر

سوجلم بھارت ڈیٹا بیس کے ذریعہ پانی کے ذرائع، اثاثوں کی فہرست، اسکیم کے ڈیزائن، عملی ریکارڈ، پانی کے معیار کی رپورٹس، فراہمی کی میٹرکس اور کمیونٹی کی آراء سمیت اہم ڈیٹا واحد پلیٹ فارم میں دستیاب ہوتے ہیں۔ سوجل گاؤں آئی ڈی کے تعارف کے ساتھ، ہر علاقہ کی ایک واضح ڈیجیٹل پروفائل تیار ہوگی ، جس میں مندرجہ ذیل معلومات فراہم ہوں گی:
- پینے کے پانی کا منبع (مقامی یا بلک سپلائی)
- بنیادی ڈھانچے کی نوعیت اور حالت
- فراہمی کا اعتماد
- پانی کے معیار کی حالت
- آپریشن اور دیکھ ریکھ کے انتظامات
یہ پلیٹ فارم گرام پنچایتوں/وی ڈبلیو ایس سی اور سروس فراہم کنندگان کی کارکردگی میں شفافیت کو یقینی بنائے گا، جس سے کمیونٹی کی شمولیت اور نگرانی بڑھے گی۔
اختتامی کلمات میں، این جے جے ایم کے اے ایس اینڈ ایم ڈی جناب کمال کشور سوان نے کہاکہ یہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے جل جیون مشن کی ڈیجیٹل بنیاد کو مضبوط کرنے کی اہم مشق ہے۔ انہوں نے شریک ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں واضح عملی منصوبہ تیار کرنے اور بروقت ڈیٹا جمع کرنے کی ترغیب دی تاکہ نفاذ کا کام بغیر کسی رکاوٹ یا خلل کے ہموار طریقے سے آگے بڑھے۔

طویل مدتی پائیداری اور منصوبہ بندی کی مضبوطی
سوجلم بھارت ڈیجیٹل رجسٹری میں بنیادی ڈھانچے کی حالت، دیکھ ریکھ کی سرگرمیوں اور سروس سطح کی کارکردگی کا محفوظ ریکارڈ برقرار رکھا جائے گا، جس سے زیادہ قابل اعتماد آپریشن اور طویل مدتی پائیداری کو تقویت ملے گی۔ اس پلیٹ فارم کا پی ایم گتی شکتی جی آئی ایس کے ساتھ انضمام دیہی پانی کے نیٹ ورکس کا جدید جغرافیائی نقشہ فراہم کرتا ہے، جو زیادہ درستگی کے ساتھ مستقبل کی منصوبہ بندی، مرمت اور توسیع میں مددگار ثابت ہوگا۔
اس لیے سوجلم بھارت ایپ کا آغاز محفوظ، قابل اعتماد اور ٹیکنالوجی پر مبنی دیہی پینے کے پانی کا نظام بنانے کی طرف ایک اہم سنگ میل ہے، جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہر گھرانہ کو پائیداری کے ساتھ محفوظ پانی کی خدمات موصول ہوں ۔
خلاصہ یہ کہ جس طرح آدھار ہندوستان کے شناختی نظام کی بنیاد بنا، اسی طرح سوجلم بھارت – سوجل گاؤں آئی ڈی دیہی پانی کے نظم کی شناخت کے طور پر کام کرے گا اور شفاف، جوابدہ اور شہریوں پر مرکوز خدمات فراہم کرنے کے فریم ورک کی بنیاد قائم کرے گا۔
سوجلم بھارت ایپ بہت جلد گوگل پلے اسٹور پر ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہوگا۔
********
(ش ح ۔م ش ع ۔م الف)
U. No. 2915
(रिलीज़ आईडी: 2202156)
आगंतुक पटल : 7