ارضیاتی سائنس کی وزارت
پارلیمانی سوال: کیرالہ میں ساحل سے دور گہرے سمندر کی کان کنی
प्रविष्टि तिथि:
10 DEC 2025 4:35PM by PIB Delhi
مرکزی حکومت نے 28.11.2024 کو 13 ساحل سے دور بلاکس کی نیلامی کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا ہے، تاکہ مشترکہ لائسنس یعنی اکسپلوریشن لائسنس بمعہ پیداواری لیز فراہم کیا جا سکے۔ اس میں کیرالہ کے ساحل سے دور علاقہ میں تعمیراتی ریت کے تین ساحل سے دور بلاکس بھی شامل ہیں، جو ملکی حدود سے آگے واقع ہیں۔
ساحل سے دور علاقوں میں سرگرمی سے متعلق حقوق کے قوانین ، 2024 کے قاعدہ 5(2) کے مطابق، کسی بھی آف شور علاقے کو سرگرمی کے حقوق کے لیے نوٹیفائی کرنے سے پہلے متعلقہ وزارتوں/محکموں بشمول وزارت ماحولیات، جنگلات و ماحولیاتی تبدیلی (ایم او ای ایف اینڈ سی سی)، محکمہ ماہی پروری، اور وزارت ارضی علوم سے پیشگی مشاورت لازمی ہے۔ موجودہ معاملے میں وزارتِ کانکنی نے ایم او ای ایف اینڈ سی سی ، محکمہ ماہی پروری، وزارت ارضی علوم اور دیگر متعلقہ وزارتوں/محکموں سے مشاورت کی، اور نیلامی کے لیے بلاکس کی اطلاع جاری کرنے سے پہلے تمام وزارتوں/محکموں کی جانب سے کوئی اعتراض موصول نہیں ہوا۔
مزید برآں، ساحل سے دور علاقوں میں معدنیات (آکشن) رولز، 2024 کے قاعدہ 10(5) اور قاعدہ 18(3) کے مطابق، کامیاب یا ترجیحی بولی لگانے والوں کے لیے یہ لازمی ہے کہ وہ پیداوار یا تلاش کے آپریشن شروع کرنے سے پہلے متعلقہ قوانین کے تحت تمام اجازت نامے، منظوریوں، این او سی اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق اجازتیں حاصل کرے۔ بحری حیات کے تحفظ کے لیے ایم او ای ایف اینڈ سی سی نے ساحلی ریاستوں اور جزائر میں 130 سمندری محفوظ علاقے نوٹیفائی کیے ہیں، جبکہ 106 ساحلی و بحری مقامات کو اہم ساحلی و بحری حیاتیاتی تنوع کے علاقوں کے طور پر شناخت کرکے ترجیح دی گئی ہے۔ آف شور بلاکس کی حد بندی ان علاقوں کو بِلا کسی استثنا خارج کرکے کی گئی ہے۔
مزید یہ کہ، آف شور ایریاز منرل کنزرویشن اینڈ ڈیولپمنٹ رولز، 2024 کے تحت پیداواری کارروائیاں کسی بھی صورت میں تب تک شروع نہیں کی جا سکتیں جب تک کہ وہ ایک پروڈکشن پلان کے مطابق نہ ہوں۔ پروڈکشن پلان میں بنیادی معلومات، اثرات کا جائزہ، اور تخفیفی اقدامات پر مشتمل ماحولیاتی انتظامی منصوبہ شامل ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ، ساحل سے دور علاقوں میں معدنیات (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ایکٹ، 2002 کی دفعہ 16A کے تحت آف شور ایریاز منرل ٹرسٹ کے قیام کا حکم دیا گیا ہے، جو کہ ایک غیر منافع بخش خود مختار ادارہ ہے۔ اس کے مطابق یہ ٹرسٹ 09.08.2024 کو نوٹیفکیشن ایس.او. 3246(ای) کے ذریعے قائم کیا گیا۔ ساحلی ریاستوں کو ٹرسٹ کے گورننگ باڈی اور ایگزیکٹو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹرسٹ کی آمدنی تحقیق، انتظام، مطالعات، ساحل سے دور علاقوں سے متعلق اخراجات، ماحولیاتی نقصانات کی تلافی، ساحل سے دور علاقوں میں کسی آفت کی صورت میں راحت، اور تلاش یا پیداوار سے متاثرہ افراد کی مدد پر خرچ کی جائے گی۔
ان تمام انتظامات کے ذریعے حکومت نے یہ یقینی بنایا ہے کہ ماہی گیر برادریوں کے روزگار، بحری حیاتیاتی تنوع، اور ساحلی ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے مناسب حفاظتی اقدامات موجود رہیں، جبکہ آف شور مائننگ پالیسی کے لیے شفاف اور شراکتی ڈھانچہ بھی برقرار رہے۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U :2885 )
(रिलीज़ आईडी: 2201923)
आगंतुक पटल : 4