لوک سبھا سکریٹریٹ
لوک سبھا اسپیکر نے جناب سی راج گوپالاچاری کو خراج عقیدت پیش کیا
प्रविष्टि तिथि:
10 DEC 2025 6:58PM by PIB Delhi
لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج ایوانِ دستور کے سنٹرل ہال میں جناب سی راج گوپالاچاری کو ان کی یوم پیدائش پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔
راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف جناب ملیکارجن کھڑگے؛ راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین جناب ہری ونش؛ اراکین پارلیمنٹ؛ پارلیمنٹ کے سابق ارکان؛ اور لوک سبھا کے سکریٹری جنرل جناب اُتپل کمار سنگھ نے بھی اس موقع پر پھول چڑھائے۔
لوک سبھا کے اسپیکر نے اس سے قبل بھی X پر خراج عقیدت پیش کیا تھا، ملک کے لیے جناب راجگوپالاچاری کی خدمات اور لازوال شراکت کو یاد کیا گیا تھا۔
جناب سی راج گوپالاچاری - جو پیار سے "راجی" کے نام سے جانے جاتے ہیں - 10 دسمبر 1878 کو اس وقت کے صوبہ مدراس میں پیدا ہوئے تھے۔ 1947 میں آزاد ہندوستان کے پہلے گورنر جنرل لارڈ ماؤنٹ بیٹن کی میعاد ختم ہونے کے بعد، جناب راج گوپالاچاری کو ان کے جانشین کے لیے چنا گیاتھا۔
ملک کے لیے ان کی مثالی خدمات کے لیے، جناب راج گوپالاچاری کو 1954 میں بھارت رتن سے نوازا گیا، وہ ہندوستان کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز کے پہلے وصول کنندہ بنے۔
لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے ہندی اور انگریزی میں شائع کردہ جناب سی راج گوپالاچاری کی پروفائل پر مشتمل ایک کتابچہ بھی تقریب میں موجود لوگوں کو پیش کیا گیا۔
جناب سی راج گوپالاچاری کی تصویر کی نقاب کشائی اس وقت کے صدر جناب این سنجیوا ریڈی نے 21 اگست 1978 کو ایوانِ دستور کے سنٹرل ہال (اس وقت پارلیمنٹ ہاؤس) میں کیا گیا تھا۔
*****
U.No: 2895
ش ح۔ح ن۔س ا
(रिलीज़ आईडी: 2201898)
आगंतुक पटल : 10