ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کی پہلی ہائیڈروجن سے چلنے والی ٹرین سیٹ کی تیاری مکمل،جند میں الیکٹرولائسزعمل پر مبنی گرین ہائیڈروجن پلانٹ قائم کیا جا رہا ہے


خود ساختہ ڈیزائن شدہ ہائیڈروجن ٹرین سیٹ آتم نربھر بھارت کا مظاہرہ کرتی ہے، اس وقت براڈ گیج پر یہ دنیا کی سب سے لمبی اور سب سے طاقتور (2400 کلوواٹ) ٹرین ہے

प्रविष्टि तिथि: 10 DEC 2025 4:46PM by PIB Delhi

بھارتی ریلوے نے پائلٹ بنیاد پر اپنی پہلی ہائیڈروجن ٹرین چلانے کے لیے جدید ترین پروجیکٹ شروع کیا ہے، جو ریسرچ ، ڈیزائن اینڈ اسٹینڈرڈز آرگنائزیشن (آر ڈی ایس او)کے بنائے گئے تفصیلی معیار کے مطابق ہے، تاکہ ریلوے میں ہائیڈروجن سے چلنے والی ٹرین ٹیکنالوجی کے استعمال کا مظاہرہ کیا جا سکے۔

ہائیڈروجن ٹرین سیٹ کی تیاری مکمل ہو گئی ہے۔ اس ٹرین سیٹ میں ہائیڈروجن کے استعمال کے لیےجندمیں ہائیڈروجن پلانٹ قائم کیا گیا ہے۔ اس پلانٹ میں ہائیڈروجن الیکٹرولائسز کے عمل کے ذریعے پیدا کی جا رہی ہے، جو گرین ہائیڈروجن پیدا کرنے کا اہم عنصر ہے۔

ہائیڈروجن ٹرین سیٹ کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:

  • بھارت میں ڈیزائن اور تیار، جو بھارتی ریلوے کی آتم نربھر بھارت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
  • موجودہ طور پر یہ دنیا کی سب سے لمبی (10 کوچوں) اور سب سے طاقتور (2400 کلوواٹ) ہائیڈروجن ٹرین سیٹ ہے، جو براڈ گیج پلیٹ فارم پر ہے۔
  • ٹرین سیٹ میں دو ڈرائیونگ پاور کارز (ڈی پی سی) شامل ہیں، ہر ایک کی طاقت 1200 کلوواٹ، کل 2400 کلوواٹ، کے ساتھ آٹھ مسافر کوچز بھی ہیں۔
  • کاربن کے اخراج کو صفر تک لے جانا۔
  • ریلوے میں اگلی نسل کے ایندھن کی ٹیکنالوجی کی ترقی میں ایک اہم قدم۔

اس پروجیکٹ میں ابتدائی مراحل سے ڈیزائن، پروٹوٹائپ کی تیاری اور بھارتی ریلوے میں ہائیڈروجن ٹریکشن ٹیکنالوجی کی پہلی بار ترقی شامل ہے۔ چونکہ ہائیڈروجن ٹرین سیٹ اور اس کا بنیادی ڈھانچہ پائلٹ کی  بنیاد پر تیار کیا گیا ہے، اس مرحلے پر ہائیڈروجن سے چلنے والی ٹرینوں کی لاگت کا موازنہ قائم شدہ ٹریکشن سسٹم سے کرنا منصفانہ لاگت کا موازنہ فراہم نہیں کرے گا۔

یہ پروجیکٹ بھارتی ریلوے کے متبادل توانائی سے چلنے والی ٹرینوں میں ترقی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے، جس کے ذریعے ملک کے نقل و حمل کے شعبے کے لیے ایک صاف اور سبز مستقبل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

یہ معلومات ریلوے ، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح۔ ش آ۔م ش)

U. No.2818


(रिलीज़ आईडी: 2201750) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , हिन्दी , Telugu , Kannada