سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس سی طلبا کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے تحت فنڈز

प्रविष्टि तिथि: 10 DEC 2025 3:13PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت (ایم او ایس جے ای) ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے ذریعے مرکز کے زیر اہتمام ‘ایس سی طلبا کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم’نافذ کرتی ہے ۔

یہ اسکیم کھلی اور مانگ پر مبنی ہے۔ مرکز کے حصے کی ادائیگی اس بات پر منحصر ہے کہ ریاستیں اسکیم کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں کی تصدیق کریں اور اپنا 40 فیصد ریاستی حصہ (شمال مشرقی ریاستوں کے لیے 10 فیصد) جاری کریں اور اس کے بعد ریاستی حصہ کی ادائیگی کا ڈیٹا مرکز کو فراہم کریں، تاکہ اسکالرشپ کا 60 فیصد مرکزی حصہ (شمال مشرقی ریاستوں کے لیے 90 فیصد) براہِ راست ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) کے ذریعے مستفید کنندہ کے آدھار سے منسلک بینک اکاؤنٹ میں جاری کیا جا سکے۔

گذشتہ پانچ مالی سالوں کے نظر ثانی شدہ تخمینوں (آر ای) اور اصل اخراجات (اے ای) کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

سال

نظر ثانی شدہ تخمینہ (آر ای)

(روپے کروڑوں میں)

اصل اخراجات (اے ای)

(روپے کروڑوں میں)

2020-21

3815.87

4010.16

2021-22

4196.59

1978.56

2022-23

5660.00

4392.50

2023-24

5400.00

5475.42

2024-25

5500.00

5581.52

یہ معلومات سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے مرکزی وزیرمملکت جناب رام داس اٹھاوالے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح۔ ش آ۔م ش)

U. No.2806


(रिलीज़ आईडी: 2201551) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी