قبائیلی امور کی وزارت
اڈیشہ میں ای ایم آر ایس
प्रविष्टि तिथि:
10 DEC 2025 3:03PM by PIB Delhi
آج راجیہ سبھا میں ایک غیر ستارہ سوال کا جواب دیتے ہوئے قبائلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب درگاداس اویکے نے بتایا کہ ریاست اڈیشہ میں منظور شدہ 111 ایکلویہ ماڈل اقامتی اسکولوں (ای ایم آر ایس) میں سے 47 ای ایم آر ایس کام کر رہے ہیں اور 64 تعمیر کے مختلف مراحل میں ہیں ۔
ای ایم آر ایس کی تعمیر میں تاخیر کی بنیادی وجوہات کسی بھی طرح کے قانونی جھگڑے سے پاک زمین کی عدم دستیابی ، مناسب رسائی والی سڑکوں کی کمی ، زمین کی ساخت سے متعلق مسائل وغیرہ شامل ہیں۔
نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی فار ٹرائبل اسٹوڈنٹس (این ای ایس ٹی ایس) نے آل انڈیا بنیاد پر ای ایم آر ایس اسٹاف سلیکشن امتحان (ای ایس ایس ای)-2023 کے ذریعے 10391 عہدوں کی براہ راست بھرتی کے لیے اپنی پہلی مہم چلائی اور منتخب تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو مختلف ای ایم آر ایس میں تعینات کیا گیا ہے ۔ 7267 تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں کو پر کرنے کے لیے ای ایس ایس ای-2025 کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومتوں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ عملے کو ڈیپوٹیشن کے ساتھ ساتھ آؤٹ سورسنگ کی بنیاد پر بھی شامل کریں تاکہ تعلیمی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہ آئے ۔
قبائلی طلباء کو معیاری تعلیم اور ہمہ جہت ترقی فراہم کرنے کے لیے ان اسکولوں میں متعدد سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جن میں شامل ہیں:اسمارٹ کلاس روم اور جدید لائبریریاں،سائنس اور کمپیوٹر لیب،طلباء اور عملے کے لیے رہائشی سہولیات،غیر نصابی سرگرمیوں کے لیے سہولیات جیسے کھیل، فنون اور موسیقی،باقاعدہ صحت کی جانچ،پیشہ ورانہ تربیت ، ساتھ ہی، پرنسپل اور اساتذہ کے لیے باقاعدہ تربیتی پروگرام اور ورکشاپ بھی منعقد کی جاتی ہیں تاکہ ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو اور وہ طلباء کو بہتر تعلیم فراہم کر سکیں۔
******
ش ح۔ ع و ۔م ا
Urdu No-2803
(रिलीज़ आईडी: 2201519)
आगंतुक पटल : 5