شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ضلع کی سطح پر ترقیاتی منصوبہ بندی کے لیے شماریاتی نمونہ سازی

प्रविष्टि तिथि: 10 DEC 2025 1:43PM by PIB Delhi

قومی شماریاتی کمیشن (این ایس سی) کی طرف سے قائم کردہ نیشنل سیمپل سروے (این ایس ایس) کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے سفارش کی کہ ایم او ایس پی آئی کو گھریلو کھپت اخراجات سروے (ایچ سی ای ایس) 2022-23 کے ڈیٹا کی بنیاد پر ماڈل پر مبنی ضلع سطحی تخمینے تیار کرنے کی عملی ممکنات پر ایک ابتدائی آزمائشی تحقیق( پائلٹ اسٹڈی) کرنی چاہیے۔ ضلع سطح پر ماہانہ فی کس صارف اخراجات (ایم پی سی ای) کا تخمینہ لگانے کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے، ڈاکٹر موسومی بوس (سابق پروفیسر، انڈین اسٹیٹیکل انسٹی ٹیوٹ، کلکتہ) کی زیرِ صدارت ایک کمیٹی تشکیل دی گئی، جس میں این ایس ایس  اور محکمہ اقتصادی و شماریات (ڈی ای ایس)، اتر پردیش کے اراکین شامل تھے۔ کمیٹی کو یہ کام سونپا گیا تھا کہ وہ ماڈل پر مبنی تکنیکوں، خصوصاً اسمال ایریا ایسٹی میشن (ایس اے ای) کا استعمال کرتے ہوئے اتر پردیش کے اضلاع کے لیے ایم پی سی ای کے تخمینے تیار کرے۔ اتر پردیش کے دیہی اور شہری علاقوں کے لیے ماڈل پر مبنی اسمال ایریا ایسٹی میشن (ایس اے ای) طریقے سے حاصل شدہ ضلع وار ایم پی سی ای تخمینے (روپے میں) ضمیمے میں فراہم کیے گئے ہیں۔

ماڈل پر مبنی تکنیکوں، یعنی فے-ہیریئٹ (ایف ایچ) اور مکانی فے-ہیریئٹ (ایس ایف ایچ) ماڈلز، کو اسمال ایریا ایسٹی میشن کے فریم ورک کے تحت استعمال کیا گیا تاکہ متعلقہ معاون اعداد و شمار اور پڑوسی اضلاع کی معلومات سے مدد لیتے ہوئے اتر پردیش کے اضلاع کے لیے ایم پی سی ای کے قابلِ اعتماد تخمینے تیار کیے جا سکیں۔ تخمینے کی تفصیلی طریقۂ کار، اس کے فوائد، اور اسی نوعیت کے دیگر حالات میں اس کے استعمال کی وضاحت اس رپورٹ میں موجود ہے جو ایم او ایس پی آئی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

https://new.mospi.gov.in/uploads/publications_reports/publications_reports1761641209612_6875c53f-d8eb-4458-be3e-1e12a9e528c9_Compiled_Report_final17092025.pdf

کمیٹی کی اختیار کردہ طریقۂ کار کو استعمال کرتے ہوئے اتر پردیش ریاست کے ذیلی سطح پر، بشمول ضلع باغپت، ایم پی سی ای کی اقدارکے تخمینے تیار کیے گئے ہیں۔ ایم پی سی ای کے یہ تخمینے گھرانوں کی معاشی حالت کا اندازہ فراہم کرتے ہیں اور اس طرح ترقیاتی پروگراموں کے نفاذ کے لیے پالیسی فیصلوں میں مدد دیتے ہیں۔

اس مطالعے میں استعمال کی گئی طریقۂ کار کو دیگر ریاستوں اور دوسرے معاشی و سماجی اشاریوں پر بھی وسعت دی جا سکتی ہے۔ ریاستوں کو اس بات کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ اسی طرح کے طریقے اختیار کریں تاکہ ڈیٹا کی کمی کو پورا کیا جا سکے اور ضلع کی سطح پر تخمینے تیار کیے جائیں، خصوصاً ایسے مواقع پر جب سروے کے براہِ راست تخمینے کمزور ہوں، نمونے کا حجم چھوٹا ہو یا یہ تخمینے دستیاب نہ ہوں۔

رپورٹ کو ایم او ایس پی آئی  کی ویب سائٹ کے ذریعے عوامی سطح پر جاری کر دیا گیا ہے اور یہ وزارتوں/محکموں اور دیگر صارفین کے لیے بلا معاوضہ دستیاب ہے۔

ضمیمہ

جدول: اتر پردیش (یوپی) کے اضلاع کے لیے ماڈل پر مبنی اسمال ایریا ایسٹی میشن(ایس اے ای)طریقے سے دیہی اور شہری شعبے کے ایم پی سی ای کے ضلع وار تخمینے (روپے میں)

ضلع

ایم پی سی ای (شہری)

ایم پی سی ای (دیہی)

ایف ایچ

ایس ایف ایچ

ایف ایچ

ایس ایف ایچ

سہارنپور

3692

4056

4935

5025

مظفر نگر

3967

4020

6081

6136

بجنور

3892

3930

3581

3585

مرادآباد

3572

3582

4096

4086

رام پور

3750

3478

4153

4144

امروہہ

3661

3722

3052

3056

میرٹھ

4279

4272

5482

5484

باغپت

4347

4306

6995

6999

غازی آباد

4044

4092

5597

5631

جی بی نگر

4454

4353

9705

9477

بلندشہر

3922

3962

4272

4287

علی گڑھ

3614

3626

4238

4254

ہاتھرس

3559

3561

4447

4426

متھرا

3531

3578

4135

4125

آگرہ

3590

3566

4808

4809

فیروز آباد

3105

3182

4187

4190

مین پوری

3509

3415

4161

4185

بدایوں

2899

2955

4183

4179

بریلی

3633

3545

4628

4624

پیلی بھیت

3135

3147

3915

3918

شاہجہاں پور

3327

3275

4341

4279

کھیری

3087

3081

4416

4406

سیتا پور

3099

3097

3698

3714

ہردوئی

2831

2841

3864

3877

اناؤ

3049

3032

4476

4462

لکھنؤ

3248

3206

6622

6593

رائے بریلی

2926

2931

3979

3981

فرخ آباد

3146

3144

4473

4458

قنوج

2597

2667

3449

3456

اٹاوہ

3310

3228

5440

5295

اورایا

2884

2883

3581

3583

کانپور دیہات

3094

3077

3823

3831

کانپور نگر

2929

2907

4934

4937

جالون

3464

3393

4305

4315

جھانسی

3777

3690

4644

4765

للت پور

3133

3186

4288

4300

ہمیرپور

2896

2994

5053

5074

مہوبہ

3999

3868

4832

4850

باندہ

2865

2876

4335

4322

چترکوٹ

3510

3314

3924

3921

فتح پور

2936

2935

3922

3941

پرتاپ گڑھ

2847

2853

3716

3698

کوشامبی

2971

2975

3568

3557

پریاگ راج

2967

2948

5048

5034

بارہ بنکی

3041

3050

5155

5180

فیض آباد

2609

2639

4827

4859

امبیڈکر نگر

3019

2980

2653

2649

سلطان پور

2904

2893

3636

3618

بہرائچ

3340

3375

4761

4782

شراوستی

4462

4118

4182

4089

بلرام پور

3559

3572

5087

5211

گونڈہ

3636

3622

8133

7861

سدھارتھ نگر

2666

2706

3060

3124

بستی

2961

2959

3371

3397

ایس کے نگر

2943

2922

4505

4417

مہاراج گنج

2778

2770

4170

4142

گورکھپور

2878

2883

5777

5763

کشی نگر

2739

2746

3545

3550

دیوریا

3105

3079

3883

3877

اعظم گڑھ

2885

2891

3163

3156

مؤ

2814

2808

2937

2930

بلیا

2753

2765

2581

2575

جونپور

2713

2718

3429

3413

غازی پور

2579

2579

2771

2738

چندولی

2367

2353

3401

3398

وارانسی

2755

2697

4171

4148

بھدوہی

2446

2444

3499

3479

مرزا پور

2409

2393

3909

3910

سون بھدر

2357

2337

5524

5094

ایٹہ

3833

3776

4354

4351

کاس گنج

3372

3366

4001

3993

شاملی

3976

4026

6021

6137

سنبھل

3569

3557

4087

4074

ہاپوڑ

4043

4065

5578

5582

امیٹھی

2916

2906

3828

3826

نوٹ: ایف ایچ  سے مراد فے-ہیریئٹ (ایف ایچ)  ماڈل اور ایس ایف ایچ سے مراد مکانی ایف ایچ ہے ۔

یہ معلومات شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، وزارت منصوبہ بندی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزارت ثقافت کے وزیر مملکت راؤ اندرجیت سنگھ نے آج لوک سبھا میں فراہم کیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح۔ ش آ۔م ش)

U. No.2794


(रिलीज़ आईडी: 2201461) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी