وزارت دفاع
بحریائی عملے کے سربراہ کا برازیل دورہ
प्रविष्टि तिथि:
09 DEC 2025 3:20PM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ میں بحریائی عملے کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاتھی آج سے12 دسمبر 2025 تک کے لیےبرازیل کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔
یہ دورہ بھارتی بحریہ اور برازیلی بحریہ کے درمیان مضبوط اور بڑھتے ہوئے بحری شراکت داری کو مستحکم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے، جو بھارت-برازیل اسٹریٹجک شراکت داری کا ایک اہم ستون ہے۔
بھارتی بحریہ میں بحریائی عملے کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاتھی برازیل کی سینئر قیادت سے ملاقات کریں گے، جن میں برازیل کے وزیر دفاع جناب جوس موسیو، برازیلی مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف ایڈمرل ریناٹو روڈرگِس ڈی اگوئر فریئر، اور برازیلی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل مارکوس سمپایو اولسین شامل ہیں۔ یہ ملاقات دوطرفہ بحری تعاون کا جائزہ لینے، عملی سطح پر روابط کو بہتر بنانے اور دونوں بحری افواج کے درمیان تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کا موقع فراہم کریں گی۔
دورے میں آپریشنل کمانڈز سے ملاقاتیں، برازیلی بحریہ کے بحری اڈوں اور شپ یارڈز کا دورہ شامل ہے۔
بات چیت میں مشترکہ بحری ترجیحات، بحری ہم آہنگی، صلاحیت سازی، اور کثیر جہتی فریم ورک کے تحت تعاون سمیت وسیع تر ساؤتھ–ساؤتھ تعاون پر توجہ دی جائے گی۔
بحریائی عملے کے سربراہ کےاس دورے سے بھارتی بحریہ کے برازیلی بحریہ کے ساتھ بحری سلامتی، پیشہ ورانہ تبادلوں، اور صلاحیت سازی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کی تصدیق ہوتی ہے، جس سے عالمی بحری حدود میں استحکام میں کردار ادا ہوگا۔
ZF3W.jpeg)
****
ش ح۔ ع ح ۔ ش ا
U. No-2786
(रिलीज़ आईडी: 2201334)
आगंतुक पटल : 7