زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کم از کم امدادی قیمتوں میں اضافہ

प्रविष्टि तिथि: 09 DEC 2025 6:06PM by PIB Delhi

ہر سال، حکومت ریاستی حکومتوں اور مرکزی وزارتوں ، متعلقہ محکموں کے تجویزوں  پر غور کرنے کے بعد، کمیشن برائے زرعی لاگت اور قیمتوں کی سفارشات کی بنیاد پر، مجموعی طور پر ملک کے لیے 22 لازمی زرعی فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمتیں طے کرتی ہے۔

مرکزی بجٹ برائے 2018-19 نے پہلے سے طے شدہ اصول کا اعلان کیا تھا کہ ایم ایس پی کو پیداواری لاگت کے کم از کم ڈیڑھ گنا کی سطح پر رکھا جائے۔ اس کے مطابق، حکومت نے تمام لازمی خریف، ربیع اور دیگر تجارتی فصلوں کے لیے 2018-19 کے بعد سے تمام ہندوستانی وزنی اوسط پیداواری لاگت کے مقابلے میں 50 فیصد کی کم از کم واپسی کے ساتھ ایم ایس پی میں اضافہ کیا ہے۔ سال 2015-16 کے مقابلے سال 2025-26 میں ایم ایس پی میں اضافہ کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔

ایم ایس پی میں اضافہ سے ملک کے کسانوں کو فائدہ ہوا ہے جو کہ خریداری کے اعداد و شمار اور کسانوں کو ادا کی گئی ایم ایس پی کی رقم سے ظاہر ہے۔ 2024-25 (فصل سال) کے دوران کسانوں کو ادا کی گئی خریداری اور ایم ایس پی کی رقم کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

Total Procurement (In LMT)

Total MSP Value (In Lakh Crore)

1,223

3.47

Annexure

Minimum Support Price

(Marketing Season-wise)(₹/quintal)

Commodities

KMS 2015-16

KMS 2025-26

KHARIF CROPS

 

 

Paddy (Common)

1410

2369

Paddy (Grade ‘A’)

1450

2389

Jowar (Hybrid)

1570

3699

Jowar (Maldandi)

1590

3749

Bajra

1275

2775

Ragi

1650

4886

Maize

1325

2400

Arhar

4625

8000

Moong

4850

8768

Urad

4625

7800

Cotton
(Medium Staple)

3800

7710

Cotton
(Long Staple)

4100

8110

Groundnut

4030

7263

Sunflower Seed

3800

7721

Soyabean Yellow

2600

5328

Sesamum

4700

9846

Nigerseed

3650

9537

RABI CROPS

RMS 2016-17

RMS 2026-27

Wheat

1525

2585

Barley

1225

2150

Gram

3500

5875

Masur

3400

7000

Rapeseed & mustard

3350

6200

Safflower

3300

6540

کے ایم ایس  خریف مارکیٹنگ سیزن

آر ایم ایس  ربیع مارکیٹنگ سیزن

یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

****

ش ح ۔ ال ۔ ع ر

UR-2747

 


(रिलीज़ आईडी: 2201087) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी