ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فاضل اثاثوں کی فروخت

प्रविष्टि तिथि: 09 DEC 2025 3:08PM by PIB Delhi

انڈسٹریل اینڈ فنانشل ری کنسٹرکشن بورڈ (بی آئی ایف آر) اسکیم کے مطابق، این ٹی سی نے فاضل اثاثوں کی فروخت سے 6,154.94 کروڑ  روپے جمع کیے تاکہ این ٹی سی کی بحالی اور جدید کاری کے اقدامات کو نافذ کیا جا سکے، جو درج ذیل اخراجات میں جدید کاری کے لیے 1,543.38 کروڑ روپے، ترمیم شدہ رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم (موڈیفائڈ والینٹری ریٹائرمینٹ اسکیم) کے لیے 2,384.78 کروڑ روپے،دیگر واجبات کی ادائیگی کے لیے 577.96 کروڑ روپے اور سرمایہ (کارپس) جو 2021 تک استعمال ہوا، 1,648.82 کروڑ روپے استعمال ہوئےہیں ۔

سال 2002 میں، بی آئی ایف آر نے این ٹی سی کے لیے بحالی اسکیم کی منظوری دی تھی جس کے تحت 53 ملوں کو جدید بنانے کی تجویز دی گئی تھی۔ تاہم، اس بحالی اسکیم میں بعد میں ترمیم کی گئی، پہلے سن 2006 میں اور پھر سال 2008 میں۔ اس کے بعد، این ٹی سی نے 23 ملوں کو فعال کیا۔ تاہم، ان ملوں کی سرگرمی 25 مارچ، 2020 کو ملک گیر لاک ڈاؤن کے اعلان کی وجہ سے معطل کر دی گئی۔ بعد ازاں، لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی کے ساتھ کچھ ملوں کی سرگرمی دوبارہ شروع کی گئی، لیکن 2021 کے بعد انہیں قائم نہیں رکھا جا سکا۔

 

نمبر شمار

ملوں کا نام اور مقام

خرچ کی گئی رقم (روپے کروڑوں میں)

1

الگپا ٹیکسٹائل ملز، تھریسور، کیرالہ

25.34

2

کیننور ایس اینڈ ڈبلیو ملز، کینور، کیرالہ

130.76

3

کیرالہ لکشمی ملز، تھریسور، کیرالہ

26.83

4

وجیاموہنی ملز، ترویندرم، کیرالہ

26.09

5

کیننور ایس اینڈ ڈبلیو ملز، ماہے، پڈوچیری

37.21

6

پودار ملز، ممبئی، مہاراشٹر

40.45

7

بارشی ٹیکسٹائل ملز، بارشی، مہاراشٹر

25.27

8

ٹاٹا ملز، ممبئی، مہاراشٹر

81.17

9

انڈیا یونائیٹڈ مل نمبر 5، ممبئی، مہاراشٹر

32.29

10

کمبوڈیا ملز، کوئمبٹور، تمل ناڈو

14.06

11

کوئمبٹور مروگن ملز، کوئمبٹور، تمل ناڈو

16.88

12

پنکجا ملز، کوئمبٹور، تمل ناڈو

22.59

13

پاینیر اسپنرز ملز، کموداکڈی، تمل ناڈو

78.67

14

سری رنگا ولاس ایس اینڈ ڈبلیو ملز، کوئمبٹور، تمل ناڈو

56.77

15

کالیشورار ملز ‘بی’ یونٹ، کالیارکولی، تمل ناڈو

71.64

16

آرتی کاٹن ملز، ہاوڑہ، مغربی بنگال

48.69

17

برہان پور تپتی ملز، برہان پور، مدھیہ پردیش

125.59

18

نیو بھوپال ٹیکسٹائل ملز، بھوپال، مدھیہ پردیش

100.46

19

فنلے ملز، اچل پور، مہاراشٹر

257.45

20

منروا ملز، حسن، کرناٹک

177.95

21

راج نگر ٹیکس ملز، احمد آباد، گجرات

142.41

22

کوئمبٹور ایس اینڈ ڈبلیو مل، کوئمبٹور، تمل ناڈو

0.96

23

تروپتی ملز، رینیگنٹا، آندھرا پردیش

3.85

 

کل

1,543.38

 

 

یہ معلومات ٹیکسٹائل کے وزیر مملکت جناب پبترا مارگریٹا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

***

ش ح۔ ش آ۔ت ح

U-2712


(रिलीज़ आईडी: 2200940) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil