پنچایتی راج کی وزارت
مغربی بنگال میں پنچایت اداروں کے لیے مختص مالیاتی رقم
प्रविष्टि तिथि:
09 DEC 2025 2:52PM by PIB Delhi
چودہویں مالیاتی کمیشن (مالی سال 16 -2015 تا 20 - 2019) کے تحت، گرام پنچایتوں کے لیے مغربی بنگال کو 14,191.78 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔ 15ویں مالیاتی کمیشن کے تحت، مالی سال 21 - 2020 تا 26 - 2025 کے لیے مغربی بنگال کو دیہی مقامی اداروں (آر ایل بی) کے تمام تین درجوں کے لیے 21,611.00 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس رقم میں سے 19,639.99 کروڑ روپے مغربی بنگال کو مالی سال 2025-26 تک اب تک جاری کیے جا چکے ہیں۔ 15ویں مالیاتی کمیشن کی آخری قسط، یعنی مالی سال 26 -2025 کے لیے گرانٹ کی دوسری قسط، مغربی بنگال کو ابھی جاری نہیں کی گئی ہے کیونکہ ریاست نے مالی سال 26 -2025 کی پہلی قسط کے لیے گرانٹ ٹرانسفر سرٹیفیکیٹ (جی ٹی سی) اس وزارت کو جمع نہیں کرایا ہے۔
ریاست مغربی بنگال میں 2019 سے 14ویں اور 15ویں مالیاتی کمیشن کے تحت پنچایت/دیہی مقامی اداروں کو مختص فنڈوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
|
سال
|
مختص کی گئی رقم
(روپے کروڑوں میں)
|
مرکزی مالیاتی کمیشن
|
|
2019-20
|
4300.01
|
14 واں مالیاتی کمیشن
|
|
2020-21
|
4412.00
|
15 واں مالیاتی کمیشن
(عبوری مدت)
|
|
2021-22
|
3261.00
|
15 واں مالیاتی کمیشن
|
|
2022-23
|
3378.00
|
|
2023-24
|
3415.00
|
|
2024-25
|
3617.00
|
|
2025-26
|
3528.00
|
|
کل میزان
|
25911.01
|
|
مرکزی مالیاتی کمیشن کے تحت ضلع وار فنڈ مختص کی تفصیلات مرکزی حکومت کے پاس نہیں ہیں، کیونکہ 15ویں مالیاتی کمیشن کی گرانٹ کی بعد کی تقسیم پنچایتوں کے درمیان ریاستی حکومتیں تازہ ترین ریاستی مالیاتی کمیشن (ایس ایف سی) کی منظوری شدہ سفارشات کی بنیاد پر کرتی ہیں۔ تاہم، 15ویں مرکزی فنانس کمیشن کے تحت پنچایتوں کے سالانہ اخراجات کی تفصیلات ای-گرام سواراج پورٹل (https://egramswaraj.gov.in ) پر دستیاب ہیں۔
دارجلنگ اور کالمپونگ سمیت ضلع کے لحاظ سے پنچایتوں کے تحت شروع کیے گئے/زیر تعمیر/مکمل شدہ منصوبوں کی تفصیلات مرکزی حکومت کے پاس نہیں ہیں ۔
مغربی بنگال کے اضلاع دارجلنگ، کالمپونگ اور شمالی دیناج پورمیں 23 - 2022 سے اب تک تربیت یافتہ شرکاء کی تفصیلات، جیسا کہ ٹریننگ مینجمنٹ پورٹل (ٹی ایم پی) میں رپورٹ کی گئی ہیں، درج ذیل ہیں:
|
ادارہ
|
2022-23
|
2023-24
|
2024-25
|
2025-26
(03.12.2025 تک)
|
|
ضلع پنچایت ٹریننگ اینڈ ریسورس سینٹر (مقامی باڈی -دارجلنگ)
|
1553
|
2896
|
4271
|
2714
|
|
ضلع پنچایت ٹریننگ اینڈ ریسورس سینٹر (مقامی باڈی- کالمپونگ)
|
0
|
3187
|
1999
|
1347
|
|
ضلع پنچایت ٹریننگ اینڈ ریسورس سینٹر (ضلع پنچایت –شمالی دیناجپور)
|
3638
|
8574
|
5614
|
3417
|
چونکہ ریاست مغربی بنگال نے ایس وی اے ایم آئی ٹی وی اے اسکیم کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط نہیں کیے ہیں، اس لیے ایس وی اے ایم آئی ٹی وی اے اسکیم ریاست مغربی بنگال میں نافذ نہیں کی گئی ہے۔
یہ معلومات مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے 9 دسمبر 2025 کو لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
****
ش ح۔ ش آ۔ت ح
U-2708
(रिलीज़ आईडी: 2200920)
आगंतुक पटल : 5