اسٹیل کی وزارت
ایم او آئی ایل نے نومبر میں بہترین پیداواری اور فروخت کی کارکردگی کا ہدف حاصل کیا
प्रविष्टि तिथि:
09 DEC 2025 11:04AM by PIB Delhi
ہندوستان کی سب سے نئی اسٹیل پلانٹ ، این ایم ڈی سی اسٹیل لمیٹڈ (این ایس ایل)نے نومبر 2025 میں اپنے ویلیو چین کی سطح پر غیر معمولی سنگ میل حاصل کیے ہیں ۔جس کے تحت مضبوط آپریشن کا استحکام ، آپریشنل عمدگی ، اور بڑھتی ہوئی صلاحیت کے استعمال کا مظاہرہ کرتے ہوئے ، این ایس ایل نے کئی اہم پیداواری شعبوں میں اپنی اب تک کی بہترین ماہانہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔
نومبر کے مہینے میں ، خام مال ہینڈلنگ سسٹم)آر ایم ایچ ایس) نےریکارڈ حصولیابیاں درج کیں، جس میں یومیہ سب سے زیادہ ویگن 616 عدد کو 21 نومبر ، 2025 کو ہینڈل کیا گیا۔ پلانٹ نے 5,18,886 ٹن کی اب تک کی سب سے زیادہ ماہانہ بیس مکس پیداوارکا ہدف بھی حاصل کیا ۔
سنٹر پلانٹ میں ، این ایس ایل نے یومیہ اور ماہانہ سنٹر پیداوار کے ریکارڈ کے ساتھ اپنی ترقی کا سلسلہ جاری رکھا ، جہاں اس کی پیداوار30 نومبر 2025 کو ایک ہی دن میں 15,590 ٹن اور پورےمہینےمیں4,14,271 ٹن تک پہنچ گئی ، جو شرح بند صلاحیت کے استعمال کے 105 فیصد سے زیادہ پر کام کی نمائندگی کرتی ہے ۔
بلاسٹ فیورینس میں 28 نومبر 2025 کو حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ درج ہواجس میں11,315 ٹن گرم دھات کی ریکارڈ پیداوار حاصل کی، جو مقررہ صلاحیت کے 119 فیصد استعمال کے برابر ہے، جبکہ ماہانہ پیداوار 2,80,049 ٹن درج کی گئی، جو 101 فیصد صلاحیت کے استعمال سے زیاد ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ این ایس ایل نے بوجھ میں صرف سنٹر اور اوَر کا استعمال کرتے ہوئے فی ٹن گرم دھات ایندھن کے استعمال کی سب سے کم اوسط شرح 519 کلو گرام حاصل کی ہے، جو ملک کی بہترین کارکردگی میں شمار ہوتی ہے، اورپی سی آئی کی ماہانہ اوسط بلند ترین شرح 164 کلو گرام فی ٹن گرم دھات ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیل میلٹنگ شاپ اور تھن سلیب کاسٹر–ہاٹ اسٹرپ مل نےبھی اپنی تاریخ کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ این ایس ایل نےایچ آر کوائل کی ماہانہ بلند ترین پیداوار 2,03,356 ٹن، خام اسٹیل کی پیداوار 2,09,445 ٹن، اور لیکوڈ اسٹیل کی پیداوار 2,15,010 ٹن ریکارڈ کی،جس میں صلاحیت کا استعمال بالترتیب 84 فیصد، 85 فیصد اور 86 فیصد سے زیادہ درج کیا گیا۔ پلانٹ نے کنورٹر لائننگ لائف میں بھی نئی مثال قائم کی اور 4,799 ہیٹس کی بہترین کارکردگی درج کی۔ دو نئے گریڈز – IS 2062 E450BR اور IS 2062 E350C کو کامیابی کے ساتھ کمرشیل پیداوار میں منتقل کیا گیا، جس سے تعمیرات، انفراسٹرکچر اور ہیوی انجینئرنگ کے شعبوں کے لیے کمپنی کے مصنوعات کے پورٹ فولیو میں توسیع کی گئی ۔
این ایس ایل نے آکسیجن پلانٹ میں آپریشن کے بہتر نظم کے ذریعے بھی اپنی لاگت کی افادیت میں اضافہ کیا، جس کے نتیجے میں سنگل پلانٹ ٹرن ڈاؤن موڈ میں آپریشن کے باعث بجلی کی لاگت میں تقریباً 1.9 کروڑ روپے کی بچت ہوئی۔ دیگر اہم حصولیابیوں میں بلاسٹ فیورینس (پیکیج 05) اور ٹربو بلوئر (پیکیج 10اے) کے پی جی ٹیسٹس کی تکمیل اور IS 2041:2024 اور IS 2062 E450BR کے لیے بی آئی ایس لائسنس کا حصول شامل ہے۔
اس شاندار کارکردگی پر، سی ایم ڈی جناب امیتابیہ مُکھرجی نے کہا کہ‘‘یونٹس میں مسلسل ریکارڈ حصولیابیاں ہماری ٹیم کی لگن، نظم و ضبط اور عزم و استقلال کی عکاس ہیں۔ ہندوستان ایک عالمی اسٹیل پاور ہاؤس بننے کے سفر کو تیز کر رہا ہے جس کے پیش نظر این ایس ایل ٹیکنالوجی پر مبنی کارکردگی، بڑھتے ہوئے مصنوعات کے پورٹ فولیو اور ملک کی تعمیر کے عزم کے ساتھ ہندوستان کی اسٹیل ترقی کی کہانی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔’’
***
ش ح۔م ش ع۔ ش ب ن
U-2687
(रिलीज़ आईडी: 2200736)
आगंतुक पटल : 13