نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت کی توجہ نوجوانوں کی ہنرمندی، قیادت اور ذہنی صحت پر مرکوز ہے

प्रविष्टि तिथि: 08 DEC 2025 6:06PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور کا محکمہ میرا یووا بھارت (مائی بھارت) اور نیشنل سروس اسکیم( این ایس ایس) کے توسط سے نوجوانوں کے ترقیاتی پروگرام نافذ کرتا ہے، جو مختلف شعبوں میں قیادت کی ترقی، ہنرمندی ترقی، شہری رابطہ کاری اور تجرباتی  تعلیم  کے لیے مواقع فراہم  کرتے ہیں۔

مائی بھارت کے تحت، مالی برس 2023-24 اور 2024-25 کے دوران اہم پروگراموں کا اہتمام کیا گا، جن میں قومی اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل دنوں کا منایا جانا، وکست بھارت کے سفیر- یووا کنیکٹ، مائی بھارت – وکست بھارت @2047 اعلانیہ مقابلہ، قومی نوجوان قائدین کا پروگرام – نیبرہوڈ یوتھ پارلیمنٹ، اور نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول کا اہتمام کیا جاناشامل ہے۔ اس پروگرام کو وکست بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ، وکست بھارت یوتھ پارلیمنٹ کے طور پر ازسر نو ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، مائی بھارت پورٹل 18 سے 29 برس کے نوجوانوں کے درمیان صنعت کاری اور ہنرمندی ترقی کے لیے پولیس، ڈاک خدمات، جن اوشدھی کیندروں اور سائبر سلامتی جیسے شعبوں میں تجرباتی تعلیم پروگرامس(ای ایل پی)فراہم کرتا ہے۔ ’پیشہ وارانہ تربیت – سالانہ ایکشن پلان 2025-26 کے تحت کامیابی کے لیے ہنرمندی ‘کا مقصد خوداعتمادی میں اضافہ کرنا اور نوجوانوں کو اعلیٰ سطح کے شخصیت سازی کے ہنر، بات چیت  میں مہارت اور زندگی کی دیگر ہنرمندیوں سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ بامعنی روزگار حاصل کرسکیں یا خود روزگار پیدا کر سکیں۔ راجیو گاندھی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوتھ ڈیولپمنٹ (آر جی این آئی وائی ڈی)  زندگی کی ہنرمندیوں، قائدانہ ترقی، صلاحیت سازی، تعلیمی پروگراموں اور روزگار بہم رسانی کے معاملے میں سالانہ تربیتی پروگرام کا اہتمام کرتا ہے۔

حکومت نوجوانوں اور رضاکاروں کو منظم پلیٹ فارم جیسے این ایس ایس اور مائی بھارت کے ذریعے جوڑتی ہے، جو ملک بھر کے نوجوانوں کو مختلف ترقیاتی، سماجی اور کمیونٹی پر مبنی سرگرمیوں کے لیے متحرک کرتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم یوتھ کلبوں، مقامی اسٹیک ہولڈرز، اور رضاکاروں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں تاکہ ترقیاتی پہل قدمیوں میں وسیع پیمانے پر شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔

حکومت نے روزگار بہم رسانی اور روزگار حاصل کرنے کی صلاحیت بہتر بنانے میں تعاون دینے کے لیے مختلف قومی سطح کے پروگرام نافذ کیے۔ ان میں وزیر اعظم کا روزگار بہم رسانی پروگرام (پی ایم ای جی پی)، مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم (ایم جی این آر ای جی ایس)، دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیہ یوجنا (ڈی ڈی یو- جی کے وائی)، دیہی ازخود روزگار اور تربیتی ادارے (آر ایس ای ٹی آئی)، دین دیال انتیودیہ یوجنا – قومی شہری روزی روٹی مشن (ڈی اے وائی- این یو ایل ایم)، اور پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی ) شامل ہیں۔اسکل انڈیا مشن (ایس آئی ایم) کے تحت، نوجوانوں کو پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی)، جن شکشن سنستھان (جے ایس ایس)، قومی اپرنٹس شپ فروغ اسکیم (این اے پی ایس)، اور دستکاری تربیتی اسکیم (سی ٹی  ایس) کے ذریعہ صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئی) جیسی اسکیموں کے توسط سے ہنرمندی، ازسر نو ہنرمندی اور ہنرمندی میں اضافے کے لیے تربیت حاصل ہوتی ہے۔ حکومت کے وزیر اعظم پیکیج کا اعلان بجٹ 2024-25 میں کیا گیا ہے جس میں پانچ اسکیمیں اور اقدامات شامل ہیں جو پانچ سالوں میں 4.1 کروڑ نوجوانوں کے لیے روزگار اور ہنر مندی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ نیشنل کریئر سروس (این سی ایس) پورٹل ملازمتوں کی مماثلت، کیریئر کاؤنسلنگ، پیشہ ورانہ رہنمائی، اور مہارت کی ترقی کے کورسز کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔ مزید برآں، اے ایس پی آئی آر ای اسکیم زرعی شعبے میں روز گار کے کاروبار کو فروغ دیتی ہے، دیہی نوجوانوں، خواتین اور بے روزگار افراد کو ہنر مندی کی تربیت فراہم کرتی ہے۔

مائی بھارت اور این وائی کے ایس اضلاع، بلاکس اور دیہاتوں میں متنوع اور پسماندہ پس منظر کے نوجوانوں کو شامل کرتے ہیں۔ این ایس ایس نیشنل انٹیگریشن کیمپس، یوم جمہوریہ پریڈ کیمپس، نیشنل یوتھ پارلیمنٹ، نیشنل یوتھ فیسٹیول اور گاؤں گود لینے کے پروگراموں کے ذریعے دیہی اور پسماندہ نوجوانوں کی فعال شرکت کو بھی یقینی بناتا ہے جو نوجوانوں کو مقامی ترقی میں تعاون کے قابل بناتے ہیں۔

نوجوانوں کے امور کا محکمہ این ایس ایس، مائی بھارت اور دیگر پروگراموں کے ذریعے نوجوانوں کے لیے بیداری اور بہبود کو فروغ دیتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم بین الاقوامی یوگا ڈے، بلاک اور ضلعی سطح پر کھیلوں کے پروگرام، مراقبہ سیشن اور صحت سے متعلق آگاہی پروگرام جیسی سرگرمیوں کا اہتمام کرتے ہیں۔ این ایس ایس نوجوانوں اور کمیونٹیز میں بیداری پیدا کرنے اور ذہنی تندرستی کو فروغ دینے کے لیے آیوشمان بھارت اور ٹیلی-مانس ہیلپ لائن جیسی پہل قدمیوں کو بھی مربوط کرتا ہے۔ مائی بھارت کے ذریعے نوجوانوں کے امور کے محکمے نے افراد اور خاندانوں پر منشیات کی لت اور منشیات کے استعمال کے نقصان دہ اثرات کو تسلیم کیا اور مالی برس 2024-25کے دوران ملک بھر میں منشیات کی لت اور منشیات کے استعمال سے متعلق آگاہی اور تعلیمی پروگرام کا انعقاد کیا۔

مزید برآں، مینٹل ہیلتھ کیئر ایکٹ، 2017 دماغی امراض میں مبتلا افراد کے لیے ذہنی حفظانِ صحت اور خدمات فراہم کرنے اور دماغی صحت کی دیکھ بھال اور خدمات کی فراہمی کے دوران اور اس سے متعلقہ یا اس سے متعلقہ معاملات کے لیے ایسے افراد کے حقوق کی حفاظت، فروغ اور ان کی تکمیل کے لیے ایک ایکٹ ہے۔ تاہم، ذہنی امراض کے بوجھ سے نمٹنے کے لیے، حکومت ہند ملک میں قومی دماغی صحت پروگرام (این ایم ایچ پی) کو نافذ کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ، حکومت نے 10 اکتوبر 2022 کو ایک "نیشنل ٹیلی مینٹل ہیلتھ پروگرام" شروع کیا ، تاکہ ملک میں معیاری ذہنی صحت سے متعلق مشاورت اور دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ حکومت نے ایک ٹیلی مانس موبائل ایپلیکیشن بھی شروع کی ہے، جو ایک جامع موبائل پلیٹ فارم ہے جسے صحت مندی سے لے کر دماغی امراض تک ذہنی صحت کے مسائل کے لیے مدد فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے ہمارے ملک کی پہلی قومی خودکشی کی روک تھام کی حکمت عملی بھی تیار کی ہے۔

یہ جانکاری نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج لوک سبھا کو ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:2672


(रिलीज़ आईडी: 2200594) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी