وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

ایس ڈی ایس 2.0 کے تحت چیلنج پر مبنی منزل مقصود ترقیاتی جزو

प्रविष्टि तिथि: 08 DEC 2025 2:39PM by PIB Delhi

سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ  سیاحتی مقامات اور سیاحتی مصنوعات کی ترقی اور فروغ  کا کام بنیادی طور پر متعلقہ ریاستی حکومت/مرکز کے زیر انتظام علاقہ (یو ٹی)  کی انتظامیہ کے ذریعے کیا جاتا ہے ۔ تاہم ، وزارت سیاحت اپنی مرکزی شعبے کی اسکیموں ’ سودیش درشن (ایس ڈی) ‘  ،  ’ سودیش درشن  2.0  (ایس ڈی 2.0 ) ‘  ، ایس ڈی  2.0  کی  ایک ذیلی اسکیم ’چیلنج  پر مبنی سیاحتی مقامات  کا فروغ (سی بی ڈی ڈی ) ‘   ،   ’  پلگریمیج ریجووینیشن اینڈ اسپریچوئل ہیریٹیج آگمن ٹیشن ڈرائیو (پرشاد) ‘   اور ’  سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مرکزی ایجنسیوں (اے سی اے) کی مدد ‘  کے ذریعے ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ/مرکزی ایجنسیوں کو مالی مدد فراہم کرکے ، سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی  وفروغ کی کوششوں کی تکمیل کرتی ہے ، جو کہ اسکیم کی رہنما ہدایات پر عمل آوری ، تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ ( ڈی ڈی آر ) جمع کرانے ، فنڈز کی دستیابی اور ترجیح وغیرہ کے ساتھ مشروط ہے ۔

اس کے علاوہ ، حکومتِ ہند نے  ’ کیپٹل  سرمایہ کاری کے لیے ریاستوں کو خصوصی مدد (ایس اے ایس سی آئی) ‘  کے اپنے اقدام کے تحت  ، ریاستوں کو سیاحتی منصوبوں کی ترقی کے لیے مالی مدد بھی فراہم کی ہے ۔

سودیش درشن 2.0 کی ذیلی اسکیم  چیلنج  بیسڈ ڈیسٹی نیشن ڈیولپمنٹ (سی بی ڈی ڈی) کے تحت  ، متعلقہ ایس جی/یو ٹی اے کے ذریعے وزارت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے جواب میں تجاویز پیش کی جاتی ہیں ۔ سی بی ڈی ڈی جزو کے تحت مقامات کا انتخاب اسکیم کے رہنما خطوط میں  شائع کردہ معیار کے مطابق کیا جاتا ہے ۔ ان معیارات میں  ڈیسٹی نیشن کی تیاری ، سیاحت کی صلاحیت ، ادارہ جاتی انتظامات ، کمیونٹی کی شمولیت ، ماحولیاتی تحفظات اور تجویز کی مجموعی ہم آہنگی سے متعلق پیرامیٹرز شامل ہیں ۔ تجاویز کی تشخیص رہنما خطوط میں بیان کردہ منظم تشخیص کے عمل کے ذریعے کی جاتی ہے ۔

اس اسکیم کے تحت  ، وزارت ایس جی/یو ٹی کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ کنیکٹیویٹی ، شہری بنیادی ڈھانچے ، مقامی نقل و حرکت ، ہنر مندی کے فروغ، مصنوعات اور مرکزی وزارتوں/محکموں یا متعلقہ ایس جی/یو ٹی کے متعلقہ اقدامات کے ساتھ تیار کیے جانے والے تجربے میں ہم آہنگی  کو اپنائیں ۔

ملک میں سی بی ڈی ڈی اسکیم کے تحت  ، منظور شدہ پروجیکٹوں کی تفصیلات  ، اس کے آغاز سے منظور  اور مجاز رقم کے ساتھ منسلک ہیں ۔

 

ضمیمہ

 

چیلنج بیسڈ ڈیسٹی نیشن ڈیولپمنٹ اسکیم کے تحت منظور شدہ پروجیکٹ کی تفصیلات:

 

( رقم   کروڑ  روپے میں )

نمبر شمار

ریاست / مرکز کے زیرِ انتظام عاقہ

منظوری  کا سال

پروجیکٹ کا نام

زمرہ

منظور کی   گئی رقم

مجاز رقم

1

آندھرا پردیش

2024-25 ء

اہوبلم   - ایک روحانی اوڈیسی

روحانی سیاحت

25.00

2.50

2

آندھرا پردیش

2024-25 ء

ناگارجن ساگر میں بدھ مت کے ورثے اور ثقافتی تجربات کو تقویت بخشنا

ثقافت اور ورثہ

25.00

2.50

3

اروناچل پردیش

2024-25 ء

بیچوم ڈیم ایڈونچر اینڈ ایکو ٹورازم پروجیکٹ

ماحولیاتی سیاحت اور امرت دھروہر سائٹس

9.90

0.99

4

اروناچل پردیش

2024-25 ء

کبھیتو فرنٹیئر ٹورازم - گیٹ وے ٹو سیرینٹی

وائبرینٹ ولیج  پروگرام

4.96

0.50

5

آسام

2024-25 ء

پانیڈھنگ برڈ سینکچوری، شیو ساگر

ماحولیاتی سیاحت اور امرت دھروہر سائٹس

9.99

1.00

6

بہار

2024-25 ء

سون پور میلہ گراؤنڈ، سارن میں سیاحتی سہولیات کی ترقی

ثقافت اور ورثہ

24.29

2.43

7

چھتیس گڑھ

2024-25 ء

مایالی باغیچہ کو ماحولیاتی سیاحت کے مقام کے طور پر ترقی دینا

ماحولیاتی سیاحت اور امرت دھروہر سائٹس

9.97

1.00

8

گوا

2024-25 ء

مایم گاؤں میں ہاروالم آبشار کی تزئین کاری اور ترقی

ماحولیاتی سیاحت اور امرت دھروہر سائٹس

9.81

0.98

9

گجرات

2024-25 ء

شرمشتھا جھیل کی  شبیہہ کو تبدیل کرنا : وَڈ  نگر میں لائٹ اینڈ کلچر

ثقافت اور ورثہ

17.29

1.73

10

گجرات

2024-25 ء

ہرسدھی ساحل، پوربندر میں سیکرڈ اوشین ریٹریٹ

روحانی سیاحت

24.66

2.47

11

گجرات

2024-25 ء

ٹی ایچ او ایل :  ٹرانسفورمیٹیو  سیاحت ’   ہم آہنگ پائیداری، بہتر مہارت  ‘ معروف ٹیکنالوجی

ماحولیاتی سیاحت اور امرت دھروہر سائٹس

9.96

1.00

12

ہماچل پردیش

2024-25 ء

کازہ  میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی

ثقافت اور ورثہ

24.82

2.48

13

ہماچل پردیش

2024-25 ء

رکچھم، چھٹکول میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی

وائبرینٹ ولیج  پروگرام

4.96

0.50

14

جھارکھنڈ

2024-25 ء

رام ریکھا دھام، سمڈیگا میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی

روحانی سیاحت

18.87

1.89

15

کیرالہ

2024-25 ء

تھلاسری: روحانی گٹھ جوڑ

روحانی سیاحت

25.00

2.50

16

کیرالہ

2024-25 ء

ورکلا- دکشن کاشی

ثقافت اور ورثہ

25.00

2.50

17

لداخ

2024-25 ء

مشکوہ کو ایک پائیدار سیاحتی مرکز کے طور پر آگے بڑھانا: جنگلی حیات کے نظارے اور کمیونٹی کی ترقی کو مربوط کرنا

ماحولیاتی سیاحت اور امرت دھروہر سائٹس

9.82

0.98

18

مدھیہ پردیش

2024-25 ء

قرون وسطیٰ کی شان 2.0، اورچھا

روحانی سیاحت

25.00

2.50

19

مہاراشٹر

2024-25 ء

احمد نگر قلعہ کی ترقی

ثقافت اور ورثہ

25.00

2.50

20

منی پور

2024-25 ء

منی پور کی قدیم راجدھانی لنگتھابال کونگ کی ترقی

ثقافت اور ورثہ

24.69

2.47

21

میگھالیہ

2024-25 ء

ماؤپھلانگ   ثقافتی اور ثقافتی ورثہ مرکز

ثقافت اور ورثہ

24.87

2.49

22

میگھالیہ

2024-25 ء

نارتیانگ روحانی اور ثقافتی مرکز

روحانی سیاحت

24.87

2.49

23

ناگالینڈ

2024-25 ء

روحانی پگڈنڈی: امپور ہیریٹیج کا تجربہ، امپور ولیج

روحانی سیاحت

24.94

2.49

24

ناگالینڈ

2024-25 ء

ڈویانگ کے اوپر پنکھوں کی ترقی: ایکو ٹورازم ہیون ڈویانگ ریزروائر

ماحولیاتی سیاحت اور امرت دھروہر سائٹس

10.00

1.00

25

پڈوچیری

2024-25 ء

وائٹ ٹاؤن کی ترقی

ثقافت اور ورثہ

22.19

2.22

26

پنجاب

2024-25 ء

حسینی والا بارڈر، فیروز پور پر ثقافتی اور ثقافتی ورثہ

ثقافت اور ورثہ

25.00

2.50

27

پنجاب

2024-25 ء

ہیریٹیج اسٹریٹ - سری آنند پور صاحب، روپ نگر میں امن اور ہم آہنگی کی علامت

روحانی سیاحت

24.90

2.49

28

سکم

2024-25 ء

بہادری کی بازگشت: گنتھانگ وادی کا تجربہ،   ’’ گناتھنگ گاؤں ‘‘

وائبرینٹ ولیج  پروگرام

5.00

0.50

29

سکم

2024-25 ء

کبی کرانیکلز: اتحاد اور ورثے کے ذریعے ایک سفر، کبی، منگن

روحانی سیاحت

24.96

2.50

30

تمل ناڈو

2024-25 ء

رامیشورم کی  یکسر تبدیلی

روحانی سیاحت

20.01

2.00

31

تلنگانہ

2024-25 ء

نلگنڈہ میں بھدھوانم میں ڈیجیٹل تجربہ مرکز

ثقافت اور ورثہ

24.85

2.48

32

تلنگانہ

2024-25 ء

نظام ساگر، کاماریڈی میں ایکو ٹورازم پروجیکٹ کی ترقی

ماحولیاتی سیاحت اور امرت دھروہر سائٹس

9.98

1.00

33

اتر پردیش

2024-25 ء

مہوبہ میں ثقافتی مناظر کی ترقی

ثقافت اور ورثہ

24.98

2.50

34

اتراکھنڈ

2024-25 ء

جادونگ فیسٹیو گراؤنڈ کی ترقی، جاڈونگ

وائبرینٹ ولیج  پروگرام

4.99

0.50

35

اتراکھنڈ

2024-25 ء

کینچی دھام کیمپس کی ترقی، کینچی دھام

روحانی سیاحت

17.60

1.76

36

اتراکھنڈ

2024-25 ء

منا ہاٹ پروجیکٹ

وائبرینٹ ولیج  پروگرام

4.99

0.50

میزان

648.11

64.81

 

..................................................... ...................................................

) ش ح –   م م   -  ع ا )

U.No. 2614


(रिलीज़ आईडी: 2200396) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil