ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیرجناب گری راج سنگھ نے میگھالیہ کے ٹیکسٹائل کےمستقبل کے لیے ایک اہم قدم کے طور پرایکتامیگھالیہ اور  آئی ٹی ٹی سی کا افتتاح کیا

प्रविष्टि तिथि: 06 DEC 2025 8:59PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے آج میگھالیہ کے نونگپوہ میں ایکتا میگھالیہ (نمائش اور ٹیکسٹائل کے فائدے کے لیے علم کے اشتراک کا پروگرام) اور مربوط ٹیکسٹائل سیاحتی مرکز (آئی ٹی ٹی سی) کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ٹیکسٹائل اور خارجہ امور کے وزیر مملک جناب  پبترا مارگریٹا، محکمہ ٹیکسٹائل، میگھالیہ کے ریاستی وزیر، جناب میتباہ لینگڈو، سلک کے مرکزی بورڈ (سی ایس بی) کے ممبر سکریٹری جناب پی سیواکماراور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

griraj.jpg

وزارتِ ٹیکسٹائل کے تحت کام کرنے والے مرکزی سلک بورڈ (سی ایس بی) نے محکمہ ٹیکسٹائل، حکومتِ میگھالیہ کے تعاون سے ایکتا میگھالیہ (نمائش اور ٹیکسٹائل کے فائدے کے لیے علم کے اشتراک کا پروگرام) کے دوران نونگپوہ میں مربوط ٹیکسٹائل سیاحتی مرکز (آئی ٹی ٹی سی) میں نمائشی اسٹالز لگائے۔

مربوط ٹیکسٹائل سیاحتی مرکز (آئی ٹی ٹی سی) ، محکمہ ٹیکسٹائل ، حکومت میگھالیہ اور وزارتِ ٹیکسٹائل، حکومتِ ہند کی ایک نمایاں پہل ہے۔ آئی ٹی ٹی سی کو ایک جامع ثقافتی مرکز کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جو دستکاری، ثقافت، ہنر کے فروغ اور سیاحوں کے تجربے کو ایک ہی، منفرد تجرباتی مقام پر یکجا کرتا ہے، جبکہ میگھالیہ کی منفرد ٹیکسٹائل روایت، خصوصاً ایری سلک کو اجاگر کرتا ہے۔ ایکتا میگھالیہ سلک، ہینڈلوم، دستکاریوں، جیوٹ اور ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لاتا ہے، جس سے علم کے اشتراک، جدت طرازی، مارکیٹ روابط اور ریاستی تعاون کو فروغ ملتا ہے۔

griraj 2.jpg

اپنے خطاب میں جناب گری راج سنگھ نے شمال مشرقی خطے کے ٹیکسٹائل شعبے کی انقلابی تبدیلی کی صلاحیت کو اجاگر کیا اور ایری اور موگا سلک، قدر میں اضافہ اور روزگار پر مبنی ترقی پر زور دیا۔

جناب پبترا  مارگریٹا نے اپنے خطاب میں کاریگروں کو بااختیار بنانے، ہنر کے فروغ، ٹیکنالوجی کے استعمال اور نوجوانوں کی کاروباری سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور ایری سلک میں میگھالیہ کی قیادت کی تعریف کی۔

جناب پی سیواکمار نے سی ایس بی کی سیری کلچر ویلیو چین کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کا خاکہ پیش کیا اور سائنسی اور مارکیٹ پر مبنی اقدامات کے ذریعے ایری اور موگا کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔

*********

ش ح۔م ع ۔م الف

U. No-2598


(रिलीज़ आईडी: 2200254) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी