شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جیوترادتیہ سندھیا نے ناگالینڈ کے عالمی سطح پر مشہور ہارن بل فیسٹیول میں شرکت کی


ہارنبِل 2025 کے لیے سوئٹزرلینڈ، آئرلینڈ اور متحدہ سلطنتِ برطانیہ شریک ممالک کے طور پر شامل

وزیر اعظم مودی کا ایکٹ ایسٹ وژن شمال مشرق کو دنیا کے لیے ہندوستان کی پہلی سرحد میں تبدیل کر رہا ہے: سندھیا

یہ فیسٹیول ناگالینڈ کے زندہ ورثے، قبائلی روایات اور ثقافتی درخشندگی کی نمائش کرتا ہے

प्रविष्टि तिथि: 06 DEC 2025 7:01PM by PIB Delhi

مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جیوترادتیہ ایم سندھیا نے ناگالینڈ کے اپنے تین روزہ دورے کے حصے کے طور پر ریاست کے عالمی شہرت یافتہ ہارن بل فیسٹیول میں شرکت کی، جہاں ناگالینڈ کے غیر معمولی ثقافتی ورثے اور اس کے 17 قبائل کی شان دار روایات کا جشن منایا گیا۔خطے کے ساتھ اپنے گہرے ذاتی تعلق کا اظہار کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا:
ناگالینڈ اور اس کے 17 قبائل کے ساتھ میرا رشتہ ایسا ہے جو میرے دل سے جڑا ہوا ہے۔ میں اپنے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کی امیدیں، خواہشات اور ان کے غیر متزلزل عزم کو لے کر آیا ہوں، جن کا ایکٹ ایسٹ وژن شمال مشرق کو دنیا کے لیے ہندوستان کی پہلی سرحد میں تبدیل کر رہا ہے۔

A group of people wearing traditional clothingAI-generated content may be incorrect.

مشہور کساما ہیریٹیج ولیج میں منعقد ہونے والا ہارن بل فیسٹیول وزیر اعظم نریندر مودی کی شمال مشرق پر مرکوز خصوصی توجہ کے نتیجے میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ثقافتی سفارت کاری، رابطہ سازی اور سیاحت کے فروغ پر وزیر اعظم کے زور نے اس میلے کو عالمی سطح پر نمایاں شناخت دلائی ہے۔اس سال فیسٹیول کا اختتام سوئٹزرلینڈ، آئرلینڈ اور برطانیہ کے سرکاری شراکت دار ممالک کے طور پر شرکت کے ساتھ ہوا، جو شمال مشرق کو بین الاقوامی ثقافتی نقشے پر نمایاں طور پر جگہ دلانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

A group of people in traditional clothingAI-generated content may be incorrect.

یہ تہوار روایت اور جدید تخلیقی اظہار کا ایک متحرک امتزاج ہے،جس میں قبائلی رقص، ہینڈلوم کی نمائشیں، مقامی کھیل، گاؤں کی سیر، کھانے پینے کی نمائشیں، شام کے کنسرٹ اور معروف ہارن بل انٹرنیشنل راک مقابلہ شامل ہیں۔
یہ تمام سرگرمیاں اس امر کو یقینی بناتی ہیں کہ ثقافتی بیانیے اپنی اصل روح کے ساتھ برقرار رہیں اور اپنی کمیونٹی ہی کی قیادت میں آگے بڑھتے رہیں۔

ہارن بل اور ٹوفیما گاؤں میں سندھیا کی ثقافتی مصروفیات

اپنے دورے کے دوران وزیر موصوف نے کاریگروں، کاروباریوں اور ثقافتی شعبے سے وابستہ پیشہ ور افراد سے گہری گفتگو کی۔
توفیما گاؤں کے علاقائی دستکاری اور وسائل کے مرکز میں انہوں نے خواتین کاریگروں اور ڈیزائنر مارگریٹا سے تبادلۂ خیال کیا، ناگا کھو (ٹوکری) کی بُنائی میں حصہ لیا اور ناگا ڈاؤ کی دستکاری کا قریب سے مشاہدہ کیا۔انہوں نے انگامی فنکاروں کے ساتھ مقامی تار والا ساز تاتی بھی بجایا۔

A group of people standing around a tableAI-generated content may be incorrect.

بعد ازاں، ایک مقامی کافی فارم میں انہوں نے تازہ بھنی ہوئی ناگا دال اور مییوینو، ٹولیبو اور وٹوژونیو کے تیار کردہ ہاتھ سے بنے مفن چکھے، جن کے ساتھ وٹوسو کی تیار کردہ خصوصی کافی بھی شامل تھی۔انہوں نے کافی سازی کے روایتی اجلاس میں وزیر اعلیٰ نیفیو ریو کے ہمراہ شرکت کی اور نوجوان کافی کاروباریوں سے تبادلۂ خیال کیا۔شام کے وقت، انہوں نے انگامی، چاکیسانگ اور کونیاک مورنگوں کا دورہ کیا اور ہارن بل دستکاری بازار میں خواتین بنکروں اور دستکار خواتین سے ملاقات کرکے اپنے دن کا اختتام کیا۔

روایتی انگامی پتھر کھینچنے کی تقریب میں شرکت اور 650 کروڑ روپے کے ترقیاتی پیکیج کا افتتاح

 

’’اس سے قبل دن میں وزیر نے توفیما گاؤں میں مقدس انگامی پتھر کھینچنے کی روایتی تقریب میں بھی شرکت کی۔ انہوں نے اس رسم کو اتحاد اور اجتماعی ہمّت کی علامت قرار دیتے ہوئے ناگا معاشرے کی پائیدار ثقافتی قوت کو نمایاں کیا۔‘‘

دوپہر میں، وزیر موصوف نے شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت اور حکومت ہند کے 'ایکٹ ایسٹ، ایکٹ فاسٹ، ایکٹ فرسٹ' وژن کے تحت تقریباً 650 کروڑ روپے کے ترقیاتی پیکیج کی نقاب کشائی کی، جس کی وزیر اعظم مودی نے حمایت کی۔ اس میں 202 کروڑ روپے سے زائد کی مالیت کے افتتاح اور صحت، کھیل، بجلی، تعلیم، اختراع اور اہم روڈ کوریڈور پر محیط 443 کروڑ روپے سے زائد کے نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد شامل ہے، جس کا مقصد ترقی کو تیز کرنا، رابطے کو گہرا کرنا اور ناگالینڈ میں اقتصادی مواقع کو کھولنا ہے۔

وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہونے والی تبدیلیوں کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر موصوف نے خطے کی ترقی کی بے مثال رفتار کا ذکر کرتے ہوئے کہا، "ہوائی اڈوں اور شاہراہوں سے لے کر ٹیلی کام اور سرحد پار رابطے تک، شمال مشرق میں بنیادی ڈھانچہ بے مثال رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔ اکیلے ناگالینڈ میں تقریباً 650 کروڑ روپے کے نئے منصوبوں کے ساتھ، ہم وزیر اعلی نیفیو ریو کے ساتھ مل کر اپنے لوگوں کی امنگوں کے مطابق مستقبل کی تعمیر کر رہے ہیں۔"

وزیر موصوف نے اس بات کی تصدیق کی کہ وزیر اعظم کی قیادت میں شمال مشرق، جسے ہندوستان کی اشٹ لکشمی کے طور پر قابل احترام قرار دیا گیا ہے، اب ملک کے سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے خطوں میں سے ایک ہے، جس میں نوجوان، پرجوش اور کاروباری آبادی شامل ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ شمال مشرقی خطے کی ترقی کے لیے وزارت اور ریاستی حکومت کے درمیان قریبی ہم آہنگی پہلے سے جاری منصوبوں کے اگلے مراحل کو بھی آگے بڑھاتی رہے گی۔

***

UR-2559

(ش ح۔اس ک  )


(रिलीज़ आईडी: 2199946) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Assamese