زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

درآمدات پر انحصار کم کرنے کے لیے دالوں کی گھریلو پیداوار میں اضافہ

प्रविष्टि तिथि: 05 DEC 2025 6:55PM by PIB Delhi

حکومت نے اکتوبر 2025 میں 'دالوں میں آتم نربھرتا ( خود انحصاری) کے لیے مشن' کے نام سے ایک مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد گھریلو پیداوار میں اضافہ کرنا اور 2025-26 سے 2030-31 تک چھ سالہ مدت میں دالوں میں خود کفالت (آتم نربھرتا) حاصل کرنا ہے، جس کے لیے مجموعی مالی اہتمام 11,440 کروڑ روپے کیا گیا ہے۔

اس مشن کا بنیادی مقصد تور، اڑد اور مسور پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے دالوں کی پیداوار میں اضافہ کرنا، کسانوں کے لیے آب و ہوا کے موافق بیجوں کی پیداوار اور دستیابی کو فروغ دینا، دالوں کی کاشت کے تحت رقبے میں اضافہ کرنا، اور فصل کے بعد ذخیرہ اندوزی اور انتظامی ٹیکنالوجی کو بہتر بنانا ہے۔ یہ مشن نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا (نیفیڈ) اور نیشنل کوآپریٹو کنزیومرز فیڈریشن (این سی سی ایف) کے ذریعے پردھان منتری اناداتا سنرکشن ابھیان (پی ایم-آشا) کے تحت پرائس سپورٹ اسکیم (پی ایس ایس) کے اصولوں کے مطابق اگلے چار سالوں میں تور، اڑد اور مسور کی یقینی خریداری میں بھی معاونت فراہم کرتا ہے۔

اس مشن کا تصور کم استعمال شدہ اور مسابقتی فصلوں کے علاقوں میں دالوں کی افقی اور عمودی توسیع، مجموعی زمینی پیداواری صلاحیت میں اضافہ، پائیدار فصلوں کی گردش کی حوصلہ افزائی، اور مٹی کی صحت کو بہتر بنانے کے ذریعے پیداواری زمین کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔ مشن کے تحت دالوں میں خود کفالت حاصل کرنے کے لیے 2030-31 کے اختتام تک دالوں کی کل پیداوار 350 لاکھ ٹن تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مزید برآں، محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود ضلع سطح پر زرعی ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ کے لیے نئے ادارہ جاتی انتظامات کے ذریعے توسیعی نظام کو کسانوں تک پہنچانے کے لیے زرعی توسیع پر مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم (سی ایس ایس) ذیلی مشن (ایس ایم اے ای) نافذ کر رہا ہے، جس کے تحت اضلاع کی سطح پر زرعی ٹیکنالوجی مینجمنٹ ایجنسی (اے ٹی ایم اے) کی شکل میں تربیت اور توسیعی اصلاحات کو عملی جامہ پہنانے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں وزیر مملکت برائے زراعت و کسانوں کی بہبود، جناب رام ناتھ ٹھاکر نے فراہم کیں۔

***

UR-2534

(ش ح۔اس ک  )


(रिलीज़ आईडी: 2199641) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी