مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ ڈاک اور جے ایس سی روسی پوسٹ نے انٹرنیشنل ٹریکڈ پیکٹ سروس (آئی ٹی پی ایس) کے ساتھ سرحد پار ای-کامرس کو تقویت پہنچانے کے لیے تاریخی معاہدہ کیا

प्रविष्टि तिथि: 05 DEC 2025 6:50PM by PIB Delhi

محکمہ ڈاک، حکومت ہند، اور جے ایس سی روسی پوسٹ نے بین الاقوامی ٹریکڈ پیکٹ سروس (آئی ٹی پی ایس) پر ایک باہمی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جو سرحد پار پوسٹل تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے مابین ای کامرس تجارت کی توسیع کو سہولت فراہم کرنے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UH3L.png
ڈائرکٹر جنرل پوسٹل سروسز، محکمہ ڈاک جناب جتیندر گپتا اور جے ایس سی روسی پوسٹ کے ڈائرکٹر  جنرل میخائل یوریوک ولکوف

 

ہندوستان اور روس کے درمیان آئی ٹی پی ایس کے آپریشنل ہونے سے کم قیمت کے کنسائنمنٹس کے لیے ایک لاگت کے لحاظ سے موثر، تلاش کرنے کے قابل اور قابل بھروسہ لاجسٹکس چینل بنے گا، جو عالمی ای کامرس ماحولیاتی نظام کے لیے ایک لازمی ضرورت ہے۔ اس سروس میں الیکٹرانک ایڈوانس ڈیٹا ٹرانسمیشن، اینڈ ٹو اینڈ ٹریکنگ اور ڈیلیوری کی تصدیق، بہتر شفافیت، سیکورٹی اور کسٹم کلیئرنس میں مزید آسانی کو یقینی بنانا شامل ہے۔

روس ہندوستانی مصنوعات، بشمول صحت و تندرستی کی اشیاء، ملبوسات، زیورات، گھریلو سجاوٹ اور ایم ایس ایم ای سے چلنے والے دیگر شعبوں کے لیے ایک اہم اور پھیلتی ہوئی مارکیٹ کے طور پر ابھر رہا ہے۔ معاہدے کے تحت روسی پوسٹ کی جانب سے ترجیحی ڈیلیوری نرخوں کی پیشکش کے ساتھ، بھارتی ڈاک مسابقتی ٹیرف پر برآمد کنندگان کو یہ سروس پیش کرنے کے قابل ہو جائے گا، قیمتوں میں مسابقت اور ہندوستانی فروخت کنندگان کے لیے بازار تک رسائی میں بہتری آئے گی۔

چھوٹے کاروباروں کو عالمی منڈیوں تک رسائی میں مدد دینے کے لیے، محکمہ ڈاک نے سی بی آئی سی کے ساتھ مل کر ملک بھر میں 1,013 ڈاک گھر نریات کیندر(ڈی این کے) قائم کیے ہیں۔ پوسٹل چینل کے ذریعے برآمدات کا ایک بڑا حصہ زمرہ - 2اور زمرہ – 3 شہروں سے نکلتا ہے، جو بین الاقوامی مارکیٹ میں چھوٹے کاروباری اداروں اور انفرادی کاروباری افراد کی بڑھتی ہوئی شرکت کو ظاہر کرتا ہے۔

روس کے ساتھ آئی ٹی پی ایس کے آغاز سے ایم ایس ایم ایز، کاریگروں، اسٹارٹ اپس اور دیہی کاروباریوں کو خاص طور پر فائدہ پہنچے گا، جس سے وہ روسی ای-مارکیٹ پلیسز پر مسابقتی لاجسٹکس ریٹ اور قابل بھروسہ ڈیلیوری ٹائم لائنز کے ساتھ اپنی مصنوعات فروخت کر سکیں گے۔

یہ معاہدہ باہمی تجارت کو مضبوط کرنے، ڈیجیٹل کامرس کو فروغ دینے اور ڈاک اور لاجسٹک خدمات میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ہندوستان اور روس کے مشترکہ عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:2529


(रिलीज़ आईडी: 2199615) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English