بھاری صنعتوں کی وزارت
پی ایم ای ڈرائیو اسکیم کے تحت ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر
प्रविष्टि तिथि:
05 DEC 2025 4:35PM by PIB Delhi
سبسڈی فنڈنگ حاصل کرنے اور پی ایم ای ڈرائیو اسکیم کے تحت ای وی پبلک چارجنگ اسٹیشنز (ای وی پی سی ایس) کے لیے تجاویز پیش کرنے کے اہل ادارے، حکومت ہند کی وزارتیں، مرکزی پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (سی پی ایس ای)/ جی او آئی کی وزارتوں، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں، اور ان کے پی ایس یو ہیں۔ یہ ادارے مجموعی طلب اور عمل درآمد کی نگرانی کے لیے نوڈل ایجنسیوں کا تقرر کرتے ہیں۔
پی ایم ای ڈرائیو اسکیم کا کل خرچ 10,900 کروڑ روپے ہے، جس میں سے 2,000 کروڑ خاص طور پر پبلک ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر (بشمول ای وی پی سی ایس، بیٹری سویپنگ اسٹیشنز، اور بیٹری چارجنگ اسٹیشن) کے قیام کے لیے مختص کیے گئے تھے۔
یہ اسکیم مقام کے زمرے کی بنیاد پر اپ اسٹریم انفراسٹرکچر اور ای وی ایس ای (چارج کرنے والے آلات) کے لیے کیپٹل سبسڈی فراہم کرتی ہے:
|
Category
|
Locations
|
% Subsidy
|
|
A
|
State / Central Govt. Premises – Govt. offices, Govt. residential complexes, Govt. hospitals, Govt. educational institutes, CPSEs or any other Govt. establishments. (said chargers to be available to any private individual for charging their EVs without any restrictions, i.e. free public access)
|
100% on Upstream Infrastructure and 100% on EVSE
|
|
B
|
Locations in cities and along highways which are owned / controlled / managed by State / Central Govt. or their public sector undertakings e.g.
Railway stations, airports (operated & maintained by Airports Authority of India), retail outlets of public sector OMCs, bus stations operated by STUs, metro stations, municipal parking lots, public sector ports and NHAI / State Govt. controlled / managed toll plazas & way-side amenities on highways / expressways.
|
80% on Upstream Infrastructure and 70% on EVSE
|
|
C
|
All other locations not included in categories A & B, e.g.
Cities - Streets, shopping malls, market complexes etc. Highways/Expressways
|
80% on Upstream Infrastructure
|
|
D
|
Battery Swapping Stations (BSS) / Battery Charging Stations (BCS) deployed at any location
|
80% on Upstream Infrastructure
|
اسٹریم انفراسٹرکچر اور ای وی ایس ای کے اخراجات وزارت پاور کے تحت بیورو آف انرجی ایفیشنسی (بی ای ای) کے فراہم کردہ ڈیٹا پر مبنی ہیں۔
ای وی چارجنگ اسٹیشنوں کی تنصیب کے لیے شہروں، قصبوں اور شاہراہوں کے انتخاب کے معیارات اور طریقہ کار، بنیادی ڈھانچے کی دیکھ بھال کے لیے ای وی چارجنگ اسٹیشنوں کی تنصیب کو مربوط کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کو 'ای وی پبلک چارجنگ اسٹیشنز (ای وی پی سی ایس) کی تعیناتی کے لیے آپریشنل رہنما خطوط میں فراہم کیے گئے ہیں۔
یہ جانکاری بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی ر اجو سری نواسا ورما نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
ش ح ۔ ال ۔ ع ر
UR-2518
(रिलीज़ आईडी: 2199613)
आगंतुक पटल : 3