ٹیکسٹائلز کی وزارت
این ایچ ڈی پی کے تحت ہینڈلوم بُنکروں کو فراہم کی جانے والی معاونت
प्रविष्टि तिथि:
05 DEC 2025 5:57PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کی وزارت، دفترِ ترقیاتی کمشنر (ہینڈلوم) کے توسط سے ملک بھر میں نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ پروگرام (این ایچ ڈی پی) نافذ کر رہی ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران تقریباً 22,72,085 بُنکروں، جن میں سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جیز) بھی شامل ہیں، کو این ایچ ڈی پی کے تحت امداد فراہم کی گئی ہے۔
کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (سی ڈی پی)، جو این ایچ ڈی پی کا ایک اہم جزو ہے، 2015-16 سے ملک بھر میں نافذ العمل ہے۔ اس کے تحت بُنکروں کو ضرورت کی بنیاد پر مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے، جن میں اپ گریڈڈ کرگھے اور لوازمات، ورک شیڈ کی تعمیر، سولر لائٹنگ یونٹس کی فراہمی، مصنوعات اور ڈیزائن کی تیاری جیسے مختلف اقدامات شامل ہیں۔ گزشتہ پانچ برسوں میں ملک بھر میں 356 سی ڈی پیز کو مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔
این ایچ ڈی پی کے ایک اور اہم جزو ہینڈلوم مارکیٹنگ اسسٹنس (ایچ ایم اے) کے تحت ’’نیشنل ہینڈلوم ایکسپو – گاندھی بنکر میلہ‘‘، ’’اسٹیٹ ہینڈلوم ایکسپو – ہتھ کرگھا‘‘ اور ’’ڈسٹرکٹ ہینڈلوم ایکسپو – تنا بَنا‘‘ جیسی نمائشیں ملک کے مختلف حصوں میں منعقد کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر کرافٹ میلوں اور دِلی ہاٹ جیسے پروگراموں میں بھی شرکت کو یقینی بنایا جاتا ہے، تاکہ ہینڈلوم ایجنسیوں، کوآپریٹو سوسائٹیوں، پروڈیوسر کمپنیوں، سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جیز)، جوائنٹ لائبلٹی گروپس (جے ایل جیز)، فیڈریشنز، کارپوریشنز اور اپیکس سوسائٹیوں کو اپنی مصنوعات براہِ راست صارفین تک پہنچانے کے لیے مؤثر مارکیٹنگ پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے۔
مزید یہ کہ ہینڈلوم مصنوعات کی آن لائن فروخت کو فروغ دینے کے مقصد سے ای-کامرس پورٹل (Indiahandmade.com) پہلے ہی شروع کیا جا چکا ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں میں ایچ ایم اے کے تحت تقریباً 16,11,667 بُنکروں کی معاونت کی گئی ہے۔
ٹیکسٹائل کی وزارت نے دفترِ ترقیاتی کمشنر (ہینڈلوم) کے ذریعے آل انڈیا ہینڈلوم مردم شماری 2019-20 بھی منعقد کی۔ مردم شماری کے مطابق ملک بھر میں 35,22,512 ہینڈلوم ورکرز اور متعلقہ کارکنان موجود ہیں۔
یہ معلومات ریاست کے وزیرِ ٹیکسٹائل، جنابپبیترا مارگریتا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
***
UR-2524
(ش ح۔اس ک )
(रिलीज़ आईडी: 2199571)
आगंतुक पटल : 6